Skip to main content







ہمارا معاشرہ جس اخلاقی یتیمی سے گزر رہا ہے وہاں ایک دوسرے کے ساتھ جینے کے بجائے ایک دوسرے کا جینا حرام کر کے جینے کا سلسلہ رائج ہے۔

ایک انسان دوسرے انسان  کا ذہنی سکون برباد  کر رہا ہے۔ اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو  غلط  سمجھتا بھی نہیں۔



 دوسرں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت۔ 

ایک دوسرے کے نجی معاملات میں دخل انداذی۔

ٹوہ لگائے رکھنا

اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔



ہم جن نبی ﷺ کے امتی ہیں انھوں نے کسی سے اس کی ذات سے متعلق غیر ضروری سوال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ نہ کہ کسی کی ذاتیات میں مداخلت کرنا۔ 

آج کل لوگ 

Mental health

Mental peace

کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں

یقین جانیے  کہ آج کے وقت میں  امن، شانتی دماغی سکون ، صرف  جیو اور جینے دو کے اُصول میں ہی چُھپا ہے۔

دنیا بھر میں دس اکتوبر کو  مینٹل ہیلھ ڈے

Mental health Day

منا کر ذہنی مسائل کے  بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

بہ حیثیت مسلمان  ہمارے کامل دین نے ہم پر ایک دوسرے کے حوالے سے رہنے کے طریقے کے بارے میں بہت باریک بینی سے  چودہ سو سال پہلے ہی  وضاحت فرمادی ہے کہ دین کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے اپنے دنیاوی معاملات ہم نے کیسے ادا کرنے ہیں۔

ایک دوسرے کے ساتھ کن طریقوں سے رہنا ہے۔

اللہ تعالی نے حقوق اللہ میں معافی رکھی ہے لیکن حقوق العباد کے معاملے میں اللہ نے معافی کا اختیار اپنے بندے کو دیا ہے کہ جس کے ساتھ آپ نے کسی قسم کی زیادتی سر انجام دی ہے معافی کا تقاضہ بھی اس ہی سے کیا جائے گا۔

اس بات کے کہنے کا مقصد اس معاملے کی نزاکت کا اندازہ کروانا ہے کہ روز مرہ کے معالات میں ہمیں ایک دوسروں کے ساتھ کتنا محتاط رہنے کی ضروت ہے۔


ہمارا دین ہمیں  سختی سے منع کرتا ہے کہ 

 کہ دوسروں کے بارے میں تجسس میں نہ پڑو

کسی کی ٹوہ میں نہ لگے رہو۔

کسی کو  نہ ستاؤ

کسی پر الزام بہتان مت باندھو۔

کسی  کی عیب جوئی مت کرو

کسی کی کردار کشی نہ کرو

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مت پڑو

اگر کسی میں کوئی بُرائی دیکھ بھی لو تو اُس کو آگے مت پھیلاؤ

مگر ہمارے ہاں ہم دوسروں  کے معاملے میں لاؤڈ اسپیکر کا کردار نبھاتے ہیں۔ اپنے لیے ہم یہ  سب کبھی نہیں چاہیں گے لیکن دوسرے کے ساتھ یہ معاملات بڑھ چڑھ کر کرنا چاہیں گے۔

دوسروں کی ٹوہ لگانا ہی تجسس ہے اور اِس کے کئ اسباب ہیں۔

تجسس کا سب سے بنیادی سبب بغض و کینہ ہے۔ جب آپ کا دل کسی کے لیے بغض سے بھرا ہوگا آپ کواُس کا ہر سیدھا کام بھی الٹا دکھائی دے گا اور یوں آپ کی نظر اُس انسان کے صرف و صرف عیوب پر ہی رہے گی۔


تجسس کی دوسری اہم وجہ حسد ہے ۔ جس سے حسد کیا جائے حاسد کو کبھی بھی اُس شخص کی تعریف خوبیاں عزت افزائی برداشت نہیں ہوتی بلکہ وہ چاہتا ہے کہ ہر اچھائی اور بھلائی اُس سے چِھن جائے۔ کوئی اُسے اچھا نہ کہے۔

کسی دوسرے انسان کے بارے میں تجسس لگانا اور اُس کے مخفی عیب کھوجنا شرعاََ ممنوع ہے۔

تجسس کی ایک اور اہم وجہ دوسروں کی چاپلوسی کرنا ہے ۔ انسان سمجھتا ہے کہ وہ کسی بڑے کی چاپلوسی کرکے یاں پیسے والے یاں کسی بڑے عہدے دار کی چاپلوسی کر کے عزت ، رتبہ یاں کوئی مقام حاصل کرلے گا اسلیے دوسروں کی چغلیاں لگا کر چاپلوسی کرنے میں اپنا فائدہ اور عزت جانتا ہے۔ لیکن کسی سے کسی کی  خغلیاں لگا کر چاپلوسی کے ذریعے ملی عزت دیر پا نہیں ہوتی ایسی عزت ایک نہ ایک دن خاک میں لازمی ملتی ہے۔


المیہ یہ ہے کہ تانکا جھانکی کرنا ٹوہ لگاکر رکھنا  ان چیزوں کو گناہ سمجھتے ہی نہیں۔ 

حالانکہ کوئی بھی پسند نہیں کرتا کہ اُس کی زندگی پر کوئی کیمرے کی طرح فِٹ رہے۔

دوسروں کے گھروں کے معاملے میں تجسس میں لگے رہنا یہ تمام کام انسان کی اخلاقی پستی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آج کل  لوگوں نے بالخصوص عورتوں نے یہ رواج بنا لیا ہے کہ خاندان اور پڑوس کے ہر گھر کی خبر رکھنا چاہتی ہیں جن باتوں سے اِن کا کوئی لینا نہیں پھر بھی معلومات میں اضافے کے لیے  اور حسد کے  سبب دوسروں کی باتیں جاننا  اپنے اوپر لازم کرلیتے ہیں۔ 

اور اکثر اوقات آس پڑوس میں

ٹوہ لینا اور آنے جانے والوں پر نظر رکھنا ۔

 جھگڑے فساد کا باث بننا۔ اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے اُس میں اپنی مرضی کی جھوٹی کہانیوں کی ملاوٹ کرنا۔

ایک دوسرے میں لڑائی پھوٹ ڈلوانے کے لیے ہر حد سے گزرنا ہمارے معاشرے میں یہ باطنی بیماریاں شدید جڑ پکڑتی جا رہی ہیں۔ 

جنھیں ان بیماریوں کی عادت ہے اُن کی وجہ سے لڑائی

 جھگڑے زور پکڑتے ہیں۔ کبھی نہ ختم ہونے والی نفرتیں جنم لیتی ہیں۔

زرا سوچیے

آپ میں یہ عادات ہیں تو ان سے پیچھا چھڑا کر اپنے کردار اور روح کو پاک کریں۔

دوسروں کے معاملات میں پڑنے کے بجائے ایک تسبیح الحمد لله  یاں استغفار کی کرلیا کریں۔ لگائی بجھائی کے بجائے اپنی اولاد کی تربیت پر وقت صرف کریں کوئی مثبت مشغلہ اپنا لیں اُس پر  اپنا دھیان لگائیں بجائے اِن باطنی بیماریوں  سے اپنی روح کو گھائل کرنے کے۔اور دوسروں کا بھی سکون و چین خراب کرنے کے۔

جھوٹ پھیلانے اور فساد کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنے سے خود کو بچائیں ۔


کیوں کہ جھوٹ کتنا ہی بھلا کیوں نہ لگ رہا ہو اِس کے آشکار ہونے کا ایک وقت ضرور ہوتا ہے۔

یقین جانیے ان حرکتوں کے طفیل کنبے کے کنبے اجڑ جاتے ہیں۔ لڑائی فساد بڑھتا رہتا ہے۔ 

اسی طرح ہمارے آس پاس موجود افراد بظاہر آپ سے ہمدردی جتا کر  میاں بیوی میں  بد گمانیاں اور غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہوتے ہیں اور اکثر اوقات جھگڑا بڑھنے سے نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے ۔ ایسے شیطانی عناصر سے خود کو اور اپنے گھرانے کو محفوظ بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ 

کیوں کہ میاں بیوی میں  لڑائی خالصتاََ شیطانی عمل ہے اس عمل سے صرف شیطان خوش ہوتا ہے اگر آپ کو اس عمل سے تقویت مل رہی ہے تو برائے مہربانی اپنا محاسبہ کیجیے۔ 

شیطان کے ساتھی مت بنیں۔


ایک دوسرے کا ذہنی سکون برباد نہ کریں

آپ کی یہ چھوٹی چھوٹی حرکات دوسرے کے لیے تکلیف اور نقصان  کا باعث ہوسکتی ہیں اور آپ کے لیے صرف و صرف  گناہ کا سبب ہوں گی کیوں کہ کسی بھی طرح اور کسی بھی نیت سے شر اور فساد کا حصہ بن کر آپ  اس گناہ  سے بچ نہیں سکتے۔چاہے جتنا مرضی آپ اپنا دامن بچالیں۔

اپنی سوچوں کو دوسروں کے خلاف سازشوں سے پاک رکھیں

اپنے دل کو دوسرں کے خلاف بغض کینہ حسد  سے پاک رکھیں

زندگی بہت مختصر ہے اس کو نفرتوں کی بھینٹ چڑھا کر ایک دوسرے کے لیے جینا محال مت کریں۔ 



اور اگر کوئی آپ کا جینا محال کر رہا ہے تو ایسے زہر آلود افراد کو اپنی زندگی سے نکال باہر کیجیئے۔

اس ہی میں آپ اور آپ کے گھر کی بھلائی ہے۔


کسی کے لیے کچھ اچھا نہیں کر سکتے تو بُرا بھی مت کریں۔

اِس بارے میں زرا نہیں پورا سوچیے۔۔۔


شکریہ




Comments

Popular posts from this blog

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos

اب دنیا میں پاکستان ایک الگ  حیثیت  سے ابھرے گا"۔" !ان شاء اللہ بہادری و شجاعت بہادر اور نڈر قوم کی ضمانت ہوتی ہے۔ پاکستان عرصہِ دراز سے مختلف مسائل میں گھرا تھا۔ معاشی  بحران ہو  یاں امن و امان کی صورتِ حال۔ دشمن نے بھی  ہمیں اندرونی بیرونی مسائل اور لڑائیوں میں الجھائے رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔  پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کس طرح کھلتا ہے اِس بات سے ہم سب واقف ہیں اور  ہم خود  بھی عرصہ دراز سے انڈیا کی مکاری و عیاری دیکھتے آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس جنگ کے دوران بھی  ہماری عوام کو بہ خوبی ہوگیا ہوگا کہ کس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے  کون کون سے  ممالک  بھارت کے ساتھ کھڑے تھے ۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جب اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہو تو دشمن آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ آج دنیا نے پاکستان کی افواج کی بالخصوص ہماری پاک فضائیہ کی قابلیت کے نظارے دیکھے۔ کہ کس طرح انھوں نے پاکستان کا دفاع کیا۔اپنا نقصان روک کر دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔  یہ محض جنگ کے چند دن نہیں  تھے بلکہ یہ اِس دور کی بہت بہت بہت بڑی ض...

21st Century اکیسوی صدی

!!یہ اکیسوی صدی ہے دوست  زرا سنبھل کے۔۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر ابھی تک کے بد ترین وقت میں خوش آمدید۔۔ خوش آمدید اُس اکیسیوی صدی میں کہ جس کا ذکر ہمیشہ ڈرانے والے انداز میں ہی کیا جاتا ہے۔ اب عزت دار  با عقیدہ اور غیرت مند افراد آپ کو چُھپے ہوئے ملیں گے  جو زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں گے,  لوگوں کے شر سے خود کو بچاتے ہوئے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے  وہ دہکتا انگارہ ہتھیلی پر رکھے بیٹھے ہوں۔  جبکہ اُن کے برعکس بے شرم بے حیا اور ذلیل لوگ معاشرے میں مقبول اور پسندیدہ بنیں  دکھائی دیں گے۔ پچپن ساٹھ سال کا آدمی جوانی کے نشے میں مست ملے گا جب کہ  پچیس سال کا نوجوان آپ کو زندگی سے تنگ دُنیا سے بیزار موت کا منتظر ملے گا۔ وہ جن کے کھیلنے کودنے کے دن بھی ختم نہیں  ہوئے وہ آپ کو  ڈپریشن اور اسٹریس پر سرِ عام  تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔ ننھی مُنّی بچیاں  محبوب کے دھوکہ دینے اور چھوڑ جانے پر  آپ کو غم زدہ ملیں گی۔ اصول پسند حق بات کرنے والے اور غیرت مند افراد کو دقیانوسی اور تنگ نظر سمجھا جارہا ہے۔  جبکہ بے راہ روی, فحاشی و عریان...