Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2020

اسلامی تہذیب اور ادب

ادب براۓ زندگی زندگی براۓ بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی شرمندگی کہتے ہیں ادب بڑی کمال کی چیز ہے جو انسان کو ان بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے  جن کو پانے کے لیے عام طور پر بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں۔    ایک ڈاکٹر صاحب کا واقعہ ہے کہ وہ اکثر نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے کہ اس مریض سے پیسے نہیں لینے۔ اگر کبھی کوٸ مریض اس بابت پوچھتا کہ جی آپ نے پیسے لینے سے منع کیوں کیا تو وہ ڈاکٹر یہ جواب دیتے کہ کہ جس کا نام ابوبکر ھو، عمر ھو، عثمان ھو، علی ھو یا خدیجہ، عائشہ اور فاطمہ ھو تو میں ان سے پیسے لوں؟ تمام عمر انہوں نے ان مقدس ہستیوں کے ھم نام لوگوں سے پیسے یاں فیس نہیں لی۔  یہ ان کے ادب اور محبت کا انداز تھا ( آج ایسا کیا جاۓ تو سوال ہوگا کہ جی اس فعل کو  قرآن و حدیث سے ثابت کرو) امام احمد بن حنبل نہر کے کنارے  وضو فرما رہے تھے۔ کہ ان کے ایک شاگرد بھی وضو کرنے آجاتے ہیں لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑے ھوے اور امام صاحب سے آگے جا کر بیٹھ گۓ پوچھنے پر کہا کہ دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے پانی بہہ کر آپ کی طرف آرہا ہے مجھے شرم آٸ کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کریں۔  (آج ایسا ہوتا تو شرک کے الزام لگ رہے ہوتے) رسو

فرق

کامل تو دینِ اسلام ہی ہوا جس میں کسی عجمی ک و عربی پہ عربی کو عجمی پہ فوقیت نہیں کالے کو گورے پہ اور گورے کو کالے  پر ۔ یہ  انسانیت کے نام نہاد  ٹھیکیدار  سیولاٸیزڈ نیشن کے علم بردار , جب انکی اصلیت کھنگالو تو اندر سے بڑی ہی گھناٶنی تصویر نکلتی ہے۔جی ہاں بات ہورہی ہے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فارم کے بیہیمانہ قتل پر۔ اور افسوس تو اپنےلوگوں پر بھی ہےجو انسانیت کی مثال ان کو بناتے ہیں۔ جو انسان کہلانےکے بھی لاٸق نہیں۔ ٢٠٢٠ میں بھی جن کے اندرکی نفرت کایہ لیول ہے کہ اس قدر سفاقیت سے کسی کی جان لی جاۓ۔  یہ  ایک اور مثال ہے مغرب کی پستی کی اور ہمارے لیے سبق کہ ہم کیوں متاثر ہوتے ہیں بھلا ان سے؟ ہمیں خود میں کمی خامی نظر آتی ہے اور ان   کو خوبیوں کا پیکر سمجھتے ہیں۔ دیکھ لیں خوبیوں کے نظارے۔  اس واقعہ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کی چالیس ہزار سے ذیادہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں ۔ ہماری عوام کو اس واقعے کے ذکر کرنے سے ہمارے ہاں کی براٸیاں اور خامیاں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں تو جناب دونوں معاشروں کے فرق کو  ملحوظِ خاطر رکھ کر موازنہ کیجیے۔ ہم ٹہرے تھرڈ ورلڈ کنٹری اور آپ سپر پاور۔