Posts

Showing posts with the label Mental Health Day Theme 2026

10th October World Mental Health Day 2026 | ذہنی سکون اور ہمارا معاشرہ

Image
Updated for 10th October 2026 World Mental Health Day 2026 Theme: "Lived Experiences Heard: Real Voices,  Real Change" دنیا بھر میں 10 اکتوبر 2026 کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم بہت خاص ہے - "حقیقی آوازیں سنی جائیں، حقیقی تبدیلی آئے"۔ مطلب صرف دوسروں کے بارے میں بات نہیں کرنی، بلکہ جن لوگوں کو ذہنی تکلیف ہے ان کی اپنی آواز سن کر ان کے لیے آسانی پیدا کرنی ہے۔ ہمارا معاشرہ جس اخلاقی یتیمی سے گزر رہا ہے وہاں ایک دوسرے کے ساتھ جینے کے بجائے ایک دوسرے کا جینا حرام کر کے جینے کا سلسلہ رائج ہے۔ ایک انسان دوسرے انسان  کا ذہنی سکون برباد  کر رہا ہے۔ اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو  غلط  سمجھتا بھی نہیں۔  دوسرں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت۔  ایک دوسرے کے نجی معاملات میں دخل انداذی۔ ٹوہ لگائے رکھنا اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ ہم جن نبی ﷺ کے امتی ہیں انھوں نے کسی سے اس کی ذات سے متعلق غیر ضروری سوال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ نہ کہ کسی کی ذاتیات میں مداخلت کرنا۔  آج کل لوگ  Mental health Mental peace کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں...