Skip to main content

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos


اب دنیا میں پاکستان ایک الگ حیثیت سے ابھرے گا"۔"

!ان شاء اللہ

بہادری و شجاعت بہادر اور نڈر قوم کی ضمانت ہوتی ہے۔

پاکستان عرصہِ دراز سے مختلف مسائل میں گھرا تھا۔ معاشی  بحران ہو  یاں امن و امان کی صورتِ حال۔ دشمن نے بھی  ہمیں اندرونی بیرونی مسائل اور لڑائیوں میں الجھائے رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ 

پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کس طرح کھلتا ہے اِس بات سے ہم سب واقف ہیں اور  ہم خود  بھی عرصہ دراز سے انڈیا کی مکاری و عیاری دیکھتے آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس جنگ کے دوران بھی  ہماری عوام کو بہ خوبی ہوگیا ہوگا کہ کس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے  کون کون سے  ممالک  بھارت کے ساتھ کھڑے تھے ۔

لیکن یہ سچ ہے کہ جب اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہو تو دشمن آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔

آج دنیا نے پاکستان کی افواج کی بالخصوص ہماری پاک فضائیہ کی قابلیت کے نظارے دیکھے۔ کہ کس طرح انھوں نے پاکستان کا دفاع کیا۔اپنا نقصان روک کر دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ 

یہ محض جنگ کے چند دن نہیں  تھے بلکہ یہ اِس دور کی بہت بہت بہت بڑی ضرورت تھی  کہ پاکستان کا یہ طاقتور چہرہ ساری دنیا دیکھے ۔

اور اللہ کی مدد کے ذریعے ایسا ہی ہوا۔ دنیا کو جو پیغام  پہنچا ہے اُس کی اس وقت شدید ضرورت تھی کہ جب مغربی باطنی  طاقتیں ہر طرح سے مصروفِ  عمل ہیں پوری دنیا میں امتِ مسلمہ کو نقصان پہنچانے میں ۔ مسلمان ممالک میں جو تباہی کفار ممالک نے مل کر  برپا کر رکھی ہے  وہ ہم سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

جس طرح فلسطین کے مسلمانوں کی اسرائیلی افواج کے ہاتھوں نسل کشی کی جارہی ہے   وہ ہمارے لیےبہت تکلیف کا باعث ہے۔ 

ہمارے بڑے کہتے تھے کہ پاکستان  کی حیثیت دنیا میں الگ ہی اہمیت رکھتی ہے لیکن ہمارے اندرونی مسائل کی وجہ سے ہمیں یہ بات تسلیم کرنے میں بہت دقت پیش آتی تھی۔ لیکن چھ مئی ٢٠٢٥  کی شب  انڈیا نے جس طرح ہمارے ملک کی سالمیت پر حملہ کیا ہماری مساجد اور عام عوام کو نشانہ بنا کر ہماری غیرت  کو للکارا  پھر دنیا نے دیکھا کہ کس طرح پاک افواج اُن پر عذاب بن کر ٹوٹی ہے کہ دشمن آج تک سمجھنے سے قاصر ہے کہ کس طرح اُس کے مقابلے میں آبادی اور جغرافیائی اعتبار سے   اُن سے  کئ گنا چھوٹے ملک نے اُن کے غرور  کو خاک میں ملا دیا اور نام نہاد طاقت کا بیڑہ غرق کردیا کہ اس کے بعد آئندہ بھارت کبھی یہ غلطی دوبارہ نہیں دوہرائے گا۔

ان شاء اللہ


اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اس دنیا میں امتِ مسلمہ  یعنی مسلم ممالک کی سربراہی کرے۔ پاکستانی افواج نے صرف اپنے ملک اور  اپنی عوام کا دفاع نہیں کیا بلکہ انھوں نے تمام دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے  دین کی حفاظت کے لیے بھی ایسے ہی مقابلہ کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کی افواج نے  اِس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کو جو خوشی دی ہے وہ لاجواب ہے۔  دنیا کے کونے کونے سے مسلمانوں نے پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا۔ 

دنیا بھر کے مسلمان  اپنے مسلمان بھائیوں کی حالتِ زار پر نوحہ کنا تھے ایسے  وقت میں  جس طرح پاکستان ائیر فورس نے آسمانوں کی بلندیوں سے  بھارت کے طوطے اُڑائے ہیں وہ داد کے لائق ہے۔

۔۔

ایک عربی نے اپنے سوشل میڈیا پر  آپریشن بُنیان مرسوس کے دوران  پاکستانی افواج کی جُرات و شجاعت پر نہایت ہی خوب صورت الفاظ میں  منظر کشی کرتے ہوئے تمام  مسلم امہ کے دل  کی کیفیات کی ترجمانی  کی ہے کہ

بہت وقت گزر گیا اِن مرحوم آنکھوں نے ایک ہی منظر  بار بار دیکھا کافروں کو مسلمانوں پر آسمانوں سے آگ اور لوہا برساتے ہوئے۔ کبھی عراق کے آسماں شعلوں سے بھر گئے , کبھی فلسطین کی گلیاں خون سے رنگیں ہوگئیں , کبھی افغنستان کے پہاڑ لرز اُٹھے اور کبھی لبنان و شام کی زمین پر آسمان سے قیامت نازل ہوئی 

لیکن !! ۔ آج ۔۔ آج اِن آنکھوں نے وہ منظر دیکھا  جس نے برسوں کی پیاس بجھا دی۔ ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے گائے  پوجنے والوں پر آسمان سے آگ برسائی۔ دل کی دھڑکنیں سجدہ ریز ہوگئیں۔  ایسا سکون دل مین اُترا جو لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔

اے اللہ تیرے ہی لیے تمام تعریف۔ ہزار بار شکر کہ تو نے ہمیں یہ دن دکھایا۔ یہ تیرا ہی فضل ہے کہ مظلوموں کی دعائیں سنی گئیں اور ظالموں پر آسمان سے بجلی گری۔


برسوں سے بکھری ہوئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار پاکستانی قوم کو اس جنگ کے ایام نے کس طرح یکجان کردیا یہ بڑی کامیابی ہے۔ 

لوگ آپسی اختلافات کو پس  پشت ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر  اپنی افواج کے ساتھ کھڑے  ہوئے یہ قابلِ ستائش ہے۔

دنیا بھر کے  مسلم ممالک کا پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانا 

ہمارا اکھٹا ہونا

مل کر اپنی فوج کا ساتھ دینا

سوشل میڈیا پر ہماری افواج کے خلاف ہر منفی پراپگنڈے کو رد کرنا

یہ اس جنگ کے بعد حاصل ہونے والے  مالِ غنیمت سے کم نہیں۔


ہمیں ایسے ہی اکھٹا رہنا ہے

ابھی غزوہِ ہند بھی تو لڑنا ہے۔

اپنے بچوں کو تیار  بھی کرنا ہے کہ وہ دینِ اسلام اور  اپنے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی اور ترقی میں اپنا کردار نبھائیں۔  

اس بارےمیں زرا نہیں

 پورا سوچیے۔ گا

پاکستان پائندہ باد

پاکستان زندہ باد

افواجِ پاکستان زندہ باد



Comments

  1. PAKISTAN ZINDBAD

    ReplyDelete
  2. Waqi ap bilkul theek bolaa Apne

    ReplyDelete
  3. Exactly well said we should keep it up this spirit for our country Pakistan zindabad Pak fouj paindabad

    ReplyDelete
  4. Masha Allah ❤️

    ReplyDelete
  5. MashaALLAH ALLAH bless our country Ameen

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

الوداع سال ٢٠٢٢

یہ سال بھی آخر بیت گیا سال پہ سال گزر رہے ہیں۔ زندگی جیسے اپنی ڈگر پر بھاگ رہی ہے۔ صدیوں سے یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ایک کے بعد ایک سال آتا اور جاتا ہے۔  پر بھی نہ جانے کیوں ہر گزرتا سال اُداس سا کر جاتا ہے۔ ٢٠٢٢ دیکھا جاٸے تو کورونا کا زور ٹوٹتا دکھاٸی دیا اور پھر الحَمْدُ ِلله پاکستان نے  اِس بیماری سے مکمل نجات حاصل کرلی۔ ٢٠٢٢ کے شروع ہوتے ہی آٹھ جنوری کو سانحہ مری نے عوام کو دکھ و غم میں مبتلا کردیا تھا۔ جس حادثے کے نتیجے میں متعدد فیملیز برف باری کے طوفان میں پھنس کر بند گاڑیوں میں موت کی وادی میں چلی گٸیں۔  ملک کے مختلف علاقوں میں  لینڈ سلاٸڈنگ  کے حادثات۔  تمام سال مختلف شہروں میں کٸ خود کش دھماکے ریکارڈ کیے گۓ جیسے کہ کوٸٹہ پولیس موباٸل اٹیک سبی اٹیک پشاور مسجد حملہ جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کراچی صدر مارکیٹ بم دھماکہ سوات ڈسٹرک خودکش دھماکہ لکی مروت اٹیک نومبر کے مہینے میں کوٸٹہ میں ایک اور دھماکہ میران شاہ خود کش دھماکہ بنو سی ٹی ڈی اٹیک اسلام آباد I-10 ایریا اٹیک۔  صوبہ سندھ میں جانوروں میں پھیلتی بیماری   Lumpy skin desease کا معامل...

یوم الفرقان

سترہ رمضان المبارک ٣١٣ کا لشکر  !!!روزے داروں بہت سے مشقت بھرے کام ہم روزے کے دوران ترک کردیتے ہیں کہ روزہ سے ہیں لہذا بعد میں کرلیں گے۔  اور سوچیں ان ٣١٣ کے ایمان کے بارے میں کہ نیا نیا اسلام قبول کیا ہے لیکن دِل ایمان افروز اور قدم حق پر ڈٹے ہوۓ مضان المبارک کا مہینہ ہے روزے سے ہیں , جزبہِ ایمان سے دِل لبریز ہو تو قدم حق سے پیچھے نہیں ہٹتے۔  اللہ اور  رسول  صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاۓ اور اپنی جانیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کر پیش کردیں۔ حق و باطل کو پرکھنا ہے تو واقعہِ بدر پر نظر ڈالیۓ ۔ آپ حق پر ہو تو ہار آپ کا مقدر نہیں بن سکتی۔ وہ وقت تھا جب تعداد کم تھی ساز و سامان بھی مختصر تھا اور مہربان آقاصلی اللہ علیہ وسلم ہیں  کہ اپنے اصحاب سے پوچھ رہیں ہیں کہ ان حالات میں آنے والے لشکر سے جنگ کرنا چاہتے ہو یاں نہیں؟ پھر  غلام ؓ بھی تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو رب نے ان کی شایانِ شان  عطا کیے تھے کہ جو کہتے ہیں کہ ”آپ کو جو اللہ کا حکم ملا ہے آپ وہ ہی کیجیے ہم  ہر حال میں آپ کے ساتھ ہیں  بخدا ہم آپ کو وہ جواب نہ دیں گ...

اچھرہ مارکیٹ واقعہ Ichra Market incident

ہر گزرتے دن حالات و واقعات دیکھ کر لگتا ہے کہ  ہمارے ملک کا معاشرہ کہاں کھڑا ہے؟ جیسے یہاں ایک دوسرے پر جینا ہم تنگ سا کرتے جا رہے ہیں۔  جیسے ایک دوسرے کو اپنی سوچ و فکر کے لحاظ سے قید کرنا چاہتے ہیں۔ میرا خیال درست میرا طریقہ صحیح میری ہی فکر برحق  اِس سب میں شخصی آزادی کہاں گٸ؟ کل ٢٥ فروری دوپہر کے وقت لاہور اچھرہ مارکیٹ میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے کہ بازار میں ایک خاتون  جو لباس زیب تن کی ہوٸی  تھیں اس میں عربی الفاظ کندہ تھے۔ لوگوں نے یہ منظر دیکھ کر عورت پر شور مچانا شروع کردیا کہ یہ قرآنی آیات ہیں اور یہ ہمارے دین کی توہین ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔ اس عورت کو پکڑ کر نشانِ عبرت بنانے کے لیےایک مجمع لگ چکا ہوتا ہے۔ مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون  عوام کے نعروں سے شدید خوف زدہ تھیں۔ گستاخ گستاخ کے نعروں سے علاقہ گونج رہا تھا۔  آناًفاناً پولیس وہاں پہنچی۔ مارکیٹ کے کچھ افراد، دکان دار  اور  مقامی مسجد کے امام صاحب نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے عورت کو عوام  سے بچانے کے لیے دکان کا شٹر گراٸے رکھا ۔ اور پولیس ...