Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2020

مقصدِ حیات

خادم حسین رضوی   إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ہمارے ہاں یہ رواج  ہے کہ موت کے بعد کوشش کی جاتی ہے کہ مرحوم کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاۓ۔ لیکن کچھ لوگ واقعتاََ ایسا کام کر جاتے ہیں کہ ان کے مخالف بھی ان کو سرہاۓ بنا نہیں رہتے۔ ہر زبان پر ان کا چرچا عام ہوتا ہے۔ انسان کی زندگی میں لاکھ مساٸل اور بکھیڑے ہوتے ہیں جن میں وہ الجھا رہتا ہے لیکن جو زندگی کے دیگر مساٸل کو پسِ پشت ڈال کر اپنی زندگی اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے لیے وقف کردے پھر ایسے افراد سے ایک جذباتی لگاٶ ہونا فطری سی بات ہے۔  اور کمال بات یہ ہے کہ آپ موت سے پہلے بھی اس ہی کام میں مشغول رہے۔ نام عام بھی ہوا تو  نبی صلی اللہ علیہ وعلیہ والم کی ناموس کے محافظ کی صورت۔ واہ ! کیا خوبصورت موت ہے۔ زمیں میلی نہیں ہوتی  زمن میلا نہیں ہوتا محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا ہمیں بھی اپنی موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے کہ کیا پتا کون سا عمل زندگی کا آخری عمل ہو اور وہ عمل اگر ایسا ہو جو ہماری نجات کا باعث بن جاۓ تو جیسے دنیا میں آنے کا مقصد تمام ہوا۔