Posts

Showing posts with the label زندگی

Guzara

Image
  شکر گزاری گزارا - خواہشات کے آگے شکر کا فلسفہ میرا گزارا ممکن نہیں اب تمہارے ساتھ۔ کیوں؟ کیوں کہ میریض خواہشات پوری کرنے کی تمہاری حیثیت نہیں۔ اس کا مطلب کیا؟ علیحدگی؟ ہاں بالکل، میری خواہشات ہیں کچھ ترجیحات ہیں، میرے بھی تو کچھ ارمان ہیں۔ کب تک تمہارے ساتھ یوں ترس ترس کے زندگی گزاروں گی؟ گزارا مشکل ہے۔ گزارا؟ وہ ہو تو رہا ہے، اتنا تو کما لیتا ہوں کہ اچھا گزر بسر ہو، اتنے سالوں سے ہو بھی تو رہا ہے۔ مگر میری خواہشات...!!؟؟ خواہشات کے آگے کیا اگر اور کیا مگر مسلمان ہونے کی حیثیت سے بچپن سے ہمیں اللہ کا شکر کرنا سکھایا جاتا ہے۔ کم کھاؤ یا زیادہ کھاؤ بیٹا اللہ کا شکر ادا کرو۔ دینِ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں اپنے سے نیچے والے کو دیکھنا ہے۔ کیوں؟ تاکہ ہم اس سے بھی اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم سے زیادہ مشکل زندگی کوئی جی رہا ہے۔ بچپن سے ایک لفظ سکھایا جاتا ہے، شکریہ بولو یا شکریہ کرو۔ کیوں؟ تاکہ یہ زندگی گزارنا آسان رہے انسان کے لیے۔ لیکن انسان جیسے جیسے بڑا ہوتا جاتا ہے اس کے شکوے بڑھتے جاتے ہیں۔ جب ہماری زندگی سے شکر نکل جاتا ہے تو پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پھر ایک خواہشات کا ٹ...