T 20 World Cup 2021
T20 World Cup 2021 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور کھیل میں اخلاقیات کی اہمیت
24 اکتوبر 2021 کی فتح سے ہم سب بے انتہا خوش ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ ہم خوش ہوئے۔
پاکستان نے T20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ یہ وہ لمحہ تھا جس کا پاکستانی قوم کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔
*کھیل میں ہار جیت:
ہار جیت ہر کھیل کا حصہ ہے۔ ایک ٹیم نے جیتنا ہوتا ہے تو دوسری نے ہارنا ہوتا ہے۔ یہ کھیل کا حسن ہے۔ لیکن جب بات پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کی آتی ہے تو دونوں جانب کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی خاصی پرجوش ہوتی ہے۔
میچ سے پہلے سوشل میڈیا پر مختلف اشتہارات، ویڈیوز اور پوسٹس کے ذریعے ایک دوسرے کو چیلنج کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی یہ جوش حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے اور کھیل کو کھیل سے زیادہ اعصاب پر سوار کر لیا جاتا ہے۔
کھیل میں اخلاقیات کا دامن:
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں ہلکے پھلکے مذاق اور طنز و مزاح میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ بلند و بالا دعوے کرنا اور دوسری ٹیم کا مذاق اڑانا مناسب نہیں ہے۔
24 اکتوبر کے میچ کے بعد ایک ویڈیو کلپ نظروں سے گزری جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم تمام کھلاڑیوں کو فتح پر شاباشی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی نصیحت بھی کر رہے ہیں کہ Over Confidence کا شکار ہرگز نہیں ہونا۔
یہ کتنی خوبصورت بات ہے۔ ایک اچھے کپتان کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ وہ جیت میں بھی عاجزی سکھائے۔
ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت:
میری عوام سے بھی یہی گزارش ہے کہ ایک حد تک ہلکا پھلکا طنز و مزاح کسی بھی ٹورنامنٹ کے دوران چلتا ہے، لیکن تذلیل آمیز Memes، Funny Videos اور Status سے اجتناب برتنا چاہیے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ٹیم کے لیے نیک تمنائیں رکھیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں۔
ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ان شاء اللہ یہی ہم سب کی دعا ہے۔ ہمیں بھی اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اگلے میچ سے قبل ہمیں حوصلہ رکھنا ہے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے۔
پاکستان زندہ باد!
Comments
Post a Comment