Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2021

T 20 World Cup 2021

“ہم خوش ہوۓ۔”  چوبیس اکتوبر کی فتح سے ہم سب بے انتہا خوش ہیں اس میں کوٸ شک نہیں۔ ہار جیت ہرکھیل کا حصہ ہے۔ ایک نےجیتنا ہے تو دوسرے نے لازمی ہارنا ہی ہے۔ لیکن جب بات آتی ہے پاکستان اور بھارت کرکٹ میچ کی تو جناب دونوں جانب کھلاڑیوں کےساتھ  ساتھ عوام بھی خاصی پر جوش ہوتی ہے۔ میچ سے پہلے سوشل میڈیا پر مختلف اشتہارات کا آغاز ہوجاتا ہے مختلف ویڈیوز اور پوسٹس کے ذریعے  ایک دوسرے کو چیلنج کیا جانا شروع ہوجاتا ہے۔ کہا جاۓ کہ ایک طوفانِ بدتمیزی شروع ہو جاتا ہےتویہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا۔ کھیل کو کھیل سے زیادہ اعصاب پہ سوار کرلیا جاتا ہے۔ اتنے بلند و بالا دعوے ایک دوسرےکے لیے کیے جا رہےہوتے ہیں کہ جو کھیل کے بعد ہارنے والے کے لیے ذلت کا باعث بنتے ہیں۔ کہنے کا مقصد اتنا ہے کہ مذاق بنانے مذاق اڑانے میں حد سے تجاوز نہ کریں۔ یہ دیکھ لیں کہ بھارت نے بھی اس میچ سے پہلے بہت طوفانِ بد تمیزی برپا کیا تھا۔ پھر ہار کے بعد بے انتہا رسواٸ اٹھانی پڑی۔     اتوار کے مچ کے بعد ایک ویڈیو کلپ نظروں سے گزری جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان تمام کھلاڑیوں کو  فتح پر شاباشی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ نصیحت بھی کررہے ہیں کہ o