پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور عوامی بیداری کا سفر کا تجزیہ
کسی بھی قوم کی آزادی کی بات کی جائے تو یہ سوال ہمیشہ اہم رہتا ہے کہ آزادی کا اصل مطلب کیا ہے؟ کیا صرف جھنڈا لہرا دینا آزادی ہے یا اپنے فیصلے خود کرنے کی طاقت کا نام آزادی ہے؟ یہ سوال آج ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے۔ پاکستان کیوں بنا تھا؟ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو ایک عظیم جدوجہد کے بعد وجود میں آیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے بزرگوں نے ایک ایسی ریاست کے خواب سجائے تھے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف اور برابری ملے۔ وہ ایک غلامی سے نکل کر خودداری کی طرف سفر تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس اصل مقصد پر قائم رہ سکے؟ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ یہاں کسی کی ذاتی حکومت نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہوگی۔ ٧٤سالہ سیاسی سفر سے ہم نے کیا سیکھا؟ گزشتہ 74 سالوں میں پاکستان نے کئی نشیب و فراز دیکھے۔ کبھی جمہوریت مضبوط ہوئی تو کبھی کمزور۔ اس پورے عرصے میں ایک بات مشترک رہی ہے کہ عوام ہمیشہ ایک بہتر نظام کی تلاش میں رہی ہے۔ عوام نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ: 1. ان کا پیسہ ان ہی کی فلاح پر خرچ ہو۔ 2. ٹیکس کا نظام شفاف ہو۔ 3. مہنگائی کم ...