Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2020

Coronavirus

ارشادِ باری تعالی اے مسلمانوں اللّہ سے ڈرو جس  طرح ڈرنے کا حق ہے, جان لو کہ جو کچھ تمہارے دل میں ہے اللّہ اسے جانتا ہے تو  اس کی مخالفت سے بچو۔ سورة ماٸدہ آیت ٤٤ میں اللّہ پاک فرماتے ہیں کہ اب تمہیں چاہیے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف اللّہ کا ڈر رکھو۔ اور سورة البقرہ کی آیت نمبر ٤٠ میں ارشاد ہے کہ اور مجھ ہی سے ڈرو۔ سورةآل عمران میں اللّہ تعالی فرماتے ہیں کہ کافروں سےنہ ڈرو اور صرف میرا خوف رکھو۔ کیوں کہ نفع نقصان پہنچانے والی ذات اللّہ کی ہے۔ دنیا میں کتنےہی جراثیم ہیں , کتنے ہزاروں وباٸ امراض ہیں ہم کس کس سے بچنے کی تدابیر کریں گے؟  دو دن اسکول بند کریں گے پھر اس کے بعد؟ یقین کریں ہماری کوشش کی,بچاٶ کی احتیاط کی  اور سوچ کی ایک حد ہے لیکن اللّہ اور اس کی طاقت لامحدود ہے  موت وہ دیتا ہے زندگی وہ دیتا ہے اس کی ذات پر کامل یقین رکھنا مسلمان کی اولین ترجیح ہے ۔ یاد رہے کہ یہ صرف چین اور ایران میں نہیں بلکہ دیگر کٸ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عوام کو مذید پریشان کرنے کے بجاۓ اگر ہم اس کے علاج کی طرف توجّہ دلاٸیں تو یہ ذیادہ فاٸدہ مند بات ہوگی۔ کیوں کہ یہ خدانہ خواستہ لاعلاج

Valentine's Day

ویلنٹاٸن ڈے منانا جاٸز ہے یانہیں یہ کہنا میرا کام نہیں لیکن جو دن صرف بے حیاٸ پھیلاتا ہو, گناہ کوعام کرتا ہو۔  کیا وہ جاٸز ہو سکتا ہے؟ ویلنٹاٸن ڈے منانا ہے؟  میرا ایک سوال ہے اپنی بہن اور بیٹی کو منانے دو گے؟؟ !!!زرا نہیں پورا سوچیۓ

بسنت پارٹ ٹو Basant Pat 2

بسنت ہندوٶں کا تہوار ہےاسی وجہ سے ان کے ہاں بچوں کو  اس کی کہانی پڑھاٸ جاتی ہے, اس کا موسم سے کوٸ تعلق نہیں۔  بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کا ذکر نہیں ملتا کیوں کہ یہ رواج کچھ وقت سے پڑا ہے اور اب بھی  پورے ملک کے بجاۓ لاہور اور اس کے گردونواح میں اس کا زیادہ اہتمام دیکھا جاتا ہے۔ آج سے کچھ سال پہلے تک ملتان,  بہاولپور , راولپنڈی , سرگودھا, ڈیرہ غازی خان میں بسنت کے ساتھ پتنگ بازی کی تاریخ نہیں ملتی۔ یہ شغل بازی صرف لاہور میں ہی کیوں نظر آتی ہے وہ بھی کافی جوش و خروش کے ساتھ۔ہمیں تاریخ  اور دینِ اسلام کی مدد لے کر اس بابت جاننے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے کافی شہر ہیں اگر بسنت اور بسنت کے موقع پر پتنگ بازی تہوار ہے تو یہ لاہور کے ساتھ پورے ملک میں اسی جوش و ولولے کے ساتھ منایا جاتا جیسے کے لاہور میں . سیکولر اور مغرب ذدہ طبقہ ایک طرف رہا بظاہر مذہب سے لگاٶ رکھنے والے افراد کو بھی بسنت منانے سے روکو تو وہ محض مولوی وعظ قرار دے کر, رد کردیتے ہیں اس کو یہ بلاوجہ کی پابندی عاٸد کرنا گردانتے ہیں۔ وہ اس بات کو ذہنی طور پر تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ بسنت ہندوٶں کا ایک مذہبی تہوا
Kashmir Solidarity Day یومِ یکجہتی کشمیر کشمیر بنےگا پاکستان زمین پہ واقعہ اس وادیِ جنّت میں مہینوں سے کرفیو لگا ہے دشمنوں نے قیامت برپا کیے رکھی ہے , ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے کوٸی پوچھنے والا نہیں۔۔ کشمیر سے دلی وابستگی اس قوم کو قاٸد سے ورثے میں ملی ہے۔ تقسیم کے وقت سے کیۓ جانے والے بھارت مقبوضہ کشمیر کے جبراََ الحاق کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ  ان کے ساتھ کھڑا ہے پیچھے نہیں ہٹا۔  اقوامِ متحدہ کی مداخلت  سے جنگ  تو رک گٸ لیکن پاکستان کا موّقف آج بھی وہ ہی ہے جو ستّرسال پہلے تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔ جنگ بندی کروانے اور دونوں ملکوں کو اپنی اپنی فوج وادی سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ کشمر میں راۓ شماری کروانے کا فیصلہ بھی ہوا ۔ لیکن مکار دشمن نے اس پر کوٸی عمل نہ کیا, ان کی نیت کا انداذہ لگاٸیے۔ دشمن سے لڑ کر آزاد کروانے والا حصہ آج پاک سر زمین کا حصہ ہے  الحمدللّہ لیکن مقبوضہ وادی کی آزادی صرف زبانی جمع تفریق کا حصہ ہے۔  پاکستان نے ہرپلیٹ فارم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ بھارت کی ہمیشہ واضح الفاظ میں کشمیر کے معاملے پر مذمت کی۔ کشمیر کا بچہ بچ