Skip to main content

TV Ads




  ہے Must  تو Trust مگر تھوڑا  
 کے چکر سے ہی  عوام پوری طرح باہر  نہیں نکل پاٸ تھی کہ  چاۓ والا بسکوووووٹ کا حملہ ہوگیا, ابھی اسی سے جان نہ چھوٹی کہ 
میرے دیس کا بسکٹ
gala 
نے ہمارے دماغوں پر ہتھوڑے برسانا شروع کردیے
سمجھ نہیں آتا کے کیوں   اتنے عجیب و غریب ہوتے  ہیں یہ اشتہارات؟؟
  
 کون سا بھونڈا راگ الاپ رہے ہوتےہیں کہ جن کے چلنے سے کانوں میں روٸ ٹھونسنے کا دل کرنے لگتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح جلد از جلد یہ ختم ہوں۔
سمجھ نہیں آتا کہ کس معیار کے تحت یہ اشتہارات بناۓ جاتے ہیں نہ تو بسوں میں لٹک لٹک کے ناچتے ہوۓ چاۓ  پینا ہمارے کلچر کاحصّہ ہے , نہ یوں بیچ  سڑک کے اور راہ چلتے کسی کی چاۓ میں اپنے بسکٹ کو سوٸمنگ کروانا   
😒
 Gala اب   
😐😐 کو لے لیجیے پورے دیس کا بسکٹ بنا دیا  ۔ ایک تو یہ
zong 4G 
 کا اشتہار سمجھ نہیں آتا کالے رنگ کا پراندہ سجنا لے آندا  سے زونگ کے چار جی کا کیا کنیکشن ہے
🤔🤔

اللّہ جانے کون سے گاٶں میں یوں منہ اٹھا کے آۓپَرونے کے 
ساتھ جوان زنانی مزے سے بیٹھ لسّی بلوتی ہیں 
😕😶🤨
کسی نےدیکھا ہو تو براۓ مہربانی میری ناقص  معلومات میں اضافہ فرماۓ۔
 ابھی اللّہ اللّہ کر کے مرچ کھا کےگالیاں بکتی باجی سے جان چھوٹی تھی کہ اسپراٸیٹ نے ایک اور اٹیک  کرڈالا عوام پر 
 🌶🌶🌶 مرچیں کھاٸیں
  اسپراٸٹ پی کر  کان پھاڑتی چیخیں ماریں اور لوگوں کی داد وصول کریں۔۔ ہور مرچاں پا۔۔۔
واہ واہ جی ہاں زرا اور زور کی چیخ جی جی بالکل یہ ہی  
بھٸ کیا بات ہے جناب 😆😆
تالیاں 👏👏👏
پچھلے دنوں اک نیا مواد ہماری
Ad agencies
 کی جانب سے عوام کو ٹارچر کرنے کے لیۓ خدمت میں پیش کیا گیا ”وہ“ ایک جن ہے
 جو سب کچھ راٸیٹ کردےگا کرتا مارکیٹ میں آیا ہے۔
 ہاں آپ کے ہاں کچھ غلط ہورہا ہو توپلیز براٸیٹ  لے آٸیں سب راٸیٹ کردے گا ”وہ“ 
یہ ان کا دعوا ہے 
🤣😂😅
ایک تو یہ موازنے بھی اپنی سمجھ نہیں آتے اب چاۓ کا
Coffee کوکا کولا اور 
 سے بھلا کیا مقابلہ؟ تینوں کا اپنا الگ مقام و مرتبہ ہے ۔ تینوں ہی شدید قسم کی عزت کے حقدار ہیں جناب,  جو چاۓ کے دیوانے ہیں وہ آپ کےیہ موازنا کرتے 
دیکھ کر ہر گز چاۓ نہیں چھوڑیں گے  اور جو ad کےشوقین ہیں  ان کا اپنا ذاٸقہ۔ Coffee
اشتہار کم دوسری برینڈ کی تزلیل ذیادہ ہورہی ہوتی ہے۔
ایک اور سنیں , صرف چاۓ سے کام نہیں چلے گا جناب کیوں بھٸ کیوں نہیں چلےگا؟؟؟
اچھا خاصا کام صرف چاۓ سے ہی چل جاتا ہے جناب😋 بندے کو ہوش کی دنیا میں واپس لانے میں بڑا ہی اہم کردار ادا کرتی ہیں ہماری چاۓ صاحبہ 🤭 اور آپ کہہ رہے ہیں کہ صبح اٹھنے کے لیۓ صرف چاۓ سے  کام نہیں چلے گا کیا 
👀👀 بات کرتے ہیں 
 Ads کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا  یہ ٹی وی 
  کا معیار بدل دیجیے
  یہ اشتہارات  دیکھنے والے کی صرف کوفت کی وجہ بنتے ہیں نہ ہی عوام کو تفریح ملتی ہے نہ ہی سیکھنے کو کوٸ پیغام ملتا ہے۔



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos

اب دنیا میں پاکستان ایک الگ  حیثیت  سے ابھرے گا"۔" !ان شاء اللہ بہادری و شجاعت بہادر اور نڈر قوم کی ضمانت ہوتی ہے۔ پاکستان عرصہِ دراز سے مختلف مسائل میں گھرا تھا۔ معاشی  بحران ہو  یاں امن و امان کی صورتِ حال۔ دشمن نے بھی  ہمیں اندرونی بیرونی مسائل اور لڑائیوں میں الجھائے رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔  پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کس طرح کھلتا ہے اِس بات سے ہم سب واقف ہیں اور  ہم خود  بھی عرصہ دراز سے انڈیا کی مکاری و عیاری دیکھتے آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس جنگ کے دوران بھی  ہماری عوام کو بہ خوبی ہوگیا ہوگا کہ کس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے  کون کون سے  ممالک  بھارت کے ساتھ کھڑے تھے ۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جب اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہو تو دشمن آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ آج دنیا نے پاکستان کی افواج کی بالخصوص ہماری پاک فضائیہ کی قابلیت کے نظارے دیکھے۔ کہ کس طرح انھوں نے پاکستان کا دفاع کیا۔اپنا نقصان روک کر دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔  یہ محض جنگ کے چند دن نہیں  تھے بلکہ یہ اِس دور کی بہت بہت بہت بڑی ض...

21st Century اکیسوی صدی

!!یہ اکیسوی صدی ہے دوست  زرا سنبھل کے۔۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر ابھی تک کے بد ترین وقت میں خوش آمدید۔۔ خوش آمدید اُس اکیسیوی صدی میں کہ جس کا ذکر ہمیشہ ڈرانے والے انداز میں ہی کیا جاتا ہے۔ اب عزت دار  با عقیدہ اور غیرت مند افراد آپ کو چُھپے ہوئے ملیں گے  جو زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں گے,  لوگوں کے شر سے خود کو بچاتے ہوئے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے  وہ دہکتا انگارہ ہتھیلی پر رکھے بیٹھے ہوں۔  جبکہ اُن کے برعکس بے شرم بے حیا اور ذلیل لوگ معاشرے میں مقبول اور پسندیدہ بنیں  دکھائی دیں گے۔ پچپن ساٹھ سال کا آدمی جوانی کے نشے میں مست ملے گا جب کہ  پچیس سال کا نوجوان آپ کو زندگی سے تنگ دُنیا سے بیزار موت کا منتظر ملے گا۔ وہ جن کے کھیلنے کودنے کے دن بھی ختم نہیں  ہوئے وہ آپ کو  ڈپریشن اور اسٹریس پر سرِ عام  تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔ ننھی مُنّی بچیاں  محبوب کے دھوکہ دینے اور چھوڑ جانے پر  آپ کو غم زدہ ملیں گی۔ اصول پسند حق بات کرنے والے اور غیرت مند افراد کو دقیانوسی اور تنگ نظر سمجھا جارہا ہے۔  جبکہ بے راہ روی, فحاشی و عریان...
ہمارا معاشرہ جس اخلاقی یتیمی سے گزر رہا ہے وہاں ایک دوسرے کے ساتھ جینے کے بجائے ایک دوسرے کا جینا حرام کر کے جینے کا سلسلہ رائج ہے۔ ایک انسان دوسرے انسان  کا ذہنی سکون برباد  کر رہا ہے۔ اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو  غلط  سمجھتا بھی نہیں۔  دوسرں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت۔  ایک دوسرے کے نجی معاملات میں دخل انداذی۔ ٹوہ لگائے رکھنا اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ ہم جن نبی ﷺ کے امتی ہیں انھوں نے کسی سے اس کی ذات سے متعلق غیر ضروری سوال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ نہ کہ کسی کی ذاتیات میں مداخلت کرنا۔  آج کل لوگ  Mental health Mental peace کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں یقین جانیے  کہ آج کے وقت میں  امن، شانتی دماغی سکون ، صرف  جیو اور جینے دو کے اُصول میں ہی چُھپا ہے۔ دنیا بھر میں دس اکتوبر کو  مینٹل ہیلھ ڈے Mental health Day منا کر ذہنی مسائل کے  بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ بہ حیثیت مسلمان  ہمارے کامل دین نے ہم پر ایک دوسرے کے حوالے سے رہنے کے طریقے کے بارے میں بہت باریک بینی سے  چودہ سو سال پہلے ہی  وضاحت فرما...