Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2024

اچھرہ مارکیٹ واقعہ Ichra Market incident

ہر گزرتے دن حالات و واقعات دیکھ کر لگتا ہے کہ  ہمارے ملک کا معاشرہ کہاں کھڑا ہے؟ جیسے یہاں ایک دوسرے پر جینا ہم تنگ سا کرتے جا رہے ہیں۔  جیسے ایک دوسرے کو اپنی سوچ و فکر کے لحاظ سے قید کرنا چاہتے ہیں۔ میرا خیال درست میرا طریقہ صحیح میری ہی فکر برحق  اِس سب میں شخصی آزادی کہاں گٸ؟ کل ٢٥ فروری دوپہر کے وقت لاہور اچھرہ مارکیٹ میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے کہ بازار میں ایک خاتون  جو لباس زیب تن کی ہوٸی  تھیں اس میں عربی الفاظ کندہ تھے۔ لوگوں نے یہ منظر دیکھ کر عورت پر شور مچانا شروع کردیا کہ یہ قرآنی آیات ہیں اور یہ ہمارے دین کی توہین ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔ اس عورت کو پکڑ کر نشانِ عبرت بنانے کے لیےایک مجمع لگ چکا ہوتا ہے۔ مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون  عوام کے نعروں سے شدید خوف زدہ تھیں۔ گستاخ گستاخ کے نعروں سے علاقہ گونج رہا تھا۔  آناًفاناً پولیس وہاں پہنچی۔ مارکیٹ کے کچھ افراد، دکان دار  اور  مقامی مسجد کے امام صاحب نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے عورت کو عوام  سے بچانے کے لیے دکان کا شٹر گراٸے رکھا ۔ اور پولیس کے پہنچ جانے تک اُس عورت کی مکمل حفاظت کی۔ پولیس

Elecions Pakistan 2024

الٹی ہوگٸیں سب تدبیریں 👎👎👎 ہم سب نے دیکھا کہ الیکشن سے پہلے کس کس طرح سے تحریکِ انصاف کانام و نشان مٹانے کی کوششیں کی گٸیں۔  پہلے پہل تو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کرواٸے جانے پر مختلف اعتراضات اٹھاٸے جاتے  رہے۔  اپنی ہار کے خوف سے الیکشن ہونے نہ دیے جا رہے تھے۔ اور جب الیکشن  منعقد کردیۓ تو دھاندھلی کے نٸے طریقے دیکھنے کو ملے۔  تحریکِ انصاف کو مٹانے کے لیے  اس کو توڑ کر مذید ٣ پارٹیاں بناٸی گٸیں۔ پارٹی کے ارکان کے ساتھ  ظلم وزیادتی کی ہر حد کو پار کیا گیا نہ صرف پارٹی ورکرز بلکہ ان کے اہل خانہ کو, کاروبار, گھر جاٸیداد, املاک کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ناجاٸز  اور بے بنیاد کیسوں میں آج بھی تحریکِ انصاف کے کتنے افراد جیلوں میں قید پیشیاں بُھگتا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ خواتین کو بھی مختلف جھوٹے مقدمات  میں قید کیا گیا۔ الیکشن سے پہلے تمام پی ڈی ایم کو  لیول پلیٸنگ فیلڈ سیٹ کر کے دی گٸی تاکہ انہیں جیت لازمی ملے۔ 😎 لیکن عوام  کے فیصلے نے  ان سب کے چھکے چھڑا دیے۔ الیکشن سے ٹھیک دو ہفتہ پہلے  پی ٹی آٸی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کلعدم قرار دے دیا گیا۔ بنا کسی ٹھوس وجہ کے۔ پی ٹی آٸی