قربانی کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ ہر طرف جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہے۔ دس ذالحجہ کے دن اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنا دینِ اسلام کا اہم ترین رکن ہے جو کہ ہر صاحبِ استطاعت پر فرض کیا گیا ہے۔ سورۃ الحج کی 37 آیت میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی تک نہ تو تمھارے جانور کا گوشت پہنچتا ہے نہ خون بلکہ تمھارا تقوی پہنچتا ہے۔ عبادت کے لیے عشرہ ذوالحجہ کے یہ دس دن خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ اللہ تعالی نے ان ایام کو خاص اہمیت بخشی ہے۔ اللہ کے نزدیک ذوالحجہ کے عشرے میں عبادت کرنا جس قدر پسندیدہ ہے اتنا دوسرے دنوں میں نہیں، ان دنوں میں سے ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر اور ہر رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے برابر ہے۔ (جامع ترمذی) آپ ﷺ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ ؓ سے ارشاد فرمایا کہ اے فاطمہ اٹھو اور اپنی قربانی کے پاس ذبح کے وقت موجود رہو اسلیے کہ اُس کے خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی تمھارے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے۔ یہ قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے گوشت اور خون کے ساتھ لایا جائے گا اور تمھارے ترا...
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی