ادب براۓ زندگی زندگی براۓ بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی شرمندگی کہتے ہیں ادب بڑی کمال کی چیز ہے جو انسان کو ان بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے جن کو پانے کے لیے عام طور پر بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر صاحب کا واقعہ ہے کہ وہ اکثر نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے کہ اس مریض سے پیسے نہیں لینے۔ اگر کبھی کوٸ مریض اس بابت پوچھتا کہ جی آپ نے پیسے لینے سے منع کیوں کیا تو وہ ڈاکٹر یہ جواب دیتے کہ کہ جس کا نام ابوبکر ھو، عمر ھو، عثمان ھو، علی ھو یا خدیجہ، عائشہ اور فاطمہ ھو تو میں ان سے پیسے لوں؟ تمام عمر انہوں نے ان مقدس ہستیوں کے ھم نام لوگوں سے پیسے یاں فیس نہیں لی۔ یہ ان کے ادب اور محبت کا انداز تھا ( آج ایسا کیا جاۓ تو سوال ہوگا کہ جی اس فعل کو قرآن و حدیث سے ثابت کرو) امام احمد بن حنبل نہر کے کنارے وضو فرما رہے تھے۔ کہ ان کے ایک شاگرد بھی وضو کرنے آجاتے ہیں لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑے ھوے اور امام صاحب سے آگے جا کر بیٹھ گۓ پوچھنے پر کہا کہ دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے پانی بہہ کر آپ کی طرف آرہا ہے مجھے شرم آٸ کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کریں۔ (آج ایسا ہوت...
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی