Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2022

صدیقِ اکبرؓ

Hazrat Abu Bakar Siddique ابو بکر گھر پہ کیا چھوڑ کر آۓ ہو؟ اللہ اور اس کا رسول چھوڑ آیا ہوں۔ لُٹا کہ گھر کہا جس نے خدا کافی نبی کافی قسم رب کی امام الاولیا ٕ صدیقِ اکبر ہیں ۔ ایک موقع پر رسول اللہ نے تمام اصحاب کو دینِ اسلام کی راہ میں مالی امداد کا حکم دیا۔ حضرت ابو بکر اپنے گھر کا تمام سامان لے آۓ آپﷺ  نے دریافت کیا کہ ابو بکر پیچھے بھی کچھ چھوڑ کر آۓ ہو یاں نہیں ؟ تو صدیقِ اکبر نے جواب دیا کہ  اللہ اور اس کا رسول چھوڑ آیا ہوں۔ یہ منظر دیکھ کر عمر بے اختیار بولے کہ میں ابو بکر سے آگے کبھی نہیں نکل سکتا ۔ یہ درست ہے کہ دوست اپنی دوستی سے پہچانے جاتے ہیں مگر یہ ایسے خاص الخاص دوست تھے کہ جو دوستی  صداقت و وفاداری سے نبھانے میں اپنی جان نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہ کرتے۔ اپنا مال متاع لٹانے سے بھی پیچھے نہ ہٹتے۔ انؓ کے اس کردار کی وجہ سے اُن پر اللہ کی طرف سے یہ خاص انعام اترا کہ آقا ﷺ کے ساتھیوںؓ کا جب بھی نام آیا تو سب سے پہلا صدیقِ اکبرؓ کہلایا۔ حضرت ربیعہ بن کعبؓ یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکرؓ  کااسلام آسمان کی وحی کی طرح ہے۔  ہوا کچھ یوں کہ آپؓ  شام  تجارت کی غرض سے گۓ ہوۓ

Nadia Khan & Sharmeela farooqi Issue

کچھ دن پہلے   ٹی وی اداکار علی انصاری اور صبور علی کی  مہندی کی تقریب منعقد ہوٸی تھی، جس میں  پاکستانی ایکٹریس اور مارنگ شوز کی ہوسٹ نادیہ خان نے بھی شرکت کی اور وہ اپنے سیلفی کیمرہ سے مہندی  کے ایونٹ کی ویڈیو ناتیں  اور تقریب میں شریک مختلف مشہور شخصیات سے گفت و شنید کرتی دکھاٸ دے رہیں تھیں ۔  اس ہی ویڈیو میں ایک سے دو منٹ کا کلپ آتا ہے کہ جس میں  نادیہ خان پیپلز پارٹی کی رکن محترمہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کو  ان کے میک اپ ، ڈریسنگ   اور جیولری  پر  Compliment کر رہی تھیں ، ان کو سراہ  رہیں تھیں۔ بظاہر دیکھا جاۓ تو نادیہ خان نے اِس تمام دورانیے میں ایسا کوٸ لفظ یاں لہجہ نہیں استعمال کیا کہ جس پر اعتراض اٹھایا جاۓ کہ یہ تزلیل آمیز یاں ہتک آمیز تھا۔ لیکن جناب نکالنے والےتو بال کی بھی کھال نکال لیتے  Vlog ہیں یہ تو پھر بھی ایک سیلبرٹی کی بناٸ   تھی۔ ١٣ جنوری کی اپلوڈ کی ویڈیو پر شرمیلا جی کی جانب سے اعتراض اٹھایا جاتا ہے  اور بقول نادیہ خان کے شرمیلا جی نے ان کو  کہا ہے کہ  وہ ایک بے شرم عورت ہیں اور یہ کہ  نادیہ کو ایک عورت کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔ مذید بتایا کہ