Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2023

عمر ِ فاروقؓ یکم محرم الحرام

خلیفہِ دوم فاتحِ روم و ایران مرادِ رسول ﷺ مشیرِ ابو بکرؓ دامادِ علیؓ ؓسیدنا عمرِ فاروق تمام اصحاب ؓ مریدِ مصطفی ﷺ ہیں، اُن میں سے اگر کوٸی مرادِ مصطفی ﷺ ہے تو اُنھیں  سیدنا عمرِ فاروق ؓ کہتے ہیں۔   جو  خلافت کا منصب سنبھالنے کے بعد فرماتے تھے کہ اگر میری جو بات بھی  قابلِ اعتراض لگے تو مجھے اُس پر ٹوک دیا جاۓ۔ دلیری اور ہمت کا عالم دیکھیٸے۔  سبحان الله اور آج والے فرماتے ہیں کہ ہم سےحساب نہ مانگنا  کوٸی کون ہوتا ہے بھلا ہم سے کھربوں کی جاٸیداد اور بینک اکاٶنٹس کا حساب مانگنےوالا ۔ 😒  آج ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایسے میں عمرِ فارق ؓ بہت یاد آتے ہیں 😥 وہ جو اپنے دورِ حکومت میں ایک جانور کے پیاسے مرجانے کی  فکر رکھتے تھے کہ اِس کا بھی اللہ مجھ سے سوال  کرے گا۔ اور آج ہمارے حکمران ہیں کہ جناب یہاں انسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن  اُن کو فکر نہیں۔  بھوک افلاس فاقہ کشی میں عوام گِھری ہے۔ کوٸی پوچھنے والا نہیں ۔ وطن میں غربت کا حال کہاں سے کہاں پہنچ چُکا ہے۔ اُن کا دور تھا تو خوشحالی کا یہ عالم تھا کہ دینےوالے ہاتھ تو  بہت تھے مگر لینے والا  کوٸ ضرورت مند نہ تھا۔ 

ڈیجٹل کانٹینٹ اور ہماری ڈرامہ انڈسٹری

ہمارا معاشرہ آج نفسا نفسی کا شکار ہے۔ ہر جگہ پھیلی بے راہ روی ہمارے معاشرے کی ایک تلخ سچاٸی ہے ایسے میں ڈیجیٹل کاٹینٹ دیکھنےوالوں پر اپنا خاص اثر رکھتا ہے۔ یوتھ  میں جیسے سوشل میڈیا کا ایک اہم رول ہے ایسے ہی ہماری نوجوان نسل  ٹی وی تھیٹر ، سینما کی بھی شیداٸی ہے ۔ کیا ان میں  دکھاے جانےوالا کانٹینٹ کا چُناٶ کرنے میں احتیاط کی ضروت نہیں ہونی چاہیے؟ ہمارے ہاں  عوام کو کس قسم کے ڈرامے  دکھا رہے ہیں ؟  ان کا ماٸنٹ سیٹ کررہے ہیں۔ڈرامے میں دیا جانے والا  بڑا سبق اتنا اثر نہیں چھوڑتا جتنا اکثر اوقات ایک چھوٹا منظر لاکھوں نوجوانوں بالخصوص کم عمر کچی ذہن کے ناظرین کے ذہنوں پر اثر انداز ہوجاتا ہے۔ آپ مستقل ایک ہی چیز  عام عوام کو دکھاٸیں گے  تو نوجوان نسل اس ہی ذاویے سے  اُس پہلو پر سوچے گی۔ آپ صرف ساس، بہو ، سسرال کے منفی رول دکھاتے رہیں گے تو  دیکھنے والے اپنی سوچ میں یہ منفی مزاج شامل کرلیں گے   کہ جی سسرال صرف بُری ہی ہوتی ہے اور ساس سسر نند دیور صرف منفی  قسم کے ہی افراد ہوتے ہیں۔ ایسےتو نوجوان لڑکیاں یہ منفی سوچ لےکر ان رشتوں کو ڈیل کریں گی یاں ہوسکتا ہے ان میں سے کٸ ایسی ہوں جو یہ سب دیکھ