فرسودہ نظام

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو میں بیزار ہوں ہر اُس اقدار سے ہر اس تہذیب سے ہر اس روایت, رسم, ریت , رواج سےجو کسی ایک کو دوسرے پر اتنا اختیار دے کہ وہ سامنے والے کی زندگی اور موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لے۔ مجھے نفرت ہے ہر اُس مرد سے جو عورت کو بس سزا دینا اپنا اختیار اور حق سجھتا ہے۔ بلکہ اُس کا فرض تو عورت کی حفاظت کرنا ہے۔ عورت نے مرد کے مذاج کے خلاف کچھ کیا ہے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے اُس سے تو اسے سزا دی جائے۔ پھر وہ سزا کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہو۔ نہ نہ۔ ایسی کوئی اجازت کسی کو کسی نے نہیں دی نہ دین نے نہ شریعت نے نہ ریاست نے۔ انسان کی جان پر صرف و صرف اگر حق ہے تو اللہ باری تعالی کا ہے اول تا آخر۔ اسلام نے جو رشتے بنائے وہ ایک دوسرے سے حقوق کی بنیاد پر جُڑتے ہیں نہ کہ دھونس اور جبر کی بنیاد پر۔ میں تمھارا مالک ہوں لہذا میں تھاری جان لے سکتا ہوں۔ ❌❌❌❌❌❌❌❌❌ نہیں ۔۔۔ ظلم کے لیے کوئی بھی وجہ قابلِ قبول نہیں اسلام صرف ہمیں رشتوں کا احترام سکھاتا ہے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ...