Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

درود شریف Durood Shareef

درود شریف ایک یہودی کسی مسلمان کا پڑوسی تھا۔ اس یہودی کے ساتھ اس کا مسلمان پڑوسی بہت اچھا سلوک کرتا تھا۔ اس مسلمان کی عادت تھی کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد یہ جملہ کہتا تھا کہ حضرت محمد صل اللّہ علی وسلم پر درود بھیجنے  سے ہر دعا قبول ہوتی ہےاور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے۔ جو کوٸ بھی اس مسلمان  سے ملتا وہ اسے اپنا یہ جملہ ضرورسناتا۔اور جوکوٸ بھی اس کے ساتھ بیٹھتا اسے بھی ایک مجلس میں کٸ بار یہ جملہ مکمل یقین سے سناتا کہ حضرت محمد صل اللّہ علی وسلم پر درود بھیجنے  سے ہر دعا قبول ہوتی ہےاور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے یہ جملہ اس کے دل کا یقین تھا۔ اس یہودی نے ایک سازش تیار کی کہ اس مسلمان کو ذلیل و رسوا کیا جاۓ  اور  درودشریف کی تاثیر پر سے اس کے یقین کو کمزور کیاجاۓ۔ اور اس سے یہ جملہ کہنے کی عادت چھڑاٸ جاۓ۔ یہودی نے ایک سنار سے سونے کی ایک انگوٹھی بنواٸ اور اسے تاکید کی کہ ایسی انگوٹھی بناۓ کہ جیسی انگوٹھی پہلے کسی کے لیے نہ بناٸ ہو۔ سنار نے اسے انگوٹھی بنادی۔ وہ یہودی انگوٹھی لے کر مسلمان کے پاس آیا۔حال احوال کے بعد مسلمان نے اپنا وہی جملہ اپنی

لاک ڈاٶن Lock Down

Lock Down  لاک ڈاٶن یہ بہت ذیادہ پرانی بات نہیں ہے جب ترکی کے ساحلِ سمندر پر  ٣سالہ شامی بچے ”ایلن کردی“ کی لاش آدھی  ریت میں آدھی ریت سے اوپر پڑی ملی تھی۔ ساری دنیا نے دیکھی کچھ دن پروگرامز کر کے پیسے بناۓ اور پھر بھول گٸ۔ اس شامی معصوم بچے کی ویڈیو بھی سب کی آنکھوں سے گزری تھی جس سے رپورٹر نے پوچھا کہ تم یہاں کیوں بیٹھے ہو تو اس نے کہا کہ  بشار الاسد ہمیں قتل کررہا ہے ۔ ہمارے گھر توڑ دیے ہم کہاں جاٸیں؟  ہمارے پاس کچھ نہیں ہے ہم کیا کریں ہم کہاں جاٸیں؟ وہ ہمیں ایک منٹ کے لیے بھی گھروں میں رکنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم کیا کریں کہاں جاٸیں؟ اللّہ ھو اکبر اللّہ ھو اکبر۔۔ آج کے اس برق رفتار میڈیا کے دور میں کچھ بھی کسی سے نہیں چھپتا۔ سب تک  ان حالات کی خبریں پہنچتی ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں پچھلے ستر سالوں سے قیامت برپا کیے رکھی ہے۔ پچھلے سات ماہ سے کرفیو نافذ ہے, لوگ بے یار و مددگار گھروں میں محصور ہیں ۔ لیکن کسی نے پرواہ نہ کی۔ وہ کیسے رہ رہیں ہوں گے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے کسی نے کچھ نہ کیا ان کے لیے۔ سب اپنی اپنی دنیا میں مصروف

Bikhrt Moti بکھرے موتی

      :اپنی اولاد کو چند اہم نصیحتیں ۔ پنج وقتہ نماز میں کبھی کوتاہی نہ کرو ۔ سگریٹ نوشی سےبچو ۔ بیوی کے انتخاب میں  دوراندیشی اور سمجھ بوجھ سے کام لو,کیوں کہ تمہاری غمی خوشی کا دار و مدار زیادہ تر اسی پر ہوتا ہے ۔ بہت سستی چیزیں مت خریدو ورنہ کٸ بار   خریدنی پڑیں گی۔ ۔ بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو۔ انہیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش نہ کرو۔ ۔ تنقید کرے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا قیمتی وقت برباد مت کرو۔  ۔ کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو۔ ۔ جب کسی سے گاڑی یاں موٹر ساٸیکل ادھار لو وتو صاف کرکے پورا تیل بھر کے واپس کرو۔ ۔ بڑوں کے سامنے موباٸل کا استعمال کم سے کم کرو۔ ۔  کام مکمل ہونے سے پہلے مزدوری نہ دو۔ ۔ جو تم سے زیادہ مال دار یا غریب ہو ان کے سامنے اپنے مال کا ذکر نہ کرو۔ ۔  کسی سے اس کی تنخوا کی بابت نہ پوچھو ۔ ضروری چیزیں لکھ لیا کرو تا کہ بھول بھی جاٶ تو لکھا ہو۔ ۔ قرض دینے میں بہت حتاط رہو۔ کوشش کرو کہ جس پر واپسی کا بھروسہ ہو اسے ہی دو۔  ۔ اختلاف اور بحث مباحثے میں اپنے اخلاق اور سلیقے کا د

