Posts

Showing posts with the label Urdu Mazmoon

خرد کو غلامی سے آزاد کر - علامہ اقبالؒ کا ساقی نامہ اور آج کا نوجوان

Image
آج سے ایک صدی قبل علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو اپنے قلم کے ذریعے ترقی اور کامیابی کے کئی راستے بتائے۔ جو لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لائے۔ نا اُمید مایوس ذہنوں میں امید کی نئ روح پھونکی۔ اپنے قلم کی طاقت سے برصغیر کی تاریخ بدل دی۔ مگر افسوس کہ آج ہمارے  بچوں کو اقبالؒ  ویسے نہیں پڑھائے جاتے جیسے ان کا حق اور ہمارے معاشرے کی ِاس وقت ضرورت ہے ۔ہماری ینگ جینریشن کو اقبال ڈے پر چھٹی  کے علاوہ بھی اقبالؒ اور اُن کے کلام کے متعلق جاننے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے اقبال کو صرف کتابوں میں قید کردیا ہے۔ ٩ نومبر کو  شعر یاد کروادیے یا تقریر یاد کروا دی اور سمجھ لیا کہ حق ادا ہوگیا۔ اس سے زیادہ اقبالؒ کی شاعری سے بچوں کو مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔ خرد کو غلامی سے آزاد کر جوانوں کو پیروں کا استاد کر خرد یعنی اپنی عقل و فہم سے غلامانہ طرز   , پرانی چلی آتی فرسودہ روایات  سے اور دوسروں کی محتاجی سے  نجات دلانی ہوگی۔ اور انھیں خود سے سوچنے اور صحیح غلط میں تمیز کرنے کے قابل بنانا ہوگا۔ غلامانہ سوچ کہ جو سسٹم جیسے چلتا چلا آرہا ہے بس وہی ٹھیک ہے۔  سوال نہی...