Bikhrt Moti بکھرے موتی


     

:اپنی اولاد کو چند اہم نصیحتیں

۔ پنج وقتہ نماز میں کبھی کوتاہی نہ کرو

۔ سگریٹ نوشی سےبچو

۔ بیوی کے انتخاب میں  دوراندیشی اور سمجھ بوجھ سے کام لو,کیوں کہ تمہاری غمی خوشی کا دار و مدار زیادہ تر اسی پر ہوتا ہے

۔ بہت سستی چیزیں مت خریدو ورنہ کٸ بار   خریدنی پڑیں گی۔

۔ بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو۔ انہیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش نہ کرو۔

۔ تنقید کرے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا قیمتی وقت برباد مت کرو۔ 

۔ کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو۔

۔ جب کسی سے گاڑی یاں موٹر ساٸیکل ادھار لو وتو صاف کرکے پورا تیل بھر کے واپس کرو۔

۔ بڑوں کے سامنے موباٸل کا استعمال کم سے کم کرو۔

۔  کام مکمل ہونے سے پہلے مزدوری نہ دو۔

۔ جو تم سے زیادہ مال دار یا غریب ہو ان کے سامنے اپنے مال کا ذکر نہ کرو۔

۔  کسی سے اس کی تنخوا کی بابت نہ پوچھو

۔ ضروری چیزیں لکھ لیا کرو تا کہ بھول بھی جاٶ تو لکھا ہو۔

۔ قرض دینے میں بہت حتاط رہو۔
کوشش کرو کہ جس پر واپسی کا بھروسہ ہو اسے ہی دو۔ 

۔ اختلاف اور بحث مباحثے میں اپنے اخلاق اور سلیقے کا دامن نہ چھوڑو


۔ اچھی بات اور ضرورت کی بات پھیلانے کی کوشش کرو  جس سے دوسروں کا فاٸدہ ہو

۔ اپنے فرض کی اداٸیگی میں کبھی کوتاہی نہ کرو

۔ جو تمہارے ساتھ بد سلوکی کرے,اس کی اولاد کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاٶ۔

۔ تندرست رہنے کے لیے جسمانی ورزش کا اہتمام لازمی رکھو۔

۔ تصنع دکھاوۓ اور بناوٹ سے دور رہو۔

۔ کسی کے ساتھ احسان کا معاملہ کرکے بھول جاٶ بدلے میں حسن سلوک کی امید نہ رکھو۔
خوش رہوگے۔

۔ جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چھوڑنے کی کوشش کرو, تاکہ تمہاری عدم موجودگی اچھے لفظوں کا مجموعہ بنے




Comments