Skip to main content

Women's Day





 !اے لوگوں
عورتوں کے معاملے میں اللّہ سے ڈرو۔
خطبہ حجة الوداع

معاشرے سے اپنے حقوق کیا مانگنے جب اللّہ تعالی نے قرآنِ
 پاک میں تمام واضح کردیے


!! النساء
 اے پیاری تخلیق ۔
 کبھی خود کو بے وقعت سمجھنے لگو تو قرآنِ کریم  کی سورت نمبر 4 کو یاد کرلینا۔
ساری منفی سوچیں دل و دماغ سے دور ہوجاٸیں گی کہ اللّہ تعالی نے قرآنِ پاک کی  ایک مکمل صورت  عورت کےنام
سے  منصوب کی۔
 جس میں اس کے حقوق اور فراٸض تمام واضح فرماۓ۔
میری بہنوں اپنے حقوق انسانوں سےنہ مانگو کیوں کہ یہ  تو
 پیارے  رب نے چودہ سو سال پہلے بیان کردیے,  جس نے عورت کو عزت بخشی اس وقت جب عورت اپنے پیدا کرنے والوں کے لیےبھی بوجھ تصور کی جاتی تھی , جب تمھارے دنیا میں آنےکو باپ کی تزلیل سمجھا جاتا تھا تب اللّہ رب العزت نے تمہاری اہمیت رہتی دنیا تک کے لیے واضح کردی۔جس کو لگے وہ کم حیثیت ہے ذرا دنیا کی مقدس ترین کتاب کھول کے تو دیکھے تمہارا خوبصورت سا تعارف چمکتا نظر آۓ گا النساء۔
پھر؟
کیا تم کو اب بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے اپنے حقوق کے لیے مارچ اور ریلیاں نکالنے کی؟ پیاری بہنوں یہ تو دھوکہ ہے اغیار کی چال ہے تمہیں اس خول سے نکال کر بیچ چوراہے پر لا کے کھڑی کرنے کی جس کے لیے  رب نے تمہیں منع فرمایا ہے۔ کیا یہ تماری شان نہیں ہے کہ راہ چلتے بھی تمہیں ایک سمت میں چلنے کا کہا گیا کہ تمہیں بیچ ہجوم کی پریشانی سے بھی محفوظ رکھا جاۓ۔ یہ پابندی نہیں ہے یہ تو توقیر ہے اہمیت ہے کہ جوتم ہو ویسا کوٸی اور نہیں۔
عورت کا یہ بھی حق ہے کہ اگر اس پر مظالم ہورہے ہوں تو عورت اور مرد کی تفریق کے بغیر اس کی مدد کی جائے یہ اللّہ کا ارشاد ہے۔
اللّہ تعالی نے ایک باپ کو بیٹیوں کی احسن طریقے سے پرورش اور ان کی اچھے انسان سے شادی کروانے پر جنت کی ضمانت دی۔ اللّہ تعالی نے لڑکی کی شادی کے معاملے میں اس کی اجازت کو بھی اہمیت دی۔

لڑکی کا بھاٸی ,باپ قریب رشتے دار ولی بالغ جوان لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر نہیں کرا سکتے۔
(بخاری4741)
عورت کو اللّہ نے ہر روپ اور رشتے میں بہترین مقام بخشا ہے۔
 ماں ہے تو اولاد کے لیے رحمت سے بھرا وجود رکھتی ہے۔
بہ حیثیت ماں عورت کے پاٶں تلے جنّت ہے
(النساٸ شریف)
بیوی ہے تو شوہر کا نصف ایمان قرار پاٸی  اس کے گھر کا سکون اور راحت ٹھراٸی اور اس کے معاملے میں اللّہ تعالی نے مرد کو خبردار کرتے ہوۓ فرمایا کہ عورتوں کے معاملے میں اللّہ سے ڈرو۔
بہ حیثیت بیوی, عورت کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کا حکم دیا۔
دنیا کی چیزوں میں سب سے اچھی چیز نیک بخت بیوی ہے۔
(سنن انساٸی)
ایک اور حوالہ ملاحظہ کیجیے کہ
بہ حیثیت بیوی اسلام میں عورت گھر کی ملکہ ہے اور اس کا شوہر کاٸنات کا بہترین انسان اس وقت قرار دیا جاۓ گا جب وہ بیوی کے لیے بہترین شوہر ثابت ہوگا۔
ترمزی شریف 3830/ 1967 ابنِ ماجہ ۔

کس خوبصورتی سے اللّہ تعالی نے عورت کا مرتبہ متعین کیا ہے۔
ایک عورت کی حیثیت سے ہم اس حقیقت سے کیسے انکار کر سکتے ہیں کہ دینِ اسلام میں عورت کی کتعی حق تلفی نہیں رکھی۔ اسے پیداٸش سےلےکر ہر عمر اور ہر رشتے میں اللّہ تعالی نےاس کی پہچان منفرد  رکھی ہے۔
تم انمول ہو بے مول نہیں
تم بہترین ہو اگر تم سمجھو تو۔

اپنی حیثیت معاشرے میں کیسےمنوانی ہے  یہ فیصلہ عقل مند عورت کو خود کرنا ہے,  لیکن یہاں یہ واضح کرنا بھی میں ضروی سمجھوں گی کہ یہ نام نہاد این جی اوز اور دوست کے روپ میں دشمن مغرب یہ ہرگز تمہیں پہچان نہیں دلواٸیں گی اور نا ہی یہ میڈیا,  بلکہ یہ تمہیں تمہارےاصل سے بھٹکاٸیں گی , جن بھاری اور ضروری ذمہ داریوں کو انجام دینے کے لیے اللّہ نے تم  جیسی مضبوط اور با ہّمت مخلوق کو چنا ہے , یہ تم کو اس سے غافل کرواٸیں گی اور اس میں کوٸی شک نہیں کہ عزت , مقام , مرتبہ,  حیثیت یہ سب تمہیں تمھارا دین ہی دیتا ہے اور دے گا۔
یہ معاشرہ انتشار کا جو شکار ہے , اس میں رہنے والے افراد جو کسی ماں اور استانی کے زیرِ سایہ ہی پروان چڑھتے ہیں نا؟  تو بہ حیثیت عورت اگر ہم اپنی ذمہ داری ہر طرح کی ایمانداری اور محنت سے ادا کریں تو کیا  یہ اس معاشرے کے سدھار کا باعث نہیں بنے گا؟
پھر ہمیں اپنے حقوق کے لیے ادھر ادھر بھاگنے کی ضرورت پیش آٸے گی؟؟؟
زرا نہیں پورا سوچیے۔
شکریہ

Comments

Popular posts from this blog

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos

اب دنیا میں پاکستان ایک الگ  حیثیت  سے ابھرے گا"۔" !ان شاء اللہ بہادری و شجاعت بہادر اور نڈر قوم کی ضمانت ہوتی ہے۔ پاکستان عرصہِ دراز سے مختلف مسائل میں گھرا تھا۔ معاشی  بحران ہو  یاں امن و امان کی صورتِ حال۔ دشمن نے بھی  ہمیں اندرونی بیرونی مسائل اور لڑائیوں میں الجھائے رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔  پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کس طرح کھلتا ہے اِس بات سے ہم سب واقف ہیں اور  ہم خود  بھی عرصہ دراز سے انڈیا کی مکاری و عیاری دیکھتے آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس جنگ کے دوران بھی  ہماری عوام کو بہ خوبی ہوگیا ہوگا کہ کس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے  کون کون سے  ممالک  بھارت کے ساتھ کھڑے تھے ۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جب اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہو تو دشمن آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ آج دنیا نے پاکستان کی افواج کی بالخصوص ہماری پاک فضائیہ کی قابلیت کے نظارے دیکھے۔ کہ کس طرح انھوں نے پاکستان کا دفاع کیا۔اپنا نقصان روک کر دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔  یہ محض جنگ کے چند دن نہیں  تھے بلکہ یہ اِس دور کی بہت بہت بہت بڑی ض...

21st Century اکیسوی صدی

!!یہ اکیسوی صدی ہے دوست  زرا سنبھل کے۔۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر ابھی تک کے بد ترین وقت میں خوش آمدید۔۔ خوش آمدید اُس اکیسیوی صدی میں کہ جس کا ذکر ہمیشہ ڈرانے والے انداز میں ہی کیا جاتا ہے۔ اب عزت دار  با عقیدہ اور غیرت مند افراد آپ کو چُھپے ہوئے ملیں گے  جو زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں گے,  لوگوں کے شر سے خود کو بچاتے ہوئے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے  وہ دہکتا انگارہ ہتھیلی پر رکھے بیٹھے ہوں۔  جبکہ اُن کے برعکس بے شرم بے حیا اور ذلیل لوگ معاشرے میں مقبول اور پسندیدہ بنیں  دکھائی دیں گے۔ پچپن ساٹھ سال کا آدمی جوانی کے نشے میں مست ملے گا جب کہ  پچیس سال کا نوجوان آپ کو زندگی سے تنگ دُنیا سے بیزار موت کا منتظر ملے گا۔ وہ جن کے کھیلنے کودنے کے دن بھی ختم نہیں  ہوئے وہ آپ کو  ڈپریشن اور اسٹریس پر سرِ عام  تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔ ننھی مُنّی بچیاں  محبوب کے دھوکہ دینے اور چھوڑ جانے پر  آپ کو غم زدہ ملیں گی۔ اصول پسند حق بات کرنے والے اور غیرت مند افراد کو دقیانوسی اور تنگ نظر سمجھا جارہا ہے۔  جبکہ بے راہ روی, فحاشی و عریان...
ہمارا معاشرہ جس اخلاقی یتیمی سے گزر رہا ہے وہاں ایک دوسرے کے ساتھ جینے کے بجائے ایک دوسرے کا جینا حرام کر کے جینے کا سلسلہ رائج ہے۔ ایک انسان دوسرے انسان  کا ذہنی سکون برباد  کر رہا ہے۔ اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو  غلط  سمجھتا بھی نہیں۔  دوسرں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت۔  ایک دوسرے کے نجی معاملات میں دخل انداذی۔ ٹوہ لگائے رکھنا اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ ہم جن نبی ﷺ کے امتی ہیں انھوں نے کسی سے اس کی ذات سے متعلق غیر ضروری سوال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ نہ کہ کسی کی ذاتیات میں مداخلت کرنا۔  آج کل لوگ  Mental health Mental peace کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں یقین جانیے  کہ آج کے وقت میں  امن، شانتی دماغی سکون ، صرف  جیو اور جینے دو کے اُصول میں ہی چُھپا ہے۔ دنیا بھر میں دس اکتوبر کو  مینٹل ہیلھ ڈے Mental health Day منا کر ذہنی مسائل کے  بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ بہ حیثیت مسلمان  ہمارے کامل دین نے ہم پر ایک دوسرے کے حوالے سے رہنے کے طریقے کے بارے میں بہت باریک بینی سے  چودہ سو سال پہلے ہی  وضاحت فرما...