Pakistan Resolution Day

23 March Pakistan Day                    Pakistan Resolution Day                  23  مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں لاہور کے ایک میدان منٹو پارک میں لاکھوں مسلمانوں کی موجودگی میں بنگال کے وزیرِاعلی  مولوی فضل حق  نے انگریز جبر سے آزادی کے لیے اور علیحدہ وطن کے حصول کے لیے ایک قرار داد پیش کی ۔ اجلاس میں قاٸد اعظم کی پرجوش تقریر جس میں آپ نے مسلمانوں کے مٶقف کی ترجمانی کی کہ  ہندو ایک الگ قوم ہے مسلمان علیحدہ۔ اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہوۓ  کہا کہ میں مسلمانوں کا رہنماء ہوں۔  اس ملک لے لیے کوٸی بھی آٸینی منصوبہ اس وقت تک نہ تو قابل عمل اور نہ ہی مسلمانوں کے لیے قابل قبول ہوگا جب تک اس کی اساس  مسلمانوں کے بنیادی اصولوں پرنہ ہو۔ جن علاقوں میں مسلم اکثریت ہے ان کو اکھٹا کر کے آزاد ریاستوں کا قیام عمل میں لایا جاۓ۔ یہ خواب حقیقت میں بھی تبدیل ہوا اور ہمیں ہمیں علیحدہ آزاد وطن حاصل ہوا۔ آج ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت دیکھ کر پاکستان بنانے کی راہ میں کوشش کرنے والے , تکلیف اٹھانے والے , جان ,مال, عزّت آبرو کی قربانیاں دینے والے ہر اس ایک ایک فرد کے

Aurat March

Aurat March ❌❌❌   عورت مارچ  ❌❌❌      غیر اخلاقی نعرے  ان کے لیے جو عورت مارچ کی اصلیت سے ناواقف  ہیں۔ ٹی وی پر کوٸ مباحثہ چل رہا تھا , ایک آدمی کہہ رہا تھا کہ عورت پرظلم ہورہا ہے۔  بدتمیزی و بیہودگی سے لبریز  ٹی وی شوز کرنے والے عورت کے حق میں بات کررہے ہیں۔   عورت پرظلم ہورہا ہے ایک طرف آپ اپنے ٹی وی شوز میں  Dare  کے نام پر دنیا کی بیہودگی و بدتمیزی  کروا رہے ہیں ۔ وہ کیا ہے؟ آزادی؟ اس آزادی کی ضرورت ہے آج کی عورت کو؟ آپ تو عورت کی آزادی اور عورت مارچ کے حق میں بات کرو گے کیوں کہ آپ کا پروگرام ان ہی فضولیات کی وجہ سے تو چل رہا ہے۔ ہر طرح کی فحاشی و بےہودگی دکھاٸ جا رہی ہے۔ اورآپ کا ٹاٸم بھی اچھا پاس ہورہا ہے آزاد عورت سے۔ بےوقوف عورتیں یہ نہیں جانتی کہ حقوق دلوانے کےنام پر اکسا کر ان کواستعمال کرنا مقصود ہے ۔ عجیب گورکھ دھندہ ہے ۔  کس چکر میں پڑ رہی ہیں؟ کس قسم کے نعروں کو فروغ  دیا جارہا ہے۔ یہ جو اس قسم کر مارچ منعقد ہورہے ہیں فضول پلے کاڈز اٹھاۓ لڑکیاں عورتیں بے حیاٸ و  بیہودگی کے نام پر آزادی کےتقاضے کر رہی ہیں یقین جانیے پیچھ

Women's Day

 !اے لوگوں عورتوں کے معاملے میں اللّہ سے ڈرو۔ خطبہ حجة الوداع معاشرے سے اپنے حقوق کیا مانگنے جب اللّہ تعالی نے قرآنِ  پاک میں تمام واضح کردیے !! النساء  اے پیاری تخلیق ۔  کبھی خود کو بے وقعت سمجھنے لگو تو قرآنِ کریم  کی سورت نمبر 4 کو یاد کرلینا۔ ساری منفی سوچیں دل و دماغ سے دور ہوجاٸیں گی کہ اللّہ تعالی نے قرآنِ پاک کی  ایک مکمل صورت  عورت کےنام سے  منصوب کی۔  جس میں اس کے حقوق اور فراٸض تمام واضح فرماۓ۔ میری بہنوں اپنے حقوق انسانوں سےنہ مانگو کیوں کہ یہ  تو  پیارے  رب نے چودہ سو سال پہلے بیان کردیے,  جس نے عورت کو عزت بخشی اس وقت جب عورت اپنے پیدا کرنے والوں کے لیےبھی بوجھ تصور کی جاتی تھی , جب تمھارے دنیا میں آنےکو باپ کی تزلیل سمجھا جاتا تھا تب اللّہ رب العزت نے تمہاری اہمیت رہتی دنیا تک کے لیے واضح کردی۔جس کو لگے وہ کم حیثیت ہے ذرا دنیا کی مقدس ترین کتاب کھول کے تو دیکھے تمہارا خوبصورت سا تعارف چمکتا نظر آۓ گا النساء۔ پھر؟ کیا تم کو اب بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے اپنے حقوق کے لیے مارچ اور ریلیاں نکالنے کی؟ پیاری بہنوں یہ تو دھوکہ ہے اغیار کی چال ہے تمہیں اس