یومِ یکجہتی کشمیر
کشمیر بنےگا پاکستان
زمین پہ واقعہ اس وادیِ جنّت میں مہینوں سے کرفیو لگا ہے دشمنوں نے قیامت برپا کیے رکھی ہے , ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے
کوٸی پوچھنے والا نہیں۔۔
کشمیر سے دلی وابستگی اس قوم کو قاٸد سے ورثے میں ملی ہے۔
تقسیم کے وقت سے کیۓ جانے والے بھارت مقبوضہ کشمیر کے جبراََ الحاق کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ
ان کے ساتھ کھڑا ہے پیچھے نہیں ہٹا۔
اقوامِ متحدہ کی مداخلت سے جنگ تو رک گٸ لیکن پاکستان کا موّقف آج بھی وہ ہی ہے جو ستّرسال پہلے تھا
ان کے ساتھ کھڑا ہے پیچھے نہیں ہٹا۔
اقوامِ متحدہ کی مداخلت سے جنگ تو رک گٸ لیکن پاکستان کا موّقف آج بھی وہ ہی ہے جو ستّرسال پہلے تھا
کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔
جنگ بندی کروانے اور دونوں ملکوں کو اپنی اپنی فوج وادی سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ کشمر میں راۓ شماری کروانے کا فیصلہ بھی ہوا ۔ لیکن مکار دشمن نے اس پر کوٸی عمل نہ کیا, ان کی نیت کا انداذہ لگاٸیے۔
دشمن سے لڑ کر آزاد کروانے والا حصہ آج پاک سر زمین کا حصہ ہے
الحمدللّہ
لیکن مقبوضہ وادی کی آزادی صرف زبانی جمع تفریق کا حصہ ہے۔
پاکستان نے ہرپلیٹ فارم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ بھارت کی ہمیشہ واضح الفاظ میں کشمیر کے معاملے پر مذمت کی۔
کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی پاداش میں تشدد کا شکار ستّر سالوں سے آج بھی ہے۔
ضرورت ہے تو ایسی بہادری کی کہ دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر ان کے ہاتھ سے کشمیر چھین کر آزاد کروایا جاۓ
اللّہ کے بعد پاک فوج سے درخواست ہے کہ ان مظلوم و بے بس معصوم کشمیری بھاٸیوں کے لیے اب کے کچھ ایسا اقدام کریں کہ جس کا نتیجہ صرف و صرف کشمیر کی آزادی کی صورت نکلے۔
میری عوام سے درخواست ہے کہ ہم سے جس حد تک ممکن ہو سکے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
جو جاٸز طریقہ آپ اپنا سکتے ہیں وہ آپ اپناٸیں۔
یہ نہ سوچیے گا کہ اس کیا ہوگا ؟
میرے کچھ کہنے, کرنے سے کیا فاٸدہ ؟
آپ یقین کجیۓ یہ گِنی جاۓ گی۔
شمار ہوگی۔
آگ کو گلزار میرے رب نے کیا تھا
لیکن اس ننھے پرندے کی جو کاوش تھی
Comments
Post a Comment