Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2021

23 March یومِ پاکستان

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج ٢٣ مارچ  یوم پاکستان ہے۔  ٢٣ مارچ ١٩٤٠ کو اس دِن آل انڈیا مسلم لیگ کے  ٣ روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر  قراردادِ پاکستان منظور ہوٸ جس کے پیچھے برسا برس کی انتھک محنت اور بیٕں موجود تھیں,اس وقت  یہ دن  برِ صغیر پاک  ہند کے مسلمانوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔  اس دِن کے بھی سات برس بعد مسلمان اصل مقصد کو  پہنچے تھے۔اور علیحدہ وطن حاصل کیا۔ ہم یہ دن قیامِ پاکستان کے بعد بھی زور و شور سے مناتے چلے آرہےہیں ، لیکن آپ میں سے بہت سے لوگ اس کے پیچھے کے اصل معنی اور تصور کو نہیں جانتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں، یہ صرف وہ دن نہیں جب پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی ، یہ وہ دن ہے جب باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو الگ الگ سرزمین کی ضرورت ہے۔ اس دن کو منانے کا مرکزی خیال ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کے حصول کے لئے اپنی تمام تر کوششیں اور جدوجہد کیں۔اور اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔  ایک  پاکستانی کی حیثیت سے آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کریں اور اسے ایک بہتر جگہ بنائیں۔ اس ارضِ پاک کی بقا و بھل