Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2021

یوم الفرقان

سترہ رمضان المبارک ٣١٣ کا لشکر  !!!روزے داروں بہت سے مشقت بھرے کام ہم روزے کے دوران ترک کردیتے ہیں کہ روزہ سے ہیں لہذا بعد میں کرلیں گے۔  اور سوچیں ان ٣١٣ کے ایمان کے بارے میں کہ نیا نیا اسلام قبول کیا ہے لیکن دِل ایمان افروز اور قدم حق پر ڈٹے ہوۓ مضان المبارک کا مہینہ ہے روزے سے ہیں , جزبہِ ایمان سے دِل لبریز ہو تو قدم حق سے پیچھے نہیں ہٹتے۔  اللہ اور  رسول  صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاۓ اور اپنی جانیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کر پیش کردیں۔ حق و باطل کو پرکھنا ہے تو واقعہِ بدر پر نظر ڈالیۓ ۔ آپ حق پر ہو تو ہار آپ کا مقدر نہیں بن سکتی۔ وہ وقت تھا جب تعداد کم تھی ساز و سامان بھی مختصر تھا اور مہربان آقاصلی اللہ علیہ وسلم ہیں  کہ اپنے اصحاب سے پوچھ رہیں ہیں کہ ان حالات میں آنے والے لشکر سے جنگ کرنا چاہتے ہو یاں نہیں؟ پھر  غلام ؓ بھی تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو رب نے ان کی شایانِ شان  عطا کیے تھے کہ جو کہتے ہیں کہ ”آپ کو جو اللہ کا حکم ملا ہے آپ وہ ہی کیجیے ہم  ہر حال میں آپ کے ساتھ ہیں  بخدا ہم آپ کو وہ جواب نہ دیں گے جو  بنی اسراٸیل نے موسی علیہ سلام کو دیا تھا۔ ا

احتیاط کجیے

  لمحہِ فکریہ ہے ہمارے لیے ارد گرد کی صورِ حال اگر چہ کہ ہم اسے سمجھیں۔ ہماری قوم کا یہ المیہ ہے کہ برے سے برے حال دیکھ کر بھی عبرت نہیں پکڑتی۔  جو ہوگا دیکھا جاۓ گا کی بنیاد پر جی رہے ہیں۔ احتیاط کرو کہنے والے کو یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ اللہ پر یقین نہیں  💁 پھر جب عوام کی لاپرواہیوں کی وجہ سے حکومت زبردستی لاک ڈاٶن لگاۓ تو ظالم , ایجنٹ , نا اہل کہیں گے۔ احتیاط گناہ تو نہیں۔ منع بھی نہیں۔ پھر ہم کب یہ ہٹ دھرمی کی روش چھوڑیں گے؟ اب بھی شاید وقت ہمارے ہاتھ میں ہے ایسا نہ ہو کہ ہم وہ صورتِ حال سنبھال نہ پاٸیں۔  اللہ ہمیں ہر قسم کی بری صورتِ حال سے محفوظ رکھیں اور  ہم سب پر اپنا کرم اور رحمت نازل فرماٸیں۔ آمین