Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2024

سردی سے بچاٶ

یہ آرٹیکل ان ماٶں کے لیے مفید ہے جن کے بچے پیداٸش سے لے کر ایک سال کےدرمیان ہیں۔ کراچی والوں کو موسمِ سرماں کا  شدت سے انتظار رہتا ہے کیونکہ ایک طویل عرصہ یہاں گرمی ڈیرہ ڈالے رکھتی ہے۔لہذا کراچی والے سردیوں کی آمد کا شدت سے انتظار اورخوب اہتمام کرتے ہیں۔ جہاں لوگ سردیاں انجواٸےکر رہے ہوتے ہیں موسم کی مناسبت کے پکوان  سےلطف اندوز ہوتے ہوۓ اور سردیوں کے گرم  پہناوے پہن کر وہیں ماٶں کی فکر یہ ہوتی ہے کہ سردی سے اپنے چھوٹے بچوں کو کیسے بچایا جاٸے۔ بڑھتی سردی میں چھوٹے  بچوں کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ خاص طور پر وہ بچے کہ جن کی یہ دنیا میں آنے کے بعد  پہلی سردی ہے۔ نزلےکھانسی کی وجوہات میں کراچی کی گردو غبار آلود  آب و ہوا ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ لہذا سردیوں کے موسم میں نزلے کھانسی طبعیت پر زیادہ اثر انداز  ہوتے ہیں۔ سردیاں چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کے لیے اکثر مشکل کا باعث بن سکتی ہیں آپ کی زرا سی  احتیاطی تدابیر آپ کو اور آپ کے بچوں کو  ان مشکلات سے بچا سکتی ہے۔  چھوٹے بچوں کی قوّتِ مدافیت  وقت کےساتھ ساتھ مضبوط ہوتی ہے۔ جس وجہ سے شیر خوار بچوں کو بیماریوں کا شکار ہونے کا زیادہ اندیشہ ر