Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2020

تربیت

لاہور میں نوعمر  لڑکوں کا واقعہ ہم سب کی نظروں  سے گزرا۔ شرم کا مقام ہے۔ ہم کس معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں کہ انسان وحشی درندوں سے بھی بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ وجہ۔؟ عدم توجّہ پندرہ سال کے بچوں کو انسان کیا کہےگردن تو ان کے ماں باپ کی پکڑنی چاہیے۔ جب والدین ہی دین سے دور ہوں گے تو اولاد کو کیسے نیک بناٸیں گے۔؟ ان میں گناہ ثواب, اچھاٸ براٸ کا فرق کیا پیدا کریں گے۔ آج کل موباٸل , انٹرنیٹ تک بچّے بچّے کی رساٸ  عام ہے۔ ان کے بھٹکنے کے چانسز  کٸ زیادہ ہیں ایسے میں آج کل کے ماں باپ کے کاندھوں پر  اپنے بچوں کی تربیت کےحوالے سے بڑی بھاری ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے۔ ایسے واقعات آۓ دن سننے کو مل رہے ہیں  ہم صرف افسوس کر سکتے ہیں مگر ایسےواقعات سن اور دیکھ کر ہم سبق حاصل کر سکتے ہیں اپنی اولاد کی تربیت پر اور زیادہ توجّہ کر سکتے ہیں۔  ذمہ دار کس کو ٹھراٸیں ؟ بہ حیثیت والدین اولاد پر کڑی نظر رکھیں۔  ان کی ایکٹیوٹیز  پر  ان کے دوستوں پر  ان کی گیدرنگ پر زیاہ دیر گھر سےباہر نہ رہنے دیں۔دوستوں کے گھر آنے جانے میں نظر رکھیں۔ اگر بچّے/ بچّی کا کوٸ دوست آیا ہوا بھی ہے توتنہاٸ میں , بند کمروں میں نہیں بیٹھنے دیں۔