Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2019

” موجودہ دور کے تقاضے“

آج دنیا میں پیچھے ہونے کی بہت بڑی وجہ  ہم میں اخلاقی اقدار کی کمی ہے, اپنے علاوہ کسی کو برداشت نہ کرنے کی ضد قوموں کو رسوا کرتی ہیں , دوسروں کے اختلافات کو برداشت نہ کرنا قومیت اور مذہب کی بنیاد بنا کر تفریق رکھنا کیا یہ ایک اچھی قوم کی نشانی ہے ؟  ہم میں اگر کوئ آپس کے اختلاف ہٹا کر ایک ہونے کی بات کرتا ہے تو ہم کیوں اسے گالیوں سےنوازتے ہیں۔ دنیا میں اپنا کھویا ھوا مقام واپس حاصل کرنے کے لیۓ مسلمانوں کو نہ جانے کتنا عرصہ درکار ھوگا یہ تو رب العزت ہی جانتا ہے لیکن اس سفر میں کوششیں کیا,کیسے اورکتنی ہیں یہ سوچنا اور کرنا ہمارا کام ہے۔   اس سفر میں کیاحکمتِ عملی اپناتےہیں , ہمارا آپسی اتحاد دشمن کی راہ میں کیسےمستقل رکاوٹ بنتا ہے یہ نقطے اہم ہیں ہماری زرا سی لغزش کا خمیازہ کس نتیجے میں بھگتنا پڑتا ہے تاریخ ایسے ہولناک واقعات سے بھری ہوٸ ہے۔ منگول مسلم تاریخ سے ہم بہ خوبی واقف ہیں۔ سن ١٢٠٠ عیسوی کےآس پاس کے وقت  سلطان جلال الدین خوارزم نے اپنے دربار میں منگول سلطنت کا سفیر  قتل کروایا ۔  اللہ رسول کے حکم کےخلاف اس اقدام کے نتیجے میں چنگیز خان اور اسکی اولادوں

Kartarpur Corridor

تقسیم کے وقت سکھوں کی طرف سے کیے گئے مظالم کو بنیاد بنا کر آج ہماری عوام  میں ایک ان دیکھا بغض کرتار پور راہداری کھولنے  پر  بہ خوبی تنقید کرنے پر مجبور کر رہا ہے کہ  تقسیم کے وقت سکھوں نے مہاجرین مسلمانوں پر بہت مظالم ڈھاۓ  (بلکل اس حقیقت سے بھی انکار نہیں) تو اس وجہ سے انھیں کوئی سہولت نہ دی جائے اور اس سے پاکستان کو خطرہ ہے  ,پاکستان  کو خطرہ کرتار پور راہداری کھولنے  پر نہیں بلکہ  اس تنگ نظری  سے  ضرور ہوگا جیسے ہندووں کو انکی تنگ نظری  سے ہوا اور اپنا  ملک تڑوا  بیٹھے . تقسیم کے وقت مسلمانوں  پر بے بہا مظالم ڈھاے گئے  بلکل اس حقیقت سے بھی انکار نہیں لیکن ہم اس حقیقت کو کیوں فراموش کیے بیٹھے  ہیں ؟ کاش کے ہم اپنے گریبانوں میں بھی جھانکنے کے ہمّت کرسکیں  ہمیں تاریخ کا مطالعہ کر کے ان مظالم کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور  ہمارے بزرگوں کے ذریعے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے وہ  ہولناک مناظر  دیکھے اور سنے , اور ہم بچپن سے یہ قصّے سن کر ہندو اور سکھوں سے شدید بیر پالے  ہوے  ہیں جو کہ  ایک فطری سی بات ہے ان ہی  مظالم کی وجہ سے ہماری عوام کا ایک بڑا حصہ  کرتار پور راہداری کے بننے اور