بجلی کا بل کم کرنے کے 12 آسان طریقے





آج کل ہر گھر کا مسئلہ ایک ہی ہے، گرمی زیادہ اور بجلی کا بل زیادہ۔

مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام شہری کاجینا محال ہے۔ مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام آخر کیا کرے؟

 

جتنا ممکن احتیاط ہمارے ہاتھ میں ہے کم از  کم وہ تو اختیار کر ہی سکتے ہیں۔ 


اگر آپ بھی ہر مہینے بل دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہیں تو یہ ١٢ چھوٹے چھوٹے طریقے آپ کا بل آدھا کر سکتے ہیں۔


١۔ اے سی کا استعمال ہوشیاری سے کریں ہمیشہ اے سی   

26

 پر چلائیں۔ ہر 1 ڈگری کم کرنے سے بل 6% زیادہ آتا ہے۔ ساتھ پنکھا چلائیں تو کمرہ جلدی ٹھنڈا ہوگا۔


٢۔  پرانے بلب نکال دیں

پرانے  بلب بہت بجلی کھاتے ہیں۔   

LED

 بلب لگائیں، یہ 80% کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔

٣۔  استری اور واشنگ مشین کا ٹائم بدلیں

کوشش کریں دوپہر 11 سے شام 4 بجے تک استری اور موٹر  نہ چلائیں۔ اس ٹائم میں بجلی سب سے مہنگی ہوتی ہے. 

٤۔ فریج کو دیوار سے دور رکھیں.

فریج کو دیوار سے کم از کم 1 فٹ دور رکھیں اور اس کا دروازہ بار بار نہ کھولیں۔ اس سے فریج پر بوجھ کم پڑتا ہے۔


٥۔  سوئچ آف کرنا نہ بھولیں.

ٹی وی، چارجر، مائیکرو ویو استری بند کرنے کے بعد سوئچ سے بھی بند کریں۔ یہ بند ہونے کے بعد بھی بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں۔


٦۔ چھت پر سفید رنگ.

اگر ممکن ہو تو چھت پر سفید چونا یا سفید رنگ کروا دیں۔ اس سے گھر 3 سے 4 ڈگری ٹھنڈا رہتا ہے اور 

AC 

کم چلتا ہے۔

٧۔ ہر ہفتے میٹر چیک کریں.

ہفتے میں ایک بار میٹر کی ریڈنگ نوٹ کر لیں۔ آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ کس دن بجلی زیادہ استعمال ہوئی۔

٨۔ پیک آور

 Peak hour

  میں بجلی کے استعمال میں نہایت محتاط رہیں۔  ان اوقات 

میں کم سے کم اپلائنسز  میں چلائیں۔ 


٩۔  دن کے وقت قدرتی روشنی کا استعمال

دن میں کھڑکیاں اور پردے کھلے رکھیں۔ سورج کی روشنی سے گھر روشن رہے گا اور لائٹیں جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی.

١٠۔  سولر سسٹم یا انورٹر پر غور کریں.

اگر ممکن ہو تو ایک چھوٹا سولر پینل لگا لیں۔ پنکھے اور لائٹیں سولر پر چلیں گی تو بل بہت کم ہو جائے گا۔


١١۔ گیزر اور پانی والی موٹر کا خیال رکھیں.


گیزر کو صرف ضرورت کے وقت آن کریں اور موٹر سے ٹینک بھر کر فوراً بند کر دیں۔ یہ دونوں سب سے زیادہ بجلی کھاتے ہیں۔


١٢۔ موٹے پردے استعمال کریں.

دوپہر کے وقت موٹے پردے یا بلیک آؤٹ پردے لگا دیں۔ سورج کی گرمی اندر نہیں آئے گی اور گھر ٹھنڈا رہے گا۔


چھوٹی چھوٹی احتیاط سے نہ صرف  بجلی بچے گی بلکہ آپ کا  بل بھی کم  آئے گا۔


اس بارے میں ذرا نہیں 

پورا سوچیے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ظالم کا انجام - فرعون سے ہٹلر تک عبرت کی کہانیاں

May2025 کی صورتِ حال پر ایک نظر۔ امید کی کرن

عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو - خطبہ حجۃ الوداع کا بھولا ہوا پیغام