Qatar Fifa Worldcup 2022
Qatar Fifa Worldcup 2022
جیسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فیفا ورلڈکپ کی قیادت اس بار قطر کے ذمہ آئی ہے۔ اُس میں قطر نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی روایات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
جہاں ہر ملک کے اپنے قاعدے قانون ہیں وہیں قطر کے قوانین کا احترام بھی سب پر لازم بنتا ہے۔ قطر نے دنیا کو یہ کہا کہ فٹ بال کے اس ورلڈ کپ کو دیکھنے جو بھی آئے اسے ہماری روایات کا احترام کرنا ہوگا۔ ہم 28 دن کے لیے اپنا مذہب تبدیل نہیں کرسکتے۔
1.
قطر نے ورلڈ کپ کے لیے کیا اصول رکھے تھے؟
قطر نے اس عالمی ایونٹ کے لیے چند واضح اصول رکھے جن پر اس نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
سب سے پہلے قطر نے اسٹیڈیم کے اندر اور اس کے اطراف میں شراب نوشی پر مکمل پابندی عائد کی، جو کہ فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔ دوسرا، تماشائیوں کے لیے شائستہ لباس پہننے کی ہدایت کی گئی اور نامناسب لباس کی ممانعت کی گئی۔ تیسرا، اذان کے لیے بہترین انتظام کیا گیا اور ہر جگہ مساجد کو خوبصورت انداز میں نمایاں کیا گیا۔ اور سب سے خوبصورت بات یہ کہ اسٹیڈیم کی دیواروں اور سڑکوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت احادیث لگائی گئیں تاکہ دنیا بھر سے آئے میچ دیکھنے والے افراد اسلام کے پیغامات کو با آسانی پڑھ سکیں۔
2.
دنیا کا ردِعمل کیا تھا؟
شروع میں مغربی ممالک اور ان کے میڈیا نے اس پر بہت تنقید کی۔
BBC
اور دیگر چینلز نے کہا کہ قطر کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے قوانین بہت سخت ہیں۔
اور سب نے بہت اعتراضات کیے ان اصولوں کو ختم کیا جائے۔ لیکن قطر اپنے موقف سے ایک انچ پںچھے نہ ہٹا ۔
لیکن جب ورلڈ کپ شروع ہوا تو منظر بدل گیا۔ دنیا نے دیکھا کہ یہ تاریخ کا سب سے زیادہ محفوظ اور منظم ورلڈ کپ تھا۔ وہاں کوئی ہنگامہ نہیں ہوا، کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی۔ فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ بے خوف ہو کر میچ دیکھنے گئیں۔ اس کے بعد وہی مغربی میڈیا جو تنقید کر رہا تھا، اس نے خود کہا کہ یہ ایک بہترین ورلڈ کپ ہے۔ سب نے قطر کی مہمان نوازی اور انتظامات کی تعریف کی۔
3.
ہمیں قطر سے سیکھنا چاہیے کہ ۔
یہاں ہمارے لیے بہت بڑا سبق ہے۔ ہم اکثر اپنی پہچان، اپنی ثقافت اور اپنے اقدار پر شرمندہ ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مغرب کے ہر طرز کو اپنا کر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔
قطر نے ثابت کر دیا کہ آپ اپنی روایات پر فخر کر کے بھی ترقی کر سکتے ہیں۔ آپ کو ترقی کے لیے اپنی تہذیب کو مسخ کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیا قطر کے ترقی یافتہ ہونے میں کوئی شک ہے؟
بالکل نہیں۔
قطر کےاس جرات مندانہ اقدام نے دنیا بھر سےآئے فٹبال کےشائقین سے اپنے ملک کے بنائے قوانین ,ثقافت اور سب سے بڑھ کرمذہب کا احترام کروایا۔
دنیا جرات مندی , ثابت قدمی کو پسند کرتی ہے۔
بزدلوں کو کوئی بھی عزت کی نگاہ سےنہی دیکھتا۔
قطر نے اپنی روایات پر ثابت قدم رہ کر دنیا میں اپنا مقام منوایا ہے۔
ہم نے دنیا میں اپنی مخصوص پہچان اپنی تہذیب اپنی روایات کو مسخ کر کے رکھ دیا۔ کہا تو یہ گیا تھا کہ ایسا کر کے دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے سے ہم دنیا میں کامیاب پہچان بنائیں گے لیکن معذرت کے ساتھ عالم یہ رہا کہ نہ دین کے رہے نہ دنیا کے۔
میرا دین مکمل ہے میرا دین بہترین ہے میرا دین کامل ہے۔ اس کے ایک ایک احکام میں بنی نوع انسان کی بھلائی و بقا پنہاں ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتےہیں کہ
"کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ"
(تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے نکالی گئی ہے) - سورۃ آل عمران: 110
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اصل کی طرف لوٹ کر دیکھ لیں کہ دنیا میں کامیابی کی اس دوڑ میں بھاگتے ہوئے اپنی اقدار کو تھامے رکھنا بھی کامیابی ہے۔
اس بارے میں ذرا نہیں
پورا سوچیے۔

Comments
Post a Comment