Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2021

UNSC اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کااجلاس

بالآخر اسراٸیل نے  اس بار فلسطینیوں کے ہاتھوں لگی پھینٹی سے  تنگ آ کر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ الحمدللہ فلسطین کے پندرہ ہزار حماسی نوجوانوں نے چھ لاکھ اسراٸیلی ملعون فوج کو ان کی بربریت کا بہ خوبی جواب دیا۔ ۔ کل٢٠ مٸ ٢٠٢١ کو   UNSC  کی جانب سے منعقد اجلاس میں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی فلسطین اور پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے اور یہ افراد انقرہ  پر اکھٹے ہوۓ اور پھر ایک ساتھ ہی روانہ ہوۓ۔    ترکی  کے سفیر ایک طرف پاکستانی سفیر اور درمیان میں فلسطینی سفیر براجمان تھے جیسے  کہ دنیا کو یہ پیغام دے رھے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ  کھڑے رہیں گے۔ ایجنڈا نمبر ٣٧ اور ٣٨  پر یہ میٹنگ منعقد گٸ تھی۔  دوسرے ایجنڈے میں کھل کر فلسطین کی صورتِ حال پر سوال اٹھایا گیا۔ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ تشویش ناک صورتِ حال پر بات کی گٸ۔ اقوامِ متحدہ کے عہدےداران, سیکٹری جنرل اور یو این اسمبلی کے صدر (جو ترکش ڈپلومیٹ بھی ہیں) نے بھی کھل کر اسراٸیل کا غلیظ چہرہ  ایکسپوز کیا۔   اسراٸیل کا ذکر  قابض پاور جیسے کھرے الفاظ میں کیا اور تو اور  غزہ کےلیے ”مقبوضہ غزہ“ کا لفظ دلیری سے استعمال کیا ۔ یہ بھی کہا کہ  رمضان کے بابر

Chicken high rates

چکن مافیا چکن کے ہوشربا ریٹس نے عوام کو پچھلے کچھ مہینوں سے سخت مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ رمضان بھی مکمل ہوا۔ عید بھی اختتام کو پہنچی۔ اب تو  ہمارے پاس کوٸ جواز نہیں اگر ہم سب مل کر  کچھ دن چکن خریدنے کا مکمل باٸیکاٹ کردیں یقین جانیں یہ لوگ ریٹ کم کرنے پر مجبور ہوجاٸیں گے زیادہ سے زیادہ چار یاں پانچ دن اس شدید  گرمی میں نہ تو یہ چکن اسٹور کر سکیں گے  نہ ہی اپنے پاس لمبا عرصہ چکن پڑے رہنے دیں گے اور یہ ظالم مافیا خود مناسب ریٹ پر چکن بیچنے پر مجبور ہوجاۓ گی۔ ضرورت ہے تو مستقل مزاجی کی اور تھوڑی ہمت کی۔ اس مافیا کے خلاف ڈٹ کرکھڑے ہوجاٸیں۔ اس ایشو پر جب ہماری کوٸی مدد نہیں کررہا تو کیوں نہ ہم اپنی مدد آپ کریں۔ جو مہنگے ریٹ پر افورڈ کرسکتے ہیں یہ قربانی ان کو بھی دینی ہوگی  ان افراد کے لیے جو مہنگے داموں نہیں خرید سکتے آج ہم مل کر اس مسٸلے کے حل کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں تو کل کو ہوسکتا ہے کہ ہمارے دیگر مساٸل کا حل بھی کسی نہ کسی طرح نکلے کیوں کہ ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے۔ ہمارے پاس یہ واحد آپشن ہے۔ خدارا اس پر سوچیے۔ میری جانب سے  اس کوشش کا آغاز ہوتا ہے کیا آپ لوگ بھی ساتھ دیں گے؟؟ اگر آپ اس تجو

آہ !! فلسطین

نازل کر اب عیسی اب بھیج خدایا مہدی کو   !!!فلسطین ہم شرمندہ ہیں پچیسویں روزے کی شب ہے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جگہ ہے قبلہِ اول  انبیاء کی سرزمین عبادت ہورہی ہے خداِ واحد کی۔۔ ایسے میں معصوم فلسطینیوں پر عبادت کے دوران صہیونی فوج حملہ آور ہوٸی۔ گولیاں , دھماکے , گرفتاریاں غرض ظلم و بربریت کی کوٸ کسر نہ چھوڑی گٸ۔ مناظر ایسے تھے کہ آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔ ٢٠ فلسطینی شہید ہوۓ جن میں ٩ معصوم بچے شامل تھے۔ اللہ ھو اکبر۔ قرآنِ پاک کی سورة مطففین  کی یہ آیات نظر سے گزریں  شاید اس مشکل کی گھڑی میں کچھ مرہم کا ساماں بن سکے۔ جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ دنیا میں مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے۔ ٢٩ اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے۔ ٣٠ اور جب اپنےگھروں کو لوٹتے تو اتراتے ہوۓ لوٹتے۔ ٣١ اور جب ان (مومنوں) کودیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں۔ ٣٢ حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گۓ تھے۔ ٣٣ تو آج  مومن کافر سے ہنسی کریں  گے۔ ٣٤  اور تختوں پر بیٹھے ہوۓ (ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے ۔ ٣٥ تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا۔ ٣٦ یہ 👆 میرے رب کا وعدہ ہے