ٹرمینیٹر بیج کیا ہے؟ پاکستان میں GMO بیج لانے کی تیاریاں اور بھارت کے کسانوں کی مشکل
ٹرمینیٹر بیج، ہائبرڈ بیج اور بغیر بیج والا پھل فرق کیا ہے؟ آج کل مارکیٹ میں 3 طرح کے بیجوں کا ذکر ہو رہا ہے اور لوگ ان میں کنفیوز ہو رہے ہیں۔ پہلی قسم: عام بیج جس پر رنگ لگا ہوتا ہے یہ سب سے عام بیج ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا بیج پر گلابی یا ہرا رنگ لگا ہوتا ہے۔ یہ کوئی جینیاتی تبدیلی نہیں، صرف اوپر کی دوا ہے تاکہ بیج کو سٹور میں کیڑا نہ لگے۔ یہ دوا پانی سے دھل جاتی ہے۔ کسان اس سے اگنے والی فصل سے اگلے سال کے لیے بیج آرام سے بچا سکتا ہے۔ یہ بالکل محفوظ ہے۔ دوسری قسم: بغیر بیج والے پھل جیسے تربوز اور انگور۔ یہ لیبارٹری میں DNA تبدیل کر کے نہیں بنتے۔ یہ ہائبرڈ طریقے سے بنتے ہیں۔ مطلب سائنس دان دو مختلف قسم کے پودوں کا قدرتی ملاپ کراتے ہیں۔ جیسے بغیر بیج کے تربوز میں کروموسوم کی تعداد 2 سے 3 کر دی جاتی ہے، جس سے اس کے بیج بننا بند ہو جاتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی 30 سال سے دنیا میں استعمال ہو رہی ہے اور اسے صحت کے لیے خطرناک نہیں سمجھا جاتا۔ تیسری اور اصل خطرناک قسم: بانجھ یا ٹرمینیٹر بیج اسے سائنس کی زبان میں GURT کہا جاتا ہے۔ یہ 1998 میں امریکہ میں لیبارٹری میں بنایا گیا تھا۔ ا...