تو جناب بھارت نے ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اور ہمارے ہاں کیا ہورہا ہے؟ اونٹوں کے پاؤں کاٹے جا رہے ہیں انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں پر بھی ظلم ہورہا ہے۔ عورتوں کو بالوں اور گریبانوں سے گھسیٹا جا رہا ہے۔ عدت پوری ہوئی تھی کہ نہیں یہ گواہیاں مانگی جا رہی ہیں احرام اتروا کر حج پہ جانے سے روکا جا رہا ہے۔ گھروں میں گھس کر بندے اٹھائے جا رہے ہیں۔ جو انسانوں پر ظلم میں ملوث ہیں ان کو بے زبان جانوروں پر ہونے والا ظلم کہاں دکھائی دے گا؟ یعنی کہ بےشرمی بے حسی اور بیغیرتی کی کوئی حد نہیں چھوڑی ہمارے ملک میں۔ جو دنیا میں کہیں نہ ہوا ہو وہ یہاں ڈنکے کی چوٹ پر کیا جا رہا ہے۔ کیوں؟ کیوں کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ قانون کی پاسداری نہیں ہے۔ آئے دن نت نئے مسائل میں عوام گِھری جا رہی ہے کوئی پرسانِ حال نہیں۔ بجٹ کا ایٹم بم عوام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ملک میں بد امنی کی فضاء قائم ہے۔ آئے دن چوری ڈکیتی کی ہزاروں وارداتیں پیش آرہی ہیں مگر کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔ کوئی ادارہ ایسا نہیں جو اس ملک کے یہ بنیادی مسائل حل کر سکے۔
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی