Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2021

الوداع ٢٠٢١

یہ سال بھی آخر بیت گیا۔ جیسے ہوا چلتے چلتے اپنا رُخ بدل لیتی ہے ویسے ہی سال ٢٠٢١ نے بھی مختلف ذاویے بدلے۔ ٢٠٢٠ کے اختتام پر یہ دعا کی تھی کہ آنے والا سال گزرے سال سے بہتر ہو۔  ہم نے٢٠٢٠ کے خوف ٢٠٢١ میں مانند پڑتے  دیکھے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں  اس سال کے اختتام تک کورونا کا زور  کم ہوتا دیکھا۔ لیکن ڈینگی بھی اس سال کٸ اموات کی وجہ بنا۔ ٢٠٢١ میں کبھی پیٹرول کی بڑھتی قیموں نے دِل دہلایا تو کبھی ڈالر کو آسمان کی جانب اڑان بھرتے پایا۔ کوٸٹہ ہوٹل کی پارکنگ دھماکہ، گھوٹکی ٹرین حادثہ، تحریک لبیک پارٹی کا فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملے میں ملک گیر احتجاجی دھرنے اور پھر اِس تنظیم کو کلعدم قرار دینا دیگر واقعات  کے ساتھ یہ تمام بھی اس سال کے اہم واقعات میں شامل رہا۔ یہاں اس سال کے سب سے دردناک سانحے کا ذکر کرتی چلوں کہ مٸی٢٠٢١ کا وہ دن امِت مسلمہ  کبھی فراموش نہ کر پاۓ گی کہ جب رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسراٸیل افواج نے اپنے ناپاک ہاتھوں سے مسجدِ اقصی پر حملہ کیا اور وہاں عبادت کرتے افراد کو عبادت سے روکنے کے لیے دستی بم ، آنسو  گیس شیلنگ کا استعمال کیا  جسکے نتیجے میں کٸ افراد