Posts

Showing posts from May, 2025

اکیسویں صدی کے معاشرتی مسائل

Image
ذرا سنبھل کے دنیا کی ابتداء سے لے کر اب تک کے سب سے عجیب وقت میں خوش آمدید۔ خوش آمدید اس اکیسویں صدی میں کہ جس کا ذکر ہمیشہ ڈرانے والے انداز میں ہی کیا جاتا تھا۔ اب عزت دار، با عقیدہ اور اصول پسند افراد آپ کو چھپے ہوئے ملیں گے، جو زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، لوگوں کے شر سے خود کو بچاتے ہوئے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے وہ دہکتا انگارہ ہتھیلی پر رکھے بیٹھے ہوں۔ جبکہ اس کے برعکس اصولوں سے دور لوگ معاشرے میں مقبول دکھائی دیتے ہیں۔ پچپن ساٹھ سال کا آدمی جوانی کے نشے میں مست ملے گا جبکہ پچیس سال کا نوجوان آپ کو زندگی سے تنگ، دنیا سے بیزار ملے گا۔ وہ جن کے کھیلنے کودنے کے دن بھی ختم نہیں ہوئے، وہ ڈپریشن اور اسٹریس پر بات کرتے نظر آئیں گے۔  مذاق اُڑانا /بھونڈے مذاق  کو  پرینک کا نام دے کر تفریح کا سامان بنادیا گیا ہے۔  اگر بہ مشکل کوئی سادہ لوہ  فطرت مل جائے تو اُس پر چالاکیاں آزمائی جاتی ہے۔  اصول پسند، حق بات کرنے والے افراد کو دقیانوسی سمجھا جا رہا ہے، جبکہ بے راہ روی کو آزادی کا نام دیا جا رہا ہے۔ غلط تعلقات معاشرے میں عام ہو چکے ہیں، جبکہ نکاح جیسے پا...

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

Image
اب دنیا میں پاکستان ایک الگ  حیثیت  سے ابھرے گا" ۔" !ان شاء الل بہادری و شجاعت کسی بھی بہادر اور نڈر قوم کی پہچان اور ضمانت ہوتی ہے۔ قومیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اتحاد، حوصلے اور قربانی کے جذبے سے پہچانی جاتی ہیں۔ مئی 2025 میں ہمارے خطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز رہیں۔ یہ وقت پورے خطے کے لیے انتہائی نازک اور آزمائش بھرا تھا۔ ہر محب وطن پاکستانی کا دل اپنے ملک کی سلامتی کے لیے دعا گو تھا۔ پاکستان اس سے پہلے بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کرتا رہا ہے، چاہے وہ معاشی مشکلات ہوں، قدرتی آفات ہوں یا امن و امان کے حوالے سے مسائل ہوں۔ لیکن ہماری تاریخ کا سب سے روشن باب یہ ہے کہ جب بھی مشکل وقت آیا، پاکستانی قوم نے تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر دکھایا۔ اور مشکل وقت میں قوم کا ایک ہونا ہی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے۔ اس حالیہ کشیدگی کے دوران بھی پاکستانی قوم میں جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھا گیا، وہ ایک خوش آئند اور قابلِ فخر بات ہے۔ لوگوں نے آپس کے سیاسی، لسانی اور چ...