Skip to main content

لاک ڈاٶن Lock Down







Lock Down
 لاک ڈاٶن

یہ بہت ذیادہ پرانی بات نہیں ہے جب ترکی کے ساحلِ سمندر پر  ٣سالہ شامی بچے ”ایلن کردی“ کی لاش آدھی  ریت میں آدھی ریت سے اوپر پڑی ملی تھی۔
ساری دنیا نے دیکھی کچھ دن پروگرامز کر کے پیسے بناۓ اور پھر بھول گٸ۔




اس شامی معصوم بچے کی ویڈیو بھی سب کی آنکھوں سے گزری تھی جس سے رپورٹر نے پوچھا کہ تم یہاں کیوں بیٹھے ہو تو اس نے کہا کہ  بشار الاسد ہمیں قتل کررہا ہے ۔
ہمارے گھر توڑ دیے ہم کہاں جاٸیں؟
 ہمارے پاس کچھ نہیں ہے ہم کیا کریں ہم کہاں جاٸیں؟ وہ ہمیں ایک منٹ کے لیے بھی گھروں میں رکنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم کیا کریں کہاں جاٸیں؟
اللّہ ھو اکبر
اللّہ ھو اکبر۔۔
آج کے اس برق رفتار میڈیا کے دور میں کچھ بھی کسی سے نہیں چھپتا۔
سب تک  ان حالات کی خبریں پہنچتی ہیں۔




بھارت نے کشمیر میں پچھلے ستر سالوں سے قیامت برپا کیے رکھی ہے۔
پچھلے سات ماہ سے کرفیو نافذ ہے, لوگ بے یار و مددگار گھروں میں محصور ہیں ۔
لیکن کسی نے پرواہ نہ کی۔ وہ کیسے رہ رہیں ہوں گے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے کسی نے کچھ نہ
کیا ان کے لیے۔
سب اپنی اپنی دنیا میں مصروف اور مگن۔



برما میں کیا ہوتا رہا پچھلے کچھ عرصے سے؟کسی سے یہ بھی پوشیدہ نہیں۔
مسلمانوں کو چھوٹے چھوٹے دڑبے نما پنجروں  میں قید کر کے رکھا گیا ,زندہ جلایا گیا۔

شام میں ظلم  ستم کا بازار گرم کیے رکھا, لیکن ہم خاموش تصویر بنے رہے۔
تمام عراق کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا لیکن دنیا سوتی رہی۔
فلسطین میں ایک عرصے سے مسلمانوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں,وہ اپنی ہی سرزمین پر سکون سے نہیں , آزاد نہیں ,ان پر تشدد کیا جاتا ہے قتل کیاجاتا ہےان پر
بمباری کی جاتی ہے ۔
آۓ دن کرفیو نافذ ہوتا ہے۔





وہ معصوم  شامی بچہ  بھی آپ سب کو یاد ہوگا جس نے اپنی موت سے پہلے کہا تھا کہ میں خدا کو سب کچھ بتاٶں گا!!۔۔
دنیا چپ چاپ خاموش تماشہ بنی رہی۔
نہ مظلوم کے لیے کچھ کرنے کی ہمت نہ ظالم کا باٸیکاٹ کرتے ہیں۔
پھر عذاب کیسے نہیں آٸیں گے؟

امّت کے نام نہاد بڑے مصروف ہیں مندروں کی تعمیر کے اجازت نامے بانٹنے میں, جوۓ کے اڈّے , شراب خانے ناٸٹ کلب بنانے کے معاہدے ساٸن کرنے میں اور تو اور لاکھوں مسلمانوں کے قاتل کو  تمغے بانٹنے میں۔

استغفراللّہ۔۔
دنیا کے مختلف علاقوں کے مسلمانوں کو روندا جاتا رہا لیکن یہ دنیا اور ہم سب خاموشی کا مینار بنے تھے۔
سکون سے رہنے والوں کو اِن مظلوموں کی کوٸ پروا نہیں۔
آج تقریباََ تمام دنیا سے سکون اور اطمینان غاٸب ہے۔
جب دوسروں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم سے دنیا بھر کے لوگوں کی صحت پر کوئ فرق نہ پڑے پھر عذاب ہی نازل ہوتے ہیں۔
 جب ان ممالک میں لاک ڈاٶن
  تھا تب باقی دنیا خاموش تھی۔ آج تقریباََ آدھی سے زیادہ
دنیا کی یہ ہی صورتِ حال ہے۔
تب ہمیں اپنی اور مزدور اور غرباء کی فکر ستا رہی ہے کہ وہ اور ہم کیسے گزارا کریں گے اس لاک ڈاٶن کی صورت۔
 جب یہ وقت دوسرے مظلوم مسلمانوں پر تھا تب ہم نے کچھ نہ کیا۔ ہمیں پرواہ بھی نہیں تھی۔

آزماٸش اور عذاب دونوں ہی اللّہ کی جانب سے آتے ہیں اچھاٸ اللّہ کا رحم اور کرم ہے اور  براٸی ہمارے اپنے اعمالوں کے سبب ہے۔




جیسے کہ اللّہ تعالی قرآنِ پاک میں فرماتے ہیں کہ ہم اپنی جانوں پہ خود ظلم کرتے ہیں۔
اللّہ کی رضامندی منٹوں میں سب کچھ نارمل کرسکتی ہے۔ اس وقت کو بھی ٹال سکتی ہے۔
یاد رکھیں اللّہ تعالی نے توبہ استغفار کرتی
حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول فرماٸ تھی اور ان پر سے عذاب ہٹا دیا تھا۔
ایسے ہی وہ ہم پر سے منڈلاتے خطرے کے یہ بادل , ہٹا سکتا ہے۔ اگر ہم رب کوراضی کرنے کی کوشش کریں۔

اب بھی بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔
ڈھٹاٸ کا مظاہرہ کرنے کے بجاۓ اگر ہم ہوش کے ناخن لیں۔  ہنسی مذاق میں بات کو اڑا کر اللّہ کی مذید ناراضگی مول لینے کی ہمّت نہ کریں, اللّہ کے غضب سے ڈرنے کا وقت ہے اور اس سے رحم کی اپیل کرنے کا وقت ہے۔
اپنے ساتھ  دوسروں کا بھی احساس کریں
 تو یہ آفت ٹل سکتی ہے۔
جو قومیں اللّہ کے عذابوں پر یقین نہیں کرتیں انہیں مذاق اور محض جھوٹے ڈراوے سمجھتی ہیں تو پھر وہ عذاب کی نظر ہی ہوتی ہیں ۔ 
‏‎خدارا اس وقت کو ہنسی مذاق میں لے کر اللّہ کے قہر کو دعوت نہ دیں۔
اللّہ ہم سب سے راضی ہوجاۓ
ہم کو بخش دے
ہماری توبہ قبول کرلے
یہ اسکا ہم پر عظیم احسان ہوگا اور اس کے لیے ہمیں کوششیں کرنی
 پڑیں گی۔
اللّہ ہم سب کہ اپنے حفظ و امان میں رکھے
 آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

Nadia Khan & Sharmeela farooqi Issue

کچھ دن پہلے   ٹی وی اداکار علی انصاری اور صبور علی کی  مہندی کی تقریب منعقد ہوٸی تھی، جس میں  پاکستانی ایکٹریس اور مارنگ شوز کی ہوسٹ نادیہ خان نے بھی شرکت کی اور وہ اپنے سیلفی کیمرہ سے مہندی  کے ایونٹ کی ویڈیو ناتیں  اور تقریب میں شریک مختلف مشہور شخصیات سے گفت و شنید کرتی دکھاٸ دے رہیں تھیں ۔  اس ہی ویڈیو میں ایک سے دو منٹ کا کلپ آتا ہے کہ جس میں  نادیہ خان پیپلز پارٹی کی رکن محترمہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کو  ان کے میک اپ ، ڈریسنگ   اور جیولری  پر  Compliment کر رہی تھیں ، ان کو سراہ  رہیں تھیں۔ بظاہر دیکھا جاۓ تو نادیہ خان نے اِس تمام دورانیے میں ایسا کوٸ لفظ یاں لہجہ نہیں استعمال کیا کہ جس پر اعتراض اٹھایا جاۓ کہ یہ تزلیل آمیز یاں ہتک آمیز تھا۔ لیکن جناب نکالنے والےتو بال کی بھی کھال نکال لیتے  Vlog ہیں یہ تو پھر بھی ایک سیلبرٹی کی بناٸ   تھی۔ ١٣ جنوری کی اپلوڈ کی ویڈیو پر شرمیلا جی کی جانب سے اعتراض اٹھایا جاتا ہے  اور بقول نادیہ خان کے شرمیلا جی نے ان کو  کہا ہے کہ  وہ ایک بے شرم عورت ہیں اور یہ کہ  نادیہ کو ایک عورت کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔ مذید بتایا کہ

الوداع سال ٢٠٢٢

یہ سال بھی آخر بیت گیا سال پہ سال گزر رہے ہیں۔ زندگی جیسے اپنی ڈگر پر بھاگ رہی ہے۔ صدیوں سے یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ایک کے بعد ایک سال آتا اور جاتا ہے۔  پر بھی نہ جانے کیوں ہر گزرتا سال اُداس سا کر جاتا ہے۔ ٢٠٢٢ دیکھا جاٸے تو کورونا کا زور ٹوٹتا دکھاٸی دیا اور پھر الحَمْدُ ِلله پاکستان نے  اِس بیماری سے مکمل نجات حاصل کرلی۔ ٢٠٢٢ کے شروع ہوتے ہی آٹھ جنوری کو سانحہ مری نے عوام کو دکھ و غم میں مبتلا کردیا تھا۔ جس حادثے کے نتیجے میں متعدد فیملیز برف باری کے طوفان میں پھنس کر بند گاڑیوں میں موت کی وادی میں چلی گٸیں۔  ملک کے مختلف علاقوں میں  لینڈ سلاٸڈنگ  کے حادثات۔  تمام سال مختلف شہروں میں کٸ خود کش دھماکے ریکارڈ کیے گۓ جیسے کہ کوٸٹہ پولیس موباٸل اٹیک سبی اٹیک پشاور مسجد حملہ جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کراچی صدر مارکیٹ بم دھماکہ سوات ڈسٹرک خودکش دھماکہ لکی مروت اٹیک نومبر کے مہینے میں کوٸٹہ میں ایک اور دھماکہ میران شاہ خود کش دھماکہ بنو سی ٹی ڈی اٹیک اسلام آباد I-10 ایریا اٹیک۔  صوبہ سندھ میں جانوروں میں پھیلتی بیماری   Lumpy skin desease کا معاملہ  بھی اس سال خبروں میں گردش کرتا رہا۔ جس وج

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ جن کا ذکر آسمانوں میں کیا جاتا ہے ان کے لیے بے ادبی مسلمان کیسے سہے؟  جن کا نام بھی بنا درود (صلی اللہ علیہ وسلم)کے لینا منع ہے ان کی شان میں گستاخی برداشت کرنے کا مشورہ کیسے برداشت کیا جاۓ؟ گستاخی و بے ادبی کو اظہارِ راۓ کی آزادی کہہ کر معمولی بات گردانی جاۓ اور ہم کو اگنور کرنے کا درس دیا جاۓ تو اس پر خاموش کیسے رہا جاۓ؟  چوٹ دِل پر لگاٸ ہے ایک دو نہیں کھربوں مسلمانوں کے دلوں پر۔ دیگر مصروفیات کی بنا پر کچھ عرصے سے لکھنے کا سلسلہ ترک کیاہوا تھا۔ آج  فیس بک پر کراچی کے ایک سپر اسٹور Bin Hashim Pharmacy And SuperStore کے پیج پر  ان کی پوسٹ  دیکھی جس میں ان کی طرف سے فرانس کی مصنوعات کے باٸیکاٹ کا اعلان کیا جا رہا تھا۔ دل نےکہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں کچھ لکھا جاۓ۔   لوگ لاکھ کہیں کہ اشیاء کے باٸیکاٹ سے کچھ نہیں ہوتا ہمارے زرا سے احتجاج سے کیا ہوگا؟  بیکار اور بے مقصد کام ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ ہمیں یہ عمل بے معنی لاحاصل اور بے مقصد لگے گا۔ لیکن یہ عمل معمولی نہیں ثابت ہوگا۔ ملاٸشیا کی تاجر برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ جو سالانہ فرانس سے ١٠٠ بلین ڈالر کی اشیاء  خریدی جاتی