مسلم امہ اتحاد
ویسے ہمارے حکمرانوں کو حالیہ چلنے والی ایران اور اسرائیل جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے کہ عرصہ دراز سے ہمارے عرب ممالک جس طرح امریکہ سے یاری نبھاتے آئے ہیں ان پر اپنی دولت خزانے نچھاور کرتے رہے ہیں اور بدلے میں امریکن فوجیوں کو اپنے ملک میں حفاظت کے جھانسے میں اڈوں کی صورت بساتے چلے گئے ۔ یہ تمام عرب ممالک امریکہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے رہے ۔ ہمارے ہاں وائٹ ہاؤس سے لنچ کی دعوت آجانے پر خوشی سے نہال ہورہے ہیں۔ سیلوٹ کر رہے ہیں۔ اور سب سے شرم ناک بات یہ کہ غ ز ہ کے معصوم بچے بمباری سے ہوا میں تحلیل کردینے والے کو امن کا داعی کہہ کر پکار رہے ہیں۔ گلف کے حالات ہمارے سامنے ویسٹ کی تمام تر حقیقت عیاں کر رہے ہیں اگر ہمارے حاکمِ بالا کچھ ہوش کے ناخن لیں۔ جو ان کے شکنجے میں آئے گا اپنا ہی نقصان اُٹھائے گا۔ اور آج جب ایران نے اپنے خلاف ہونے والے مسلمان عرب ممالک کے اندر سے کیے جانے والے حملوں پر جوابی کاروائی کی تو تمام عرب ممالک کو ایران کے جوابی حملوں سے نہ امریکہ کے ان کے ملکوں میں موجود اڈّے بچا پائے اور...