خلیفہِ دوم فاتحِ روم و ایران مرادِ رسول ﷺ مشیرِ ابو بکرؓ دامادِ علیؓ ؓسیدنا عمرِ فاروق تمام اصحاب ؓ مریدِ مصطفی ﷺ ہیں، اُن میں سے اگر کوٸی مرادِ مصطفی ﷺ ہے تو اُنھیں سیدنا عمرِ فاروق ؓ کہتے ہیں۔ جو خلافت کا منصب سنبھالنے کے بعد فرماتے تھے کہ اگر میری جو بات بھی قابلِ اعتراض لگے تو مجھے اُس پر ٹوک دیا جاۓ۔ دلیری اور ہمت کا عالم دیکھیٸے۔ سبحان الله اور آج والے فرماتے ہیں کہ ہم سےحساب نہ مانگنا کوٸی کون ہوتا ہے بھلا ہم سے کھربوں کی جاٸیداد اور بینک اکاٶنٹس کا حساب مانگنےوالا ۔ 😒 آج ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایسے میں عمرِ فارق ؓ بہت یاد آتے ہیں 😥 وہ جو اپنے دورِ حکومت میں ایک جانور کے پیاسے مرجانے کی فکر رکھتے تھے کہ اِس کا بھی اللہ مجھ سے سوال کرے گا۔ اور آج ہمارے حکمران ہیں کہ جناب یہاں انسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن اُن کو فکر نہیں۔ بھوک افلاس فاقہ کشی میں عوام گِھری ہے۔ کوٸی پوچھنے والا نہیں ۔ وطن میں غربت کا حال کہاں سے کہاں پہنچ چُکا ہے۔ اُن کا دور تھا تو خوشحالی کا یہ عالم تھا کہ دینےو...
آگاہی اور سچاٸ جانیں ہماری زبانی