Kashmir Solidarity Day یومِ یکجہتی کشمیر کشمیر بنےگا پاکستان زمین پہ واقعہ اس وادیِ جنّت میں مہینوں سے کرفیو لگا ہے دشمنوں نے قیامت برپا کیے رکھی ہے , ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے کوٸی پوچھنے والا نہیں۔۔ کشمیر سے دلی وابستگی اس قوم کو قاٸد سے ورثے میں ملی ہے۔ تقسیم کے وقت سے کیۓ جانے والے بھارت مقبوضہ کشمیر کے جبراََ الحاق کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑا ہے پیچھے نہیں ہٹا۔ اقوامِ متحدہ کی مداخلت سے جنگ تو رک گٸ لیکن پاکستان کا موّقف آج بھی وہ ہی ہے جو ستّرسال پہلے تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔ جنگ بندی کروانے اور دونوں ملکوں کو اپنی اپنی فوج وادی سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ کشمر میں راۓ شماری کروانے کا فیصلہ بھی ہوا ۔ لیکن مکار دشمن نے اس پر کوٸی عمل نہ کیا, ان کی نیت کا انداذہ لگاٸیے۔ دشمن سے لڑ کر آزاد کروانے والا حصہ آج پاک سر زمین کا حصہ ہے الحمدللّہ لیکن مقبوضہ وادی کی آزادی صرف زبانی جمع تفریق کا حصہ ہے۔ پاکستان نے ہرپلیٹ فارم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ بھارت کی ہمیشہ واضح الفاظ میں کشمیر کے معاملے ...