Skip to main content

پتنگ بازی پر پابندی Say No to Kite Flying

Say no to Kite Flying

🙏 


تیری ایک پتنگ کے لٹنے سے 

میری متاعِ حیات لٹ گٸ

💔

بے شک موت کا ایک دن  متعین ہے ۔

لیکن ہمارے ملک میں  نظام کی بدحالی اور لاقانونیت  کے سبب جس طرح مختلف حادثات رونما ہوتے ہیں جن کی وجہ آٸے دن نا جانے کتنے بے گناہ افراد موت کا لقمہ بنتے ہیں


 بروز ٢٣ مارچ ٢٠٢٤ کو فیصل آباد میں  یہ واقعہ پیش آیا۔ ٢١ سالہ آصف اشفاق  ناولٹی پُل سے موٹر ساٸیکل پر سوار  افطاری کا سامان لینے جا رہا تھا کہ راستے میں  تیز دھاتی پتنگ کی ڈور گلے پر پِھر جانے سے یہ شخص سڑک پر منٹوں میں تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا۔

سننے میں آیا ہے کہ عید کے بعد آصف کی شادی طے تھی۔

قصور وار کس کو کہیں؟

پتنگ بازی یوں تو ایک شغل ہے لیکن اس پر پابندی کی مختلف وجوہات ہیں۔ اس کھیل کے دوران  مختلف حادثات پیش آتے ہیں۔    

چھتوں پر پتنگ اڑانے میں مشغول اکثر پتنگ باز چھت سے گر کر اپنا جسمانی و جانی نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ اور تو اور یہ ایک ایسا قاتل کھیل بن چکا ہے کہ  راہ چلتے معصوم افراد  بھی اکثر اس کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اکثر کٹی پتنگوں کی قاتل ڈوریں بجلی کی تاروں سے لپٹی سڑکوں پر جھول رہی ہوتی ہیں جو کہ  کار رکشہ موٹر ساٸیکل  سواروں کو دِکھاٸی نہیں دیتی اور گلے سے پِھر جاتی ہے اور بندہ پل بھر میں ختم۔

دنیا کے مختلف ممالک میں پتنگ بازی عام ہے۔ لیکن پاکستان میں پتنگ بازی کو کھیل سے بڑھ کر دہشت گردی بنا دیا گیا ہے، انا کی جنگ بنا دیا گیا ہے کہ بس ہر حال میں ہم نے ہی یہ مقابلہ جیتنا ہے۔  

آپ اندازہ لگاٸیں کہ پتنگ کے مانجے میں  شیشہ ملایا جاتاہے۔

پتنگ کی تار میں اسٹیل کا استعمال کر رہے ہیں۔

مچھلی کی ڈور بنا رہے ہیں

پتنگ بازی کے کھیل کو ثقافتی حیثیت حاصل تھی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے یہ کھیل خونی کھیل  موت کی صورت  اختیار کرگیا۔ اس کھیل میں اپنے مخالف کو  ہرانے کے لیے  ڈور کو بناتے وقت اس طرح کی تیز دھات اور کیمیکلز کا استعمال بہت زیاہ کیا جاتا ہے جس سے ڈوری میں شدید تیزی ہوتی ہے جو کہ کسی بھی شے کو چیر دیتی ہے۔ اس ڈور کی خطرناک تیزی کے آگے 

انسانی اعضاء  کوٸی حیثیت نہیں رکھتے

یعنی کہ کھیل کو کھیل اور شغل سےنکال کر کہاں تک پہنچا دیا کہ راہ چلتےافراد جان سے جا رہے ہیں۔

پتنگ بازی میں اگر آپ ہار گٸےتو کیا ہوگا؟

جیت گٸے تو ۔۔؟؟

نہ کوٸی تمغہ ملنا ہے نہ کوٸی نیشنل ایوارڈ سے نوازا جانا ہے۔

تھوڑی دیر کے اس کھیل تماشے کو کسی کی زندگی بھر کا روگ بنا دیا ہے۔ 

ان وجوہات کی بنا ٕ پر پاکستان میں  ٢٠٠٩ میں اس کھیل پر پابندی عاٸد کی گٸی تھی۔

لیکن اس پابندی پر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آیا 

کچھ سال پہلے ایک دو سالہ بچہ جو اپنے والد کے ساتھ  موٹر ساٸیکل پر  سوار تھا اس قاتل ڈوری

کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا تھا۔  

پاکستان میں حکام کی جانب سے اس کھیل پر پابندی عاٸد ہے مگر اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ خاص کر کہ صوبہ پنجاب میں یہ کھیل بہت عام ہے۔ پابندی کے باوجود لوگ پتنگ بازی سے باز نہیں آتے۔  اور اس کی ڈور کے سبب اموات کی شرح پنجاب میں سب سے زیادہ ہے۔   

پتنگ بازی پر پابندی عاٸد کرنے کے ساتھ نہایت ضروری ہے کہ اس کے بناٸے جانے کے عمل پر پابندی لگاٸی جاٸے یاں تو تیز دھات اور کیمیلکلز کے استعمال پر نگرانی کی جاٸے۔کیوں کہ جب تک ایسی  تیز اور خطرناک نوعیت کی ڈوریں بنتی رہیں گی لوگ یوں ہی اپنی جان کی بازی ہارتے رہیں گے۔

اب اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ  حکامِ بالا یاں تو مکمل اس کھیل کو ملک سے مکمل طور پر بند کریں یاں   پتنگ کی ڈوری ، مانجا اور  باقی سامان بنانے کی فیکٹریوں کی  سخت نگرانی میں جانچ پڑتال کریں کہ پتنگ کے سامان میں تیز دھاتی کیمیکلز بالکل نا شامل کیے جاٸیں۔

 بے قصور عوام کو اس خونی کھیل سےبچایا جاٸے۔آخر  کتنے لوگ اس بیکار کے شغل کی وجہ سے اپنی جان گنواتے رہیں گے؟

کیا ہمارے ہاں انسانی جان اتنی بے وقت ہے؟


 

حکومتِ وقت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس مسٸلے پر اپنے فراٸض نبھانے ہوں گے اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔

 پتنگ بازی کے رواج کےخاتمے کی شروعات اپنے  ارد گرد، گھر اور گلی محلہ سے کریں۔ اپنے بچوں کو اس کھیل کے نقصانات سمجھاٸیں۔ اور اس کھیل کے فروغ کو اپنےگھر سے ختم کرنا شروع کریں۔

اور جو بڑے اس کھیل کے عادی ہیں وہ بھی اپنی اصلاح فرماٸیں کہ آپ کے اس بیکار شغل کے سبب کتنی بے قصور جانیں ضاٸع ہورہی ہیں۔ 

اس بارے میں زرا نہں پورا سوچیٸے۔





Comments

Popular posts from this blog

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos

اب دنیا میں پاکستان ایک الگ  حیثیت  سے ابھرے گا"۔" !ان شاء اللہ بہادری و شجاعت بہادر اور نڈر قوم کی ضمانت ہوتی ہے۔ پاکستان عرصہِ دراز سے مختلف مسائل میں گھرا تھا۔ معاشی  بحران ہو  یاں امن و امان کی صورتِ حال۔ دشمن نے بھی  ہمیں اندرونی بیرونی مسائل اور لڑائیوں میں الجھائے رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔  پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کس طرح کھلتا ہے اِس بات سے ہم سب واقف ہیں اور  ہم خود  بھی عرصہ دراز سے انڈیا کی مکاری و عیاری دیکھتے آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس جنگ کے دوران بھی  ہماری عوام کو بہ خوبی ہوگیا ہوگا کہ کس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے  کون کون سے  ممالک  بھارت کے ساتھ کھڑے تھے ۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جب اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہو تو دشمن آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ آج دنیا نے پاکستان کی افواج کی بالخصوص ہماری پاک فضائیہ کی قابلیت کے نظارے دیکھے۔ کہ کس طرح انھوں نے پاکستان کا دفاع کیا۔اپنا نقصان روک کر دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔  یہ محض جنگ کے چند دن نہیں  تھے بلکہ یہ اِس دور کی بہت بہت بہت بڑی ض...

21st Century اکیسوی صدی

!!یہ اکیسوی صدی ہے دوست  زرا سنبھل کے۔۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر ابھی تک کے بد ترین وقت میں خوش آمدید۔۔ خوش آمدید اُس اکیسیوی صدی میں کہ جس کا ذکر ہمیشہ ڈرانے والے انداز میں ہی کیا جاتا ہے۔ اب عزت دار  با عقیدہ اور غیرت مند افراد آپ کو چُھپے ہوئے ملیں گے  جو زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں گے,  لوگوں کے شر سے خود کو بچاتے ہوئے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے  وہ دہکتا انگارہ ہتھیلی پر رکھے بیٹھے ہوں۔  جبکہ اُن کے برعکس بے شرم بے حیا اور ذلیل لوگ معاشرے میں مقبول اور پسندیدہ بنیں  دکھائی دیں گے۔ پچپن ساٹھ سال کا آدمی جوانی کے نشے میں مست ملے گا جب کہ  پچیس سال کا نوجوان آپ کو زندگی سے تنگ دُنیا سے بیزار موت کا منتظر ملے گا۔ وہ جن کے کھیلنے کودنے کے دن بھی ختم نہیں  ہوئے وہ آپ کو  ڈپریشن اور اسٹریس پر سرِ عام  تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔ ننھی مُنّی بچیاں  محبوب کے دھوکہ دینے اور چھوڑ جانے پر  آپ کو غم زدہ ملیں گی۔ اصول پسند حق بات کرنے والے اور غیرت مند افراد کو دقیانوسی اور تنگ نظر سمجھا جارہا ہے۔  جبکہ بے راہ روی, فحاشی و عریان...
ہمارا معاشرہ جس اخلاقی یتیمی سے گزر رہا ہے وہاں ایک دوسرے کے ساتھ جینے کے بجائے ایک دوسرے کا جینا حرام کر کے جینے کا سلسلہ رائج ہے۔ ایک انسان دوسرے انسان  کا ذہنی سکون برباد  کر رہا ہے۔ اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو  غلط  سمجھتا بھی نہیں۔  دوسرں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت۔  ایک دوسرے کے نجی معاملات میں دخل انداذی۔ ٹوہ لگائے رکھنا اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ ہم جن نبی ﷺ کے امتی ہیں انھوں نے کسی سے اس کی ذات سے متعلق غیر ضروری سوال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ نہ کہ کسی کی ذاتیات میں مداخلت کرنا۔  آج کل لوگ  Mental health Mental peace کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں یقین جانیے  کہ آج کے وقت میں  امن، شانتی دماغی سکون ، صرف  جیو اور جینے دو کے اُصول میں ہی چُھپا ہے۔ دنیا بھر میں دس اکتوبر کو  مینٹل ہیلھ ڈے Mental health Day منا کر ذہنی مسائل کے  بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ بہ حیثیت مسلمان  ہمارے کامل دین نے ہم پر ایک دوسرے کے حوالے سے رہنے کے طریقے کے بارے میں بہت باریک بینی سے  چودہ سو سال پہلے ہی  وضاحت فرما...