Posts

Showing posts with the label حالاتِ حاضرہ

عورت کا پردہ یاں مرد کی تربیت اصل مسئلہ کیا ہے؟

Image
  عورتوں کے معاملے میں مردوں نے اللہ سے ڈرنا تھا عورت کا پردہ یاں مرد کی تربیت اصل مسئلہ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ عورت گھر میں رہے گی تو فتنے نہیں پھیلیں گے۔ معاشرے کے ہر بگاڑ کو عورت سے جوڑا جاتا ہے اس کے لباس سے اس کے انداز سے۔ اس کی چال سے۔ لیکن  ہمارے معاشرے کے  مسائل کی اصل وجہ کیا  عورت ہی ہے؟ یاں اصل وجہ سے جی چرانے کے لیے اوپر بیان وجوہات ہم نے خود سے گڑھ لی ہیں؟  آئے دن ہراسانی کے واقعات ہماری نظروں سےگزرتے ہیں یہ کون کرتا ہے؟ کیا سڑک پر  چلتے مردوں کو عورتیں تنگ کرتی ہیں؟ آتے جاتے اشارے کرتی ہیں ؟ عزت پر حملہ کون کرتا ہے مرد یاں عورت ؟ تیزاب گردی کون کرتا ہے؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں کبھی سنا ہے کہ کسی عورت نے کسی مرد پر تیزاب پھینکا ہو؟ یاں رہ چلتے آواز کسی ہو یاں ہاتھ لگایا ہو؟ اسکول کالج یونیورسٹوں میں بچیوں کو بلیک میل کرنا ۔ ان سے ناجائز مطالبات کرنا پھر انکار کیے جانے کی صورت امتحان میں فیل کردینے کی دھمکی دینا۔  نبی پاک ﷺ  نے  حجتہ الوداع کے موقع پر نم آنکھوں سے  فرمایا تھا کہ  "عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو"_ کیا یہ...

سازش یاں مداخلت۔۔؟

Image
  *سازش تھی ہاں مداخلت_*  ہم کیا کرلیں گے اگر  یہ ثابت کر بھی دیں کہ سازش تھی یا مداخلت تھی ۔؟ جو نقصان اس ملک کا آپ نے کرنا تھا وہ تو کردیا۔  نقصان تو اس ملک کا اور عام عوام کا ہی ہوا ہے۔ جن سے امیدیں تھیں اُن کو تو ہم سب نے دیکھ لیا۔ اب سوال عوام سے ہے؟  کیوں مدہوش نیند سو رہے ہو؟ کیوں نظر نہیں آیا ٣ مہینوں میں کہ یہ کیا کرنے آۓ ہیں؟ اپنی چوریاں بچا رہے ہیں۔  تمام ثبوت مٹا رہےہیں۔ اپنے کیسز رفع دفع کر رہے ہیں۔  نیب ، ایف آٸی اے تقریباََ بند۔ قوانین میں تبدیلیاں لا کر۔ اپنے جن ملازمین کے اکاٶنٹس میں اِنھوں نے کرپشن کے پیسے چھپاۓ تھے ان کو ایک ایک کر کے مروا رہے ہیں۔ ان کے کیسز چلانے والے افسران کو ہارٹ اٹیک آرہے ہیں۔ جو سارا پی ڈی ایم چور ٹولہ پچھلے ساڑھے تین سال ان کا ساتھ دیتا رہا وہ مہنگی مہنگی وزارتیں لےکر اب خاموش بیٹھا اپنی جیبیں بھر رہا ہے کہ کیا پتا دوبارہ موقع ملے کہ نہ ملے۔ اب ہی لوٹ لو جتنا لوٹ سکتے ہو۔ آپ لوگ کس خوش فہمی میں تھے کہ  یہ ادارے مضبوط کرنے آۓ ہیں؟  مہنگاٸی کم کرنے آۓ ہیں؟  پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا تحفہ کیسا لگا...

UNSC اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کااجلاس

Image
بالآخر اسراٸیل نے  اس بار فلسطینیوں کے ہاتھوں لگی پھینٹی سے  تنگ آ کر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ الحمدللہ فلسطین کے پندرہ ہزار حماسی نوجوانوں نے چھ لاکھ اسراٸیلی ملعون فوج کو ان کی بربریت کا بہ خوبی جواب دیا۔ ۔ کل٢٠ مٸ ٢٠٢١ کو   UNSC  کی جانب سے منعقد اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی فلسطین اور پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے اور یہ افراد انقرہ  پر اکھٹے ہوۓ اور پھر ایک ساتھ ہی روانہ ہوۓ۔    ترکی  کے سفیر ایک طرف پاکستانی سفیر اور درمیان میں فلسطینی سفیر براجمان تھے جیسے  کہ دنیا کو یہ پیغام دے رھے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ  کھڑے رہیں گے۔ ایجنڈا نمبر ٣٧ اور ٣٨  پر یہ میٹنگ منعقد گٸ تھی۔  دوسرے ایجنڈے میں کھل کر فلسطین کی صورتِ حال پر سوال اٹھایا گیا۔ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ تشویش ناک صورتِ حال پر بات کی گٸ۔ اقوامِ متحدہ کے عہدےداران, سیکٹری جنرل اور یو این اسمبلی کے صدر (جو ترکش ڈپلومیٹ بھی ہیں) نے بھی کھل کر اسراٸیل کا غلیظ چہرہ  ایکسپوز کیا۔   اسراٸیل کا ذکر  قابض پاور جیسے کھرے الفاظ میں کیا اور تو او...

تربیت

Image
لاہور میں نوعمر  لڑکوں کا واقعہ ہم سب کی نظروں  سے گزرا۔ شرم کا مقام ہے۔ ہم کس معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں کہ انسان وحشی درندوں سے بھی بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ وجہ۔؟ عدم توجّہ پندرہ سال کے بچوں کو انسان کیا کہےگردن تو ان کے ماں باپ کی پکڑنی چاہیے۔ جب والدین ہی دین سے دور ہوں گے تو اولاد کو کیسے نیک بناٸیں گے۔؟ ان میں گناہ ثواب, اچھاٸ براٸ کا فرق کیا پیدا کریں گے۔ آج کل موباٸل , انٹرنیٹ تک بچّے بچّے کی رساٸ  عام ہے۔ ان کے بھٹکنے کے چانسز  کٸ زیادہ ہیں ایسے میں آج کل کے ماں باپ کے کاندھوں پر  اپنے بچوں کی تربیت کےحوالے سے بڑی بھاری ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے۔ ایسے واقعات آۓ دن سننے کو مل رہے ہیں  ہم صرف افسوس کر سکتے ہیں مگر ایسےواقعات سن اور دیکھ کر ہم سبق حاصل کر سکتے ہیں اپنی اولاد کی تربیت پر اور زیادہ توجّہ کر سکتے ہیں۔  ذمہ دار کس کو ٹھراٸیں ؟ بہ حیثیت والدین اولاد پر کڑی نظر رکھیں۔  ان کی ایکٹیوٹیز  پر  ان کے دوستوں پر  ان کی گیدرنگ پر زیاہ دیر گھر سےباہر نہ رہنے دیں۔دوستوں کے گھر آنے جانے میں نظر رکھیں۔ اگر بچّے/ بچّی کا کوٸ دوست آیا ہ...

عبادت گاہیں Places of worship

Image
پاکستان کیوں بنا تھا؟ پاکستان بننے کی وجوہات کے بارے میں سوال کیا جاۓ تو آپ کے ذہن میں کیا وجوہات آٸیں گی؟؟  ایک آزاد خود مختار مملکت جہاں صرف مسلمان ہی نہیں کسی بھی مذہب کے ماننے والے آزادی سے جی  سکیں جہاں انہیں  ہر طرح کی مذہبی آزادی ہو۔ 1947  میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے   پاکستان کو ووٹ کیوں دیا؟  انہوں نے ہندوستان کے بدلے پاکستان  کو اپنا گھر بنانا کیوں پسند کیا؟ اس لیے تاکہ وہ یہاں بھی آزاد  شہری کی حیثیت سے پاکستانی بن کر رہ سکیں۔  جہاں انھیں مذہبی آزادی بھی حاصل ہو۔   قاٸدِ اعظم نے پاکستان کے ہر شہری کو برابر درجہ  دیا۔    دینِ اسلام ایک خداِ واحد کی عبادت کی تلقین کرتا ہے۔ اور دوسرے مذہب کےافراد پر اپنے عقاٸد بدلنے اور اسلام میں داخل ہونے کے لیے کسی قسم کی زور زبردستی یاں دباٶ نہیں ڈالتا۔ اسلام ایک مکمل ضابطہِ حیات ہے۔ ہر فرد کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی تعلیم دینے والا دین کہ جس کا کوٸ پہلو ایسا نہیں کہ جس میں انسانیت کی منافی ہو۔ آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں اپنے لیے مذہبی آزادی کی خواہش کرنا آپ کی لازمی خ...

فرق

Image
کامل تو دینِ اسلام ہی ہوا جس میں کسی عجمی ک و عربی پہ عربی کو عجمی پہ فوقیت نہیں کالے کو گورے پہ اور گورے کو کالے  پر ۔ یہ  انسانیت کے نام نہاد  ٹھیکیدار  سیولاٸیزڈ نیشن کے علم بردار , جب انکی اصلیت کھنگالو تو اندر سے بڑی ہی گھناٶنی تصویر نکلتی ہے۔جی ہاں بات ہورہی ہے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فارم کے بیہیمانہ قتل پر۔ اور افسوس تو اپنےلوگوں پر بھی ہےجو انسانیت کی مثال ان کو بناتے ہیں۔ جو انسان کہلانےکے بھی لاٸق نہیں۔ ٢٠٢٠ میں بھی جن کے اندرکی نفرت کایہ لیول ہے کہ اس قدر سفاقیت سے کسی کی جان لی جاۓ۔  یہ  ایک اور مثال ہے مغرب کی پستی کی اور ہمارے لیے سبق کہ ہم کیوں متاثر ہوتے ہیں بھلا ان سے؟ ہمیں خود میں کمی خامی نظر آتی ہے اور ان   کو خوبیوں کا پیکر سمجھتے ہیں۔ دیکھ لیں خوبیوں کے نظارے۔  اس واقعہ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کی چالیس ہزار سے ذیادہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں ۔ ہماری عوام کو اس واقعے کے ذکر کرنے سے ہمارے ہاں کی براٸیاں اور خامیاں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں تو جناب دونوں معاشروں کے فرق کو  ملحوظِ خاطر رکھ کر موازنہ کیجیے۔ ہم ٹ...

یومِ مزدور اور لاک ڈاٶن

Image
یکم مٸ یومِ مزدور اور لاک ڈاٶن مزدوروں سے مزدوری چھین کر مناٸیں کون سا لیبر ڈے؟ ہمارے ہاں بس دن مناۓ جانےکا رواج پڑ چکا ہے ۔ دن کی اہمیت اور فاٸدے سےقطعی نظر۔ مزدور کے عالمی دن پر خوب شور مچانا ہے بھلے مزدور کے گھر فاقہ ہو۔ آج یومِ مزدور کی صورت ہی علیحدہ ہے۔پچھلے دو ماہ میں نہ جانے کتنے مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں,جن کا کوٸ   پرسانِ حال نہیں۔   روزگار کے مواقع نہیں۔ ہر طرف عجیب مایوسی چھاٸ ہے ۔ روز کے نۓ نۓ اعلانات کہ لاک ڈاٶن کم کردیں گے اور کبھی کہتے کہ مزید بڑھادیں گے اور سختی میں بھی اضافہ کردیں گے۔ کبھی مزدور اور  دیہاڑی دار کی فکر میں پرجوش بیانات اور پھر مستقل لاتعلقی۔  بیماری کا شورمچا ہے سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں دھڑا دھڑ راشن بٹ رہا ہے۔  فنڈز اکٹھےہوۓ چلے جارہے ہیں لیکن بھوک ,غربت, افلاس جوں کی توں برقرار ہے۔ عوام پریشان ہے۔   کتنے لوگ ہیں جو اس تقسیم سے محروم ہیں۔ مزدور اور غریب ویسے ہی بے بسی کی تصویر بنا کھڑا ہے۔ جاۓ تو کہاں جاۓ؟ مانگے تو کس سے مانگے؟ وباء کے پھیلنے کی فکر کے علاو...

Aurat March

Image
Aurat March ❌❌❌   عورت مارچ  ❌❌❌      غیر اخلاقی نعرے  ان کے لیے جو عورت مارچ کی اصلیت سے ناواقف  ہیں۔ ٹی وی پر کوٸ مباحثہ چل رہا تھا , ایک آدمی کہہ رہا تھا کہ عورت پرظلم ہورہا ہے۔  بدتمیزی و بیہودگی سے لبریز  ٹی وی شوز کرنے والے عورت کے حق میں بات کررہے ہیں۔   عورت پرظلم ہورہا ہے ایک طرف آپ اپنے ٹی وی شوز میں  Dare  کے نام پر دنیا کی بیہودگی و بدتمیزی  کروا رہے ہیں ۔ وہ کیا ہے؟ آزادی؟ اس آزادی کی ضرورت ہے آج کی عورت کو؟ آپ تو عورت کی آزادی اور عورت مارچ کے حق میں بات کرو گے کیوں کہ آپ کا پروگرام ان ہی فضولیات کی وجہ سے تو چل رہا ہے۔ ہر طرح کی فحاشی و بےہودگی دکھاٸ جا رہی ہے۔ اورآپ کا ٹاٸم بھی اچھا پاس ہورہا ہے آزاد عورت سے۔ بےوقوف عورتیں یہ نہیں جانتی کہ حقوق دلوانے کےنام پر اکسا کر ان کواستعمال کرنا مقصود ہے ۔ عجیب گورکھ دھندہ ہے ۔  کس چکر میں پڑ رہی ہیں؟ کس قسم کے نعروں کو فروغ  دیا جارہا ہے۔ یہ جو اس قسم کر مارچ منعقد ہورہے ہیں فضول پلے کاڈز اٹھاۓ...

Women's Day

Image
 !اے لوگوں عورتوں کے معاملے میں اللّہ سے ڈرو۔ خطبہ حجة الوداع معاشرے سے اپنے حقوق کیا مانگنے جب اللّہ تعالی نے قرآنِ  پاک میں تمام واضح کردیے !! النساء  اے پیاری تخلیق ۔  کبھی خود کو بے وقعت سمجھنے لگو تو قرآنِ کریم  کی سورت نمبر 4 کو یاد کرلینا۔ ساری منفی سوچیں دل و دماغ سے دور ہوجاٸیں گی کہ اللّہ تعالی نے قرآنِ پاک کی  ایک مکمل صورت  عورت کےنام سے  منصوب کی۔  جس میں اس کے حقوق اور فراٸض تمام واضح فرماۓ۔ میری بہنوں اپنے حقوق انسانوں سےنہ مانگو کیوں کہ یہ  تو  پیارے  رب نے چودہ سو سال پہلے بیان کردیے,  جس نے عورت کو عزت بخشی اس وقت جب عورت اپنے پیدا کرنے والوں کے لیےبھی بوجھ تصور کی جاتی تھی , جب تمھارے دنیا میں آنےکو باپ کی تزلیل سمجھا جاتا تھا تب اللّہ رب العزت نے تمہاری اہمیت رہتی دنیا تک کے لیے واضح کردی۔جس کو لگے وہ کم حیثیت ہے ذرا دنیا کی مقدس ترین کتاب کھول کے تو دیکھے تمہارا خوبصورت سا تعارف چمکتا نظر آۓ گا النساء۔ پھر؟ کیا تم کو اب بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے اپنے حقوق کے لیے مارچ اور ریلیا...

Lahore Doctor Lawyer dispute

Image
وکلاء گردی چھ گھنٹے ٹی وی پر دکھایا جاتا رہا کہ کس طرح پنجاب انسٹیٹوٹ آف کاڈیولوجی پر کالے کوٹ پہنے  ڈنڈا برادران وکلإ کیمروں کے آگے مکّے دکھاتے, للکارتے, دھمکیاں دیتے, حملہ آور ہوۓ یہ کسی سے چھپا ہوا نہیں  سارے ملک اور انٹرنیشنل میڈیا نے خیر سے یہ مناظر دکھاۓ اور پاکستان کے نام کے آگے لگے چار چاند میں مذید اضافے کا باعث بنے  انہوں نے ہسپتال پر حملہ کیا, دروازے کھڑکیاں شیشے توڑے  مریضوں کے اکسیجن ماسک کھینچ کر اتارے,  ہاتھوں میں لگی ڈرپس نوچ کر پھینکی ۔ اس واقعے سے کچھ دن پہلے کچھ وکیل اپنے کسی مریض کو لے کر اس ہسپتال آۓ اور وہاں جا کر اپنی دھونس جما رہے تھے سٹاف پر کہ سب کام چھوڑ کے پہلے ہمارا مریض دیکھو  ان کی کسی جونیٸر سٹاف ممبر سے  اس  معمولی سی بات پر جھڑپ ہوگٸ جس کو ایشو بنا کرمریض کو لاۓ ہوۓ وکیل الجھ پڑے,  جھگڑا بھی ہوا۔ بعد میں یہ ایشو حل بھی کرلیا گیا,  دونوں  اطراف سے معذرت ہوٸ اور یہ معاملہ رفع دفع ہوا لیکن نہیں جب آپکےاندر بدمعاشی کے جراثیم پاۓجاٸیں, شّر سے لبریز آپکی فطرت ہو تو راٸی کاپہاڑ بنانا نہایت آسان...

رہبروں کی بےحسی‎

Image
ناروے سانحہ پر آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔  بھرے مجمعے میں تنِ تنہا ایک فرد کی جرّت کوسلام ہے۔ اس سے جتنا بن پایا وہ کرگزرا کیا باقی سب کچھ کرسکتے ہیں؟ یہ ہماری ہی  کوتاہیاں ہیں کہ یہ دن دیکھنےکو ملا۔  آج دنیا میں امتِ مسلمہ کو بےبسی کی تصویر بنے دیکھےافسوس ہوا۔  یہ  تو ماضی میں جھیل چکے ہیں۔پھر بھی عقل نہ  پکڑی, یہ کفارکی طرف سے جھلک ہے؟ تنبیہ ہے ؟ دھمکی ہے؟ یاں کیا ہے؟ مسلمانوں کی بڑھتی اکثریت سے نالاں ہیں سخت پریشان ہیں اس وجہ سے ان اوچھی حرکتوں پراتر رہے ہیں, اپنے اجداد کی سی حرکتیں کر کے, اس سب سے ہمارے دین کو تو کوٸ نقصان نہیں پہنچے گا بے شک لیکن مسلمانوں کی بزدلی , کم ہمتّی ,بےبسی اوریہ قوم کچھ نہیں کرسکتی , ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کا تاثر تو گیا نا اس وقت پوری دنیاکو ؟  کیا یہ ان کےلیے شرم کامقام نہیں جن پراللّہ نے امت کو اِس وقت کو دیھکنے سے بچانے کی ذمہ داری عاٸد کی تھی؟ کیاہر سال دھوم دھام سے صرف غلافِ کعبہ بدلنے کی تقریب منقعد کرنے کے لیے اللّہ نےتمہارے کندھوں پر امت کی ذمہ داری ڈالی تھی؟   نبی پاک صلى الله...

” موجودہ دور کے تقاضے“

Image
آج دنیا میں پیچھے ہونے کی بہت بڑی وجہ  ہم میں اخلاقی اقدار کی کمی ہے, اپنے علاوہ کسی کو برداشت نہ کرنے کی ضد قوموں کو رسوا کرتی ہیں , دوسروں کے اختلافات کو برداشت نہ کرنا قومیت اور مذہب کی بنیاد بنا کر تفریق رکھنا کیا یہ ایک اچھی قوم کی نشانی ہے ؟  ہم میں اگر کوئ آپس کے اختلاف ہٹا کر ایک ہونے کی بات کرتا ہے تو ہم کیوں اسے گالیوں سےنوازتے ہیں۔ دنیا میں اپنا کھویا ھوا مقام واپس حاصل کرنے کے لیۓ مسلمانوں کو نہ جانے کتنا عرصہ درکار ھوگا یہ تو رب العزت ہی جانتا ہے لیکن اس سفر میں کوششیں کیا,کیسے اورکتنی ہیں یہ سوچنا اور کرنا ہمارا کام ہے۔   اس سفر میں کیاحکمتِ عملی اپناتےہیں , ہمارا آپسی اتحاد دشمن کی راہ میں کیسےمستقل رکاوٹ بنتا ہے یہ نقطے اہم ہیں ہماری زرا سی لغزش کا خمیازہ کس نتیجے میں بھگتنا پڑتا ہے تاریخ ایسے ہولناک واقعات سے بھری ہوٸ ہے۔ منگول مسلم تاریخ سے ہم بہ خوبی واقف ہیں۔ سن ١٢٠٠ عیسوی کےآس پاس کے وقت  سلطان جلال الدین خوارزم نے اپنے دربار میں منگول سلطنت کا سفیر  قتل کروایا ۔  اللہ رسول کے حکم کےخلاف اس اقدام کے نت...

Kartarpur Corridor

Image
تقسیم کے وقت سکھوں کی طرف سے کیے گئے مظالم کو بنیاد بنا کر آج ہماری عوام  میں ایک ان دیکھا بغض کرتار پور راہداری کھولنے  پر  بہ خوبی تنقید کرنے پر مجبور کر رہا ہے کہ  تقسیم کے وقت سکھوں نے مہاجرین مسلمانوں پر بہت مظالم ڈھاۓ  (بلکل اس حقیقت سے بھی انکار نہیں) تو اس وجہ سے انھیں کوئی سہولت نہ دی جائے اور اس سے پاکستان کو خطرہ ہے  ,پاکستان  کو خطرہ کرتار پور راہداری کھولنے  پر نہیں بلکہ  اس تنگ نظری  سے  ضرور ہوگا جیسے ہندووں کو انکی تنگ نظری  سے ہوا اور اپنا  ملک تڑوا  بیٹھے . تقسیم کے وقت مسلمانوں  پر بے بہا مظالم ڈھاے گئے  بلکل اس حقیقت سے بھی انکار نہیں لیکن ہم اس حقیقت کو کیوں فراموش کیے بیٹھے  ہیں ؟ کاش کے ہم اپنے گریبانوں میں بھی جھانکنے کے ہمّت کرسکیں  ہمیں تاریخ کا مطالعہ کر کے ان مظالم کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور  ہمارے بزرگوں کے ذریعے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے وہ  ہولناک مناظر  دیکھے اور سنے , اور ہم بچپن سے یہ قصّے سن کر ہندو اور سکھوں سے شدید بیر پالے  ہوے...