کراچی بلدیاتی الیکشن



 کراچی والوں!  ہوشیار رہنا۔۔۔


٩ اپریل ٢٠٢٢ کا دن ہم سب کو یاد ہے یہ دن آنے سے پہلے  ہونے والی سازش اور تماشے سے ہم سب واقف ہیں۔

ترقی کی راہ پہ گامزن ملک کو کس طرح سے تباہی کی طرف دھکیلا گیا۔ ایک ایماندار وزیرِ اعظم کو ہٹا کر ملک کی باگ دوڑ چوروں کے ہاتھ میں تھماٸی گٸ۔  وہ چور جن پر اربوں روپے کی کرپشن کےکیسز چل رہے ہیں۔جنکی منی لانڈرنگ کے کارنامے اور بیرونِ ملک جاٸیدادوں سے ہم سب واقف ہیں۔ 

 ان کو برسرِ اقتدار لا کر ایوان میں بٹھایا گیا۔ غیر ملکی سازش ، بیرونی مداخلت ،   ہارس ٹریڈنگ  ، لنکا ڈھانے میں شامل گھر کے بھیدی۔  ہم سب نےدیکھا کہ کیسے انسانوں کی بولیاں لگیں اور ان کو کروڑوں کے عوض خریدا گیا صرف اپنی سازش کو کامیاب کرانے میں۔۔

ایک ایماندار کا تختہ الٹنے میں۔

ساری کی ساری جماعتیں ایک طرف اور عمران خان اور اُس کے سپورٹر ایک طرف۔

تمام پی ڈی ایم اس سازش میں شامل تھیں۔ 

اس وقت جماعتِ اسلامی کی منافقت کا اندازہ لگاٸیے۔  جب آپ کے ملک میں سازش کی  فضا سرگرم تھی تب آپ کا کیا کردار رہا؟ آپ ایوان میں موجود تھے، اس کا حصہ تھے آپ نےاُس سازش کے خلاف کتنی مذمت کی؟ملک کے ساتھ دشمنی نبھانے میں یہ سارے پیش پیش رہے۔ 

بلکہ آپ نے خود کو نیوٹرل کہہ کر اس سازش سے اپنا دامن بچانےکی پوری  پوری کوشش کی۔ لیکن یہ قوم لفظ نیوٹرل  سے اب بیوقوف نہیں بنے گی۔

آپ خاموش تماشاٸی بنے رہے اور چپ چاپ ملک کی سالمیت کا سودا ہونے دیا۔  آپ نے اس ساری سازش اور دھوکے بازی  کےخلاف ایک لفظ نہ کہا نہ ہی آپ کی جانب سے کوٸی احتجاج ہوا۔

کتنا اختلاف کیا آپ نے اس تمام صورتِ حال سے؟

اس حکومت نے آکر  ملک کو کتنا فاٸدہ پہنچایا ؟ ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں کے اضافے سے ہم سب واقف ہیں۔ 

ساری دنیا میں ان کی وجہ سے پاکستان کرپشن اور منی لانڈرنگ کے نام سے بد نام ہوا۔

بلکہ ریجیم چینج آپریشن کے بعد انٹرنیشنل نیوز پیپرز اور میگزینز میں ایسے ایسے تزلیل آمیز کارٹون پاکستان کے بارے میں شاٸع کیے گۓ کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی شرم سے نگاہیں جھک گٸیں۔

اس تمام صورتِ حال میں خود کو نیوٹرل پارٹی کہہ کر خاموش تماشاٸی بننے والوں سے مذید کس بہتری کی امید کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستان اور کراچی کے حالات بہتر کرنے کے لیے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

جب ملک کے خلاف اندرونی اور بیرونی دنوں جانب سے سازشیں کی جا رہیں تھیں تب اس نیوٹرل پارٹی جماعت اسلامی کا کیا کردار رہا  یہ کبھی نہ بھولنا۔


یہ کہتے ہیں کہ انھیں بھی موقع دیں۔

ایک مڈل کلاس جماعت کے بانی جو خود اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ  ان کے اجداد کی کوٸی زمین جاٸیداد نہیں اور پھر کروڑوں کی کوٹھیاں کروڑوں کی گاڑیاں کیسے آگیٸں؟ 

انھوں نے جیسے افغان جہاد کے نام پر  پیسہ بنایا،  کراچی والوں کبھی فراموش نہیں کرنا۔

کراچی والے پچھلے کٸ سالوں سے 

پی پی پی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے بیوقوف بنتے آۓ ہیں اب پی پی پی اور جماعتِ اسلامی گٹھ جوڑ کا نیا منجن شروع کیا ہے۔ کراچی والوں ہوشیار رہنا۔

پچھلا وہ دور کبھی نہ بھولنا  جب دو پارٹیز کراچی اور سندھ کےاقتدار پر براجمان تھیں۔

جب گھر گھر لاشیں بچھتی تھیں آۓ دن ہڑتالیں ، بوری بند لاشیں ، ان کی غنڈہ گردی ،ٹارگٹ کلنگ کبھی فراموش نہ کرنا۔ کیسے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم چھین کر بندوقیں پکڑاٸ گٸیں تھیں۔

کراچی کے ان تمام تر حالات اور فسادات میں کبھی پی پی پی نے ایم کیو ایم کے خلاف اقدامات نہیں کیے ، کبھی اُن کو نہیں روکا اس شہر میں خون کی ندیاں بہنے دیں خاموش تماشاٸی بنے رہے۔ 

بلکہ دنوں ایک دوسرے کو ہر طرح کی دو نمبری میں سپورٹ دیتے رہے۔  

اب چہرے بدل رہے ہیں لیکن کیسے امید کریں کہ یہ بہتری کی نیت رکھتے ہیں، کہ جب ملک کو پہنچانےوالے نقصان پر یہ خاموش رہے کچھ نہ بولا کچھ نہ کیا تو اب کیوں ان کے حوالے پاکستان کا اتنا بڑا شہر دے دیا جاۓ کہ یہ اُس کے ساتھ بھی وہ ہی کریں جو انھوں نے ٩ اپریل والے دن اسمبلی کے فلور  پر نیوٹرل رہ کر پاکستان کے ساتھ کیا ؟ 

کل کو خدانخواستہ کراچی پہ کوٸی ایسا وقت آیا  جب ان کے درست فیصلےکی ضروت ہواور وہاں پر بھی یہ پھر نیوٹرل گیٸر پر رہے تو؟


ان فراڈی کرپٹ لوگوں کی سازشوں  کا شکار نہ ہونا، یہ کبھی کراچی سے مخلص نہیں تھے صرف اپنی اپنی سیاست چمکاتے رہے ہیں ۔ کراچی کا تماشہ ہمیشہ ان تینوں نے مل کر انجواٸے کیا ہے۔ 

اب ان سےکیا امید لگاٸیں؟

کراچی والوں۔۔۔

اس بارے میں زرا نہیں پورا سوچیے۔ 



Comments

  1. جماعت اسلامی آپکی زیلی تنظیم نہیں ہے جو آپ کی پابند ہو آپ مطالبہ تو کرسکتے ہیں لیکن حکم نہیں
    آپ کا رویہ تحکم والا ہے

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos

فرسودہ نظام