Qatar Fifa Worldcup 2022
Qatar Fifa Worldcup 2022 جیسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فیفا ورلڈکپ کی قیادت اس بار قطر کے ذمہ آئی ہے۔ اُس میں قطر نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی روایات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ جہاں ہر ملک کے اپنے قاعدے قانون ہیں وہیں قطر کے قوانین کا احترام بھی سب پر لازم بنتا ہے۔ قطر نے دنیا کو یہ کہا کہ فٹ بال کے اس ورلڈ کپ کو دیکھنے جو بھی آئے اسے ہماری روایات کا احترام کرنا ہوگا۔ ہم 28 دن کے لیے اپنا مذہب تبدیل نہیں کرسکتے۔ 1. قطر نے ورلڈ کپ کے لیے کیا اصول رکھے تھے؟ قطر نے اس عالمی ایونٹ کے لیے چند واضح اصول رکھے جن پر اس نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ سب سے پہلے قطر نے اسٹیڈیم کے اندر اور اس کے اطراف میں شراب نوشی پر مکمل پابندی عائد کی، جو کہ فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔ دوسرا، تماشائیوں کے لیے شائستہ لباس پہننے کی ہدایت کی گئی اور نامناسب لباس کی ممانعت کی گئی۔ تیسرا، اذان کے لیے بہترین انتظام کیا گیا اور ہر جگہ مساجد کو خوبصورت انداز میں نمایاں کیا گیا۔ اور سب سے خوبصورت بات یہ کہ اسٹیڈیم کی دیواروں اور سڑکوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت احادیث لگائی گئیں تاکہ دنیا...