بسنت موسمی تہوار کی آڑ میں مذہبی تہوار؟ (حصہ اوّل) بسنت کیا ہے یہ کس کی تہذیب ہے اور لاہور میں اس کا اتنے جوش و ولولےسےاہتمام کیوں کیا جاتا ہے؟ آخر اس کی حقیقت کیا ہے؟ آٸیں آپ کو بتاتے ہیں۔ انسانی معاشرے کے دورِ اول میں مذہب کا انسان کی ذندگی پر گہرا اثر ہوتا تھا اس لیۓ یہ نا ممکن ہے کہ بنا مذہبی وجوہات کے کسی تہوار کو محض موسم اور ثقافتی بنا پر راٸج کیا جاۓ۔ ہندو اپنے تمام تہوار مذہبی عقیدت سے مناتے ہیں۔ ہولی ,دیوالی , دسہرا بسنت , بیساکھی کےبارے میں سب علم رکھتے ہیں کہ یہ ان کےمذہبی تہوار ہیں جن میں یہ لوگ مختلف پوجا پاٹ کے ساتھ اپنے دیوتاٶں کی نذر نیاز چڑھاوے مذہبی عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں دو اور تہوار بسنت اور بیساکھی کو موسمی اورثقافتی تہوار کہنا سادہ لوح انسانیت کو دھوکا دینے کی بات ہے۔ ہندومذہب کا شمارقدیم ترین مذاہب میں ہوتا ہے۔ تاریخ میں ان کی مذہبی رسومات کے پس منظر سے لوگوں کو صحیح واقفیت نہیں ہے اور یہ بھی کم عقلی ہے کہ جن کی حقیقت کے بارےمیں واقفیت نا ہو لیکن اس کی تقلید کرنا۔ ہاں اگر کوٸ جان کر انجان رہنا چاہے یہ انکی اپنی پسند ل...
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی