Posts

Showing posts from December, 2025

2025 کیسا رہا؟

Image
  New Year کیا بیان کریں  یہ سال کیسا گزرا ۔ ملک کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے سوال یہ نہیں  بنتا یہ سال کیسا گزرا بلکہ سوال تو یہ بنتا ہے کہ جناب یہ کیسے گزرا؟ اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں  پاکستان کی پینتالیس فیصد کے قریب  آبادی  غربت کا شکار ہے۔ ہر سال کی طرح غریب کے لیے یہ سال بھی  مشکلات میں گِھرا رہا۔ حکومت کی نظر سے دیکھیں تو  یہ سال لکھنے کی حد تک ترقی کے سفر پر دوڑتا دکھائی دیا  اور حقیقت کی بات کریں تو غربت بھوک افلاس اخراجات مہنگائی  روز مرہ کے استعمال کی معمولی چیزوں کے بڑھتے ریٹس سے عوام انتہائی پریشان اور  تنگ رہی۔ ایمیگریشن اداروں   کی آفیشل رپورٹس کے مطابق اس سال  پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہونے والے افراد کی تعداد لاکھوں میں رہی۔ معاشی  مسائل  , ملک کے اندر امن کی  بگڑتی صورتِ حال اور دیگر ان گنت وجوہات  اور بیرونِ ملک یہاں کی بنسبت بہتر روزگار کے مواقع کی تلاش میں گلف ,یورپ اور دیگر ممالک  کی جانب روانہ ہوئے۔  ان افراد میں ڈاکٹر, انجینئر ,اور ملک ...