Skip to main content

2024 ایک جھلک میں۔



دو ہزار چوبیس بھی اپنے اختتام کو پہنچا

یہ سال سیاسی سماجی معاشی اعتبار سے کیسا گزرا۔

اس سال بھی اسرائیل کی جانب سے مظلوم ف ل س طینیوں پر ظلم و بربریت جارہی رہی۔ اسرائیلی فوج فلسطین کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملے کرتی رہی جس کے نتیجے میں  تقریباََ 43 ہزار فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ زخمی  اور ملبوں تلے لاپتا افراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

 رہائشی عمارات اسکول  کالج دفاتر  کے ساتھ ہسپتالوں پر بھی شدید بمباری کی گئ۔

غرض یہ کہ عام شہری اور جنگجوؤں میں کوئی فرق نہیں کیا جا رہا جو کہ سرہاََ فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے۔  اسرائیل کی جانب سے امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں مسلسل جاری ہیں۔ غرض ہر قسم کی ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے رکھا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فسلطینیوں پر پچیس ہزار ٹن گولہ بارود  استعمال کیا گیا  ہے۔ اس زہریلے مواد گیس  سے غزہ کی فضاء زہر آلود ہے اور اِس غیر انسانی سلوک کے خطرناک اثرات آئندہ آنے والی نسلوں تک کے لیے خطرے کے باعث ہوں گے۔ 

اسرائیل کی جانب سے نہ صرف امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں ڈالی جاری ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر  بھی فلسطین کے حق میں چلنے والے  زیادہ تر کانٹینٹ کو ہٹادیتے ہیں۔ 

پاکستان کی بات کی جائے تو 

اس سال جنوری کے مہینے میں ایرانی سیکیوریٹی فورسز کیجانب سے پاکستان کی فضائی حدودکی شدی خلاف ورذی کی گئ۔ بلوچستان کے گاؤں سبزکوہ میں رہائشی علاقے پر میزائل سے حملہ کیا گیاجس کے ںتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین لڑکیاں زخمی ہوئیں ۔

اس حملے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئ اور اپنا سفیر ایران سے واپس بلا لیا گیا۔ 

اس سال فروری کا مہینہ پاکستانی سیاست میں ایک  سیاہ ترین باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

کیوں کہ آٹھ فروری کو الیکشن کے نتائج کو سرِ عام تبدیل کر کے جیتے ہوئے کو ہرا کر  2024 کے الیکشن کو ساری دنیا میں مذاق بنایاگیا۔ الکیشن کمیشن کی بددیانتی کے ثبوت فارم 40 کی صورت جیتی ہوئی پارٹی اور ان کے نمائندوں کے پاس موجود ہیں۔ جس کو جھوٹ کہہ کر اپنی مرضی کے نتائج پیش کر کے نئ حکومت بنائی گئ۔ جس نے پاکستان کی معیشت کو نا صرف تباہ کیا بلکہ ملک کے اہم ترین ادارے , اثاثے فروخت / گروی رکھوائے۔


مہنگائی کے حوالے سے بھی یہ سال مشکل ترین رہا۔ حکومت کی زبانی سنو تو اعداد شمار اور ہندسو ں کے ہیر پھیر میں الجھا کر عوام کو دھوکہ دینے کی ہر ممکن کوششیں جاری رہیں کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی لیکن کسی دکان کسی مارکیٹ اور کی بھی بازار میں بھی  کچھ سستا تو نہ  ہوا لہذا حکومت کا یہ دعوی بھی  سچا ہوتا تو  نہ دکھائی دیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامس کے مطابق پاکستان کی چالیس فیصد آبادی شدید ترین غربت کا شکار ہے اور  روز مرہ کی اشیاء خوردونوش پر نظر ڈالی جائے تو ہم کو کہیں بھی کسی چیز کی قیمت میں کسی بھی طور کمی ہوتی دکھائی نہیں دی۔  مگر حکومت کی رَٹ ایک یہ ہی رہی کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ مگر اس ملک کی آبادی کا ایک بہ بڑا حصہ کسم وم  پُرسی کا شکار کل بھی تھا اور آج کل سے بھی زیادہ ہے ۔ نہ بجلی کے نرخوں میں کمی ہوئی نہ ہی گیس کے بلوں میں۔ نہ پیٹرول سستا ہوا نہ ڈیزل نہ تیل آٹا چاول۔  غرض یہ کہ جس خوراک  سے غریب  کا دال دلیا چل جاتا تھا ان ظالموں نے ان کے لیے وہ خریدنا بھی محال کردیا جیسے کہ دالیں  سبزیاں وغیرہ۔ ان کی قیمتوں میں  بھی دن رات اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حکومت کا عام عوام کو معیشت کے اصول ضابطے,  اتار چڑھاؤ پڑھانے کے بجائے اگر غریب کو کسی قسم کا ریلیف دینے پر غور کریں تو ہی مہربانی ہوگی ورنہ یہ بحث بیکار ہے کہ مہنگائی میں کمی واقع  ہوئی ۔ اور اگر مان بھی لیں کہ مہنگائی کی سطح  میں کمی ہوئی ہے تو جناب عوام آپ کے ایسے تمام ثمرات سے محروم ہی ہے ۔اب یہ سوچنا حکومتی وزراء  کا کام ہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے

😏



مارچ کے مہینے میں ملک  کے مختلف علاقوں میں  شدید بارشوں  کے باعث ہلاک ہونے

 والوں کی تعداد 29جبکہ زخمی افراد 59  ہے۔

اِس سال پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے  ایتھلیٹ  ارشد ندیم  نے 92.97 میٹر دور  جویلین تھرو کر کے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔ 


اس سال گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویو اور مختلف بیماریوں  کا شکار ہوکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 568جبکہ صرف کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 427 رپورٹ کی گئ۔

آٹھ جولائی کو کینیا کی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ  ٢٠٢٢  میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کا نیروبی میں مقامی پولیس کے ہاتھوں قتل بالکل غیر قانونی تھا لہذا کینیا کی حکومت نے اپنے فیصلے میں یہ حکم سنایا کہ بے گناہ ارشد شریف کے اہلِ خانہ کو دس ملین شلنگ معاوضہ ادا کرے۔


اس سال  جولائی کے مہینے میں فلسطین کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کے لیے ایک افسوس کن واقعہ پیش آیا

ایران کے شہر تہران میں  ٣٠ جولائی کو ایران کے  صدر مسعود پیزشکیان  کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے فلسطین کی حمایتی تنظیم حماس کے اہم سربراہ اسمعیل ہنیہ کو  اسرائیلی حملے میں شہید کردی گیا۔ اسمعی ہنیہ کے قتل کا منصوبہ چھ ماہ پہلے سے اسرائیل کی جانب سے پلان کیا گیا تھا ۔


اسمعیل ہنیہ کی تمام تر عمر  فلسطین کی  تحریکِ آزادی کی راہ جدوجہد کرتے گزری۔ اُن کی  فلسطین کے لیے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ کیوں کہ تاریخ حق و سچ کی سربلندی کے لیے کوشش کرنے والوں کو فراموش نہیں کرتی۔


اس ہی سال اسمعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد امتِ  مسلمہ کے لیے ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ۔  حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت۔ باسٹھ سال کی عمر میں غزہ میں جنگی حالات کے دوران مصر سے قریب شہر رفح میں اپنے آخری لمحات میں بھی فلسطین کے لیے لڑتے لڑتے جان کا نظرانہ پیش کرنے والے بہادر شیر دل یحیی کی بہادری اور شجاعت  کو یہ امت تاقیامت نہ بھول پائے گی ۔ ایک باسٹھ سال کے انسان سے اسرائیلی فوج کے ڈر کا یہ عالم تھا کہ جس عمارت میں یحیی موجود تھے وہ مکمل تباہ حال تھی ۔


عمارت کی اندرونی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیلی افواج نے ڈرون کیمرہ بلڈنگ میں داخل کیا یہ منظر بھی اسرائیلوں کے منہ پر کسی تمانچے سے  کم نہیں ہوگا جو کہ ان ہی کے ڈرون سے فملایا گیا کہ تباہ حال ملبہ کا ڈھیر عمارت کے بیچوں بیچ صوفہ پر ایک زخمی نقاب پوش عسکریت پسند وجود  جھکا بیٹھا ہے اور پاس آتے ڈرن کیمرے کو ہاتھ میں پکڑی چھڑی پھینک کر مارتا ہے اور اسرائیلیوں کا جدید ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ڈرن یہ  مناظر قید کرلیتا ہے۔ 

واہ

سبحان الله

بندے کی اس جنبش کو دیکھ کر  بزدل دشمن عمارت پر مذید بمباری کرواتا ہے تاکہ یہ نقاب پوش زندہ نہ بچ پائے۔




اس سال قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائیر ہوئے اور جناب جسٹس یحیٰ آفریدی نے اکتوبر کے مہینے میں  حلف اٹھا کر  اپنا عہدہ سنبھالا  اور پاکستان کے تیسویں  چیف جسٹس بنے۔ 


اس سال نومبر کے مہینے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں  پر امن ریلی نکالی جس کا اہم مرکز اسلام آباد ڈی چوک تھا۔  حکومت نے پُر امن احتجاج میں شامل نہتے شہریوں پر شیلنگ لاٹھی چاج  اندھا دھند  گولیوں کی برسات کر کے الغرض ہر ظالمانہ ہتھنکڈہ اپنا کر احتجاج کو روکوایا گیا۔  اپنے ہی پاکستانی عوام کے ساتھ یہ بیہمانہ سلوک تاریخ یاد رکھے گی۔ یہ ظلم کرتے ہوئے  بچے بوڑھے جوان عورتیں کسی کی بھی تمیز نہ کی گئ۔  

اس قتل و غارت گری میں کئ افراد جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست بھی طویل ہے۔ 

عوام ابھی تک سوال کر رہی ہے کہ۔۔۔ ؟؟؟



ضلع کرم:  پارا چنار کے علاقے میں مسافر بسوں پر فائرنگ کے مختلف  واقعات میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ 

ان ہلاکتوں پر غم و غصہ کی صورت ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ مختلف شاہراؤں پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔  جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں اور یہ کیا  صورت اختیار کرتے ہیں ابھی کچھ معلومات نہیں

Comments

Popular posts from this blog

آپریشن بُنیان مرصوص۔ Bunyaan Marsoos

اب دنیا میں پاکستان ایک الگ  حیثیت  سے ابھرے گا"۔" !ان شاء اللہ بہادری و شجاعت بہادر اور نڈر قوم کی ضمانت ہوتی ہے۔ پاکستان عرصہِ دراز سے مختلف مسائل میں گھرا تھا۔ معاشی  بحران ہو  یاں امن و امان کی صورتِ حال۔ دشمن نے بھی  ہمیں اندرونی بیرونی مسائل اور لڑائیوں میں الجھائے رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔  پاکستان کا وجود دشمنوں کی آنکھ میں کس طرح کھلتا ہے اِس بات سے ہم سب واقف ہیں اور  ہم خود  بھی عرصہ دراز سے انڈیا کی مکاری و عیاری دیکھتے آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس جنگ کے دوران بھی  ہماری عوام کو بہ خوبی ہوگیا ہوگا کہ کس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے  کون کون سے  ممالک  بھارت کے ساتھ کھڑے تھے ۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جب اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہو تو دشمن آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ آج دنیا نے پاکستان کی افواج کی بالخصوص ہماری پاک فضائیہ کی قابلیت کے نظارے دیکھے۔ کہ کس طرح انھوں نے پاکستان کا دفاع کیا۔اپنا نقصان روک کر دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔  یہ محض جنگ کے چند دن نہیں  تھے بلکہ یہ اِس دور کی بہت بہت بہت بڑی ض...

21st Century اکیسوی صدی

!!یہ اکیسوی صدی ہے دوست  زرا سنبھل کے۔۔ دنیا کی ابتداء سے لے کر ابھی تک کے بد ترین وقت میں خوش آمدید۔۔ خوش آمدید اُس اکیسیوی صدی میں کہ جس کا ذکر ہمیشہ ڈرانے والے انداز میں ہی کیا جاتا ہے۔ اب عزت دار  با عقیدہ اور غیرت مند افراد آپ کو چُھپے ہوئے ملیں گے  جو زیادہ تر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں گے,  لوگوں کے شر سے خود کو بچاتے ہوئے۔ یوں سمجھ لیں کہ جیسے  وہ دہکتا انگارہ ہتھیلی پر رکھے بیٹھے ہوں۔  جبکہ اُن کے برعکس بے شرم بے حیا اور ذلیل لوگ معاشرے میں مقبول اور پسندیدہ بنیں  دکھائی دیں گے۔ پچپن ساٹھ سال کا آدمی جوانی کے نشے میں مست ملے گا جب کہ  پچیس سال کا نوجوان آپ کو زندگی سے تنگ دُنیا سے بیزار موت کا منتظر ملے گا۔ وہ جن کے کھیلنے کودنے کے دن بھی ختم نہیں  ہوئے وہ آپ کو  ڈپریشن اور اسٹریس پر سرِ عام  تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔ ننھی مُنّی بچیاں  محبوب کے دھوکہ دینے اور چھوڑ جانے پر  آپ کو غم زدہ ملیں گی۔ اصول پسند حق بات کرنے والے اور غیرت مند افراد کو دقیانوسی اور تنگ نظر سمجھا جارہا ہے۔  جبکہ بے راہ روی, فحاشی و عریان...
ہمارا معاشرہ جس اخلاقی یتیمی سے گزر رہا ہے وہاں ایک دوسرے کے ساتھ جینے کے بجائے ایک دوسرے کا جینا حرام کر کے جینے کا سلسلہ رائج ہے۔ ایک انسان دوسرے انسان  کا ذہنی سکون برباد  کر رہا ہے۔ اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو  غلط  سمجھتا بھی نہیں۔  دوسرں کی زندگیوں میں بے جا مداخلت۔  ایک دوسرے کے نجی معاملات میں دخل انداذی۔ ٹوہ لگائے رکھنا اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ ہم جن نبی ﷺ کے امتی ہیں انھوں نے کسی سے اس کی ذات سے متعلق غیر ضروری سوال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ نہ کہ کسی کی ذاتیات میں مداخلت کرنا۔  آج کل لوگ  Mental health Mental peace کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں یقین جانیے  کہ آج کے وقت میں  امن، شانتی دماغی سکون ، صرف  جیو اور جینے دو کے اُصول میں ہی چُھپا ہے۔ دنیا بھر میں دس اکتوبر کو  مینٹل ہیلھ ڈے Mental health Day منا کر ذہنی مسائل کے  بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ بہ حیثیت مسلمان  ہمارے کامل دین نے ہم پر ایک دوسرے کے حوالے سے رہنے کے طریقے کے بارے میں بہت باریک بینی سے  چودہ سو سال پہلے ہی  وضاحت فرما...