Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2021

نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہیں

نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہیں               ھُمَا رَیحَانَتَايَ مِنَ الدُّنیَا ۔  حسن و حسین دنیا کے گلشن میں میرے دو خوشبودار پھول ہیں۔ (بخاری) اس حدیث ِ مبارکہ سے ان دو شہزادوں کی عظمت، توقیر مقام و مرتبہ اور بڑاٸ کااندازہ لگاٸیے ۔  ایک اور حدیثِ مبارکہ میں آپﷺ نے فرمایا کہ حسن و حسین جنّت کے جوانوں کے سردار ہیں جو ان سے محبت کرے گا اس نے مجھ سے محبت کی اور جو ان سے بغض رکھے گا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ یہاں سے اندازہ لگاٸے کہ ان شہزادوں کی محبت اگر درمیان سے ہم نے نکال دی تو کیا رہ جاۓ گا؟  کچھ بھی نہیں۔ ان احادیث سے ان حضرات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ان سے محبت رکھنا ہر کلمہ گو مسلمان پر لازم ہے  بےشک۔ اب بات کرتے ہیں واقعہ کربلا کی میدانِ کربلا میں نواسہِ رسول ﷺ جگر گوشہِ بتولؓ کی ان بے دریغ قربانیوں  کا مقصد کیا تھا؟  آپ کے لیے قتعاََ نہ ممکن تو نہ تھا خود کو اور اپنے تمام گھرانے کی زندگیاں محفوظ کرنا۔  لیکن آپ نے ان مشکلات کا سامنا کیوں کر کیا؟  ناموسِ دینِ محمدیﷺ کی بقا کے لیے۔ اپنی جان دینے کو چنا لیکن حق کا سودا کرنا گوارا نہ کیا ۔ نواسے نے نواسے ہونے کا حق تو ادا کرنا ہی تھا ۔

احتیاط لازم ہے۔۔!!

  یہ زمین مقدس ہے          ماں کے پیار کی صورت پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے  یہ جملہ ہم حکمرانوں کی زباں سے عرصہِ دراز سے سنتے آرہے ہیں۔ لیکن اب پچھلے دو سال سے کورونا سے گزرتے حالات ہم سب کے سامنے ہیں  اس حساب سے مشکل دور تو واقعی ہے۔ کون کب بیمار پڑ جاۓ کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ جو بچا ہوا ہے سو غنیمت ہے۔ دو سال میں ہم کو اس بات کا اندازہ تو ہوگیا ہے کہ اب اس ہی صورتِ حال میں زندگی گزارنی ہے۔اب یہ ہم سب کے ہاتھ میں ہےکہ ہم اس کی صورت سنبھالتے ہیں یاں مذید  بگاڑتے ہیں۔ غیر ضروری رش والی جگہوں پر جانا ماسک کا استعمال  نہ کرنا۔ مارکیٹس میں زیادہ اوقات صرف کرنا۔ تفریحی مقامات پر حد سے زیادہ آنا جانا۔ ہجوم قاٸم کرنے کی وجہ بننا۔ اگر حکومت بازار اور تفریحی مقامات کھول رہی ہے تو کیا ضروری ہے کہ ہم ان مقامات پر  زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں؟  جو کام ایک انسان کے جانے سے ہو سکتا ہے وہاں  6 افراد مل کر کیوں جاٸیں؟ جیسے جو  گھر کا سامان  یاں سودا سلف ایک یاں دو افراد بھی لا سکتے ہیں تو پورا گھرانہ کیوں  اسٹورز میں پہنچ کر رش اور ہجوم لگاتا ہے؟  جو چیزیں ہم گھر پر منگوا کر بھی کھا سکتے ہیں تو کیا ضرو