*الوداع سال 2020- یادیں، سبق اور امیدیں*
الوداع سال 2022! ایک اور سال ہماری زندگی سے رخصت ہو گیا، بہت سی یادیں، بہت سے سبق اور بہت سے تجربات چھوڑ کر۔ سال پہ سال گزر رہے ہیں اور زندگی جیسے اپنی ڈگر پر بھاگ رہی ہے۔ صدیوں سے یہ سلسلہ جاری و ساری ہے، ایک کے بعد ایک سال آتا اور جاتا ہے، پر نہ جانے کیوں ہر گزرتا سال اداس سا کر جاتا ہے۔ * 2022 کا آغاز - کورونا سے نجات * یہ کرونا کے بعد پہلا مکمل سال تھا کا زور ٹوٹتا دکھائی دیا اور دنیا نے دوبارہ سکون کا سانس لینا شروع کیا اور پھر الحمدللہ پاکستان نے اس بیماری سے مکمل نجات حاصل کر لی۔ کاروبار ,اسکولز, تمام تعلیمی ادارے اور زندگی دوبارہ معمول پر آ گئے ۔ 2022 نے ہمیں کیا سکھایا؟ 1. وقت کی قدر: 2022 نے ہمیں سکھایا کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ جو کل کرنا ہے وہ آج کر لو۔ کتنے ہی لوگ تھے جو 2022 میں ہمارے ساتھ تھے اور آج نہیں ہیں۔ 2. صحت سب سے بڑی نعمت ہے: کرونا نے ہمیں صحت کی اہمیت بتائی، اور 2022 نے اس بات کو پکا کر دیا۔ جس کے پاس صحت ہے اس کے پاس سب کچھ ہے۔ 3. رشتوں کی اہمیت: اس سال نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے لاکھوں فالوورز ایک طر...