Posts

Showing posts from July, 2020

اقلیتوں کے حقوق اور اسلام کا پیغام

Image
islam-is-peace-pakistan-minorities-rights اقلیتوں کے حقوق اور اسلام کا پیغام پاکستان بننے کی وجوہات کے بارے میں سوال کیا جائے تو آپ کے ذہن میں کیا وجوہات آئیں گی؟ ایک آزاد خود مختار مملکت جہاں صرف مسلمان ہی نہیں، کسی بھی مذہب کے ماننے والے آزادی سے جی سکیں، جہاں انہیں ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہو۔ 1947 میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے پاکستان کو ووٹ کیوں دیا؟ انہوں نے ہندوستان کے بدلے پاکستان کو اپنا گھر بنانا کیوں پسند کیا؟ اس لیے تاکہ وہ یہاں بھی آزاد شہری کی حیثیت سے پاکستانی بن کر رہ سکیں۔ قائد اعظم نے پاکستان کے ہر شہری کو برابر درجہ دیا۔ اسلام اور مذہبی آزادی دین اسلام ایک خدا واحد کی عبادت کی تلقین کرتا ہے اور دوسرے مذہب کے افراد پر اپنے عقائد بدلنے اور اسلام میں داخل ہونے کے لیے کسی قسم کی زور زبردستی نہیں ڈالتا۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، اپنے لیے مذہبی آزادی کی خواہش کرنا آپ کی فطری خواہش ہوگی۔ تو یہی خواہش دوسرے مذہب کا ماننے والا بھی کرے گا۔ *کیا رسول اللہ ﷺ نے دوسرے مذاہب کو جگہ دی؟* ایک بات بہت شیئر کی جاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینے م...