وم دفاع 6 ستمبر - افواج پاکستان کو خراج تحسین
یومِ دفاع 6 ستمبر کے موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جو ہمیں اپنے ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 1965 کی جنگ میں ہماری افواج نے جس بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عوام کا اپنی فوج سے پیار: یہ ہواؤں کے مسافر، سجیلے جوانو، اے راہِ حق کے شہیدو - یہ صرف الفاظ نہیں ہیں، بلکہ قوم کے دل کی آواز ہے۔ عوام نے اپنی پاک فوج کو اتنے پیارے القابات سے مخاطب کر کے یہ بتایا ہے کہ وہ آپ سے کتنی محبت کرتی ہے اور آپ ہمارے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ جب بھی کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو پورا پاکستان اس کے جنازے میں امڈ آتا ہے، یہی اس محبت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ سرحدوں کے محافظ: ہمارے یہ بہادر جوان سرحدوں کے محافظ ہیں، جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں۔ یہ اپنوں سے دور، سخت موسم میں، برف پوش پہاڑوں پر اور گرم ریگستانوں میں ہمارے لیے پہرہ دیتے ہیں۔ عید ہو یا شب برات، یہ جوان اپنی فیملی سے دور سرحد پر...