جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ اگست کا مہینہ جو کہ آزادی کا مہینہ ہے شروع ہو چکا ہے اور 14 اگست قریب آرہی ہے۔ ہمارے ہاں لوگ بچوں کو باجے دلا دیتے ہیں اور وہ باجے بجا بجا کر دوسروں کا جینا حرام کرتے ہیں۔ ہم سب کے گھروں میں بچے موجود ہیں اور یاد رکھیں یہ باجے بجانے والے اس معاشرے کے گھروں کے ہی بچے ہیں خلائی مخلوق نہیں ہیں۔ کسی کے گھر میں مریض ہوتے ہیں کسی گھر میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں جو کہ اس خوفناک آواز سے ڈر جاتے ہیں۔ کوئی اپنے گھر میں عبادت میں مصروف ہوتا ہے کسی کے آرام کا وقت ہوتا ہے اور یہ ناگوار شور اُن کو پریشان کرتا ہے اور یہ انتہائی نازیبا عمل ہے اور اگر ہر فیملی کا سربراہ اپنے بچے کو اس فعل سے روکے گا ان پر سختی کریں گے تو یہ تکلیف دہ شرارت معاشرے سے ختم ہوگی۔ کیوں کہ یہ عمل ایذائے مسلم ہے۔ مسلمان کو تکلیف دینے کا سبب اور ذریعہ ہے جو کہ ایک ناجائز عمل ہے۔ اس کی روک تھام پر سختی سے عمل کیا جائے اپنے اپنے گھروں میں اس باجے پر پابندی لگائی جائے کہ آپ کا بچہ اس چیز کو گھر میں نہ لا سکے۔ آپ ...
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